انٹرویو << سخنور >>

تعبیر

محفلین
*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں ؟
سگریٹ

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ سگریٹ کے پیکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ خبردار تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ پھر بھی لوگ کیوں پیتے ہیں :confused:

* آپ کی ظاہری شخصیت دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟
یہ تو دوسرے احباب ہی بتا سکتے ہیں - مثلا"‌ وارث یا فاتح


فاتح تو ابھی تک یہاں آئے نہیں ۔ لگتا ہے کہ ٹیکسی کا بندابست کرنا پڑے گا :) البتہ وارث کا کمنٹ پڑھ چکی ہوں :grin:
چلیں سوال کو آسان بناتے ہیں کہ آپ دیکھنے میں سخت لگتے ہیں غصے والے رعب والے یا دوستانہ مزاج


*آپکی چڑ
حماقت اور پھوہڑ پن

پھوہڑپن کیا ہے اپکی نظر میں :confused:



*آپکے دوست/ گھر والے آپکی کس عادت سے چڑتے ہیں
بیٹھے بیٹھے گم ہوجا نا - اور آس پاس کے ماحول سے بالکل بے نیاز ہوجانا - کبھی کبھی تو میری بیوی مجھے جھنجھوڑ کر مخاطب کرتی ہے - :)

:eek: اس حالت میں آپ پر کیا شعروں کی امد ہوتی ہے ؟؟؟یا جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپ بہت مذہبی رہ چکے ہیں تو کچھ ایسی سوچ ہوتی ہے۔

ایسا ہی ملتا جلتا جواب ایک جگہ وارث نے بھی دیا تھا ۔ زیک کے کسی پوچھے گئے سوال پر۔لگتا ہے کہ ایک جیسی عادات کی وجہ سے ہی آپ دونوں کی دوستی بھی ہے۔
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ جب آپ دونوں ملتے ہونگے تو خاموشی کو سب سے پہلے کون توڑتا ہو گا۔ :confused: :confused: :confused:

آج کے لیے اتنا ہی :)
 

زینب

محفلین
بہت اچھی اچھا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔۔۔۔۔سخنور بھای ایک دلچسب شخصیت لگ رہے ہیں۔میری طرف سے کوئی سوال نا کرتے ہوئے اپ کے لیے اسانی پیدا کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
میں سگریٹ‌ بجھا کر جواب دیتا ہوں‌تعبیر سسٹر:grin:


:eek: کیا آپ بھی۔ ویسے آپ میرا ایک سوال ماچس یا لائٹر سے راکھ کر چکے ہیں :)


بہت اچھی اچھا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔۔۔۔۔سخنور بھای ایک دلچسب شخصیت لگ رہے ہیں۔میری طرف سے کوئی سوال نا کرتے ہوئے اپ کے لیے اسانی پیدا کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ زینب ۔ نہیں نا سوال ضرور پوچھو ابھی اتنے اچھے سوال پوچھے ہیں داکٹر صاحب سے :)


سخنور جی میں ابھی سوال پوچھتی ہوں تھوڑی ہی دیر میں :)
 

تعبیر

محفلین
نئے سوالات

* کچھ اپنے بچپن کے بارے مین بتائیں کہ کیسے بچے تھے۔
کوئی ایسی شرارت جو کہ اب تک یاد ہو
کونسے کھیل کھلتے اور کس بات پر مار کھاتے ہوئے بچپن گزرا

* بچپن کی کوئی عادت کیا آپ میں اب تک موجود ہے۔

* یہ اوتار رکھنے کی وجہ۔ اوتار سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ خود مین مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ کچھ تنہائی پسند ہیں اور کچھ کچھ خواب و خیال مین رہے والے بھی ۔ یہ بات کس حد تک درست ہے

* کچھ اپنی اسٹوڈنت لائف کے بارے میں بھی بتائیں کہ

کیسے اسٹوڈنٹ تھے۔کس مضمون سے دلچسپی تھی اور کس سے چڑ
میٹرک میں کیا ٹائٹل ملا تھا۔
اس حوالے سے کوئی یادگار واقعہ یا کوئی HAPPIES MOMENT


لگتا ہے کہکچھ زیادہ ہی ہو گیا :) اپ جوابات اپنی سہولت کے مطابق دے سکتے ہیں :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وارث

آپ کے انٹرویو کے لیے ایم اے راجا نے کہا تھا۔ کہیں تو لنک دے دیتی ہوں۔ پر آپ نے تو ہی جھنڈی دکھا دی :(

جی ہاں میں بھی یہی چاہتا ہوں وارث صاحب کا انٹر ویو ہونا چاہے شکریہ


خرم شہزاد

جی ضرور سوال پوچھیں پر اس اجازت کے ساتھ کہ مرضی فرخ‌کی ہو گی کہ وہ جواب دینا چاہیں یا نہیں :)

میں سوال کیسے پوچھوں آپ آرام کرے گی تو میں‌سوال پوچھوں گا نا :grin: آپ باری ہی آنے نہیں دے رہی اور لگتا ہے جب میری باری آئے گی تو سارے سوال ختم ہو جائے گے :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یعنی وہ والے اور بھی اچھے سخنور آپ ہیں :grin:

ہم تو اپنے تئیں صرف اپنے آپ کو صرف سخنور ہی سمجھتے ہیں ویسے نک تو ایسے ہی رکھا تھا - سخنوری کچھ عرصہ پہلے ہی شروع کی ہے -
سر جی آپ سخنور ہی ہیں سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں آپ تو حقیقت میں سخنور ہے کیوں‌وارث صاحب میں نے ٹھیک کہا ہے نا

:eek:بینگن جبکہ وہ تو شاہی کھانوں کا حصہ رہا ہے

میرا طریق امیری نہیں‌فقیری ہے

بہت خوب فرخ بھائی آپ کی یہ بات بہت پسند آئی خوش رہے

ویسے سنا ہے کہ شاعری کے لیے سردیاں بہتریں ہوتی ہیں کیا یہ صحیح بات ہے
یہ تو معلوم نہیں لیکن میں‌نے شاعری اس سال گرمیوں میں ہی شروع کی ہے -

شاعری کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور سارے موسم شاعری کے ہوتے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
سب کا بہت شکریہ - لیکن معذرت کے ساتھ کہ وقت کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کی زیادتی کی وجہ سے جواب نہیں‌دے پا رہا - جیسے ہی موقع ملا سب سوالات کے جواب ایک ہی نشست میں دے دوں گا -
 

محسن حجازی

محفلین
اللہ اکبر! جائے حیرت ہے! اگر کم یہ ہے تو شکر کیجئے زیادہ نہیں پیتے۔ اب ہم ان سے ملاقات کا شرف رکھتے ہیں طعام و تناول کا بھی سلسلہ رہا (پنجابی میں آپ کہہ سکتے ہیں کھابا شابا) تو ہمارا مشاہدہ تو یکسر مختلف تھا کہیں ہمیں دکھانے کو تو نہیں پی رہے تھے؟
اچھا وارث صاحب آپ بتائیے آپ بھی؟؟؟
یہ بھی روشنی ڈالیے گا کہ شعرا حضرات پان سگریٹ، چائے یہ پھر۔۔۔ کالے پانی سے شوق کیوں فرماتے ہیں؟ یاد رہے ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ان میں سے ایک جز لازم ہے اب یہ نہ ہو کہ آپ ان تمام کو شامل فہرست سمجھ کر فاتح اور سخنور کے ساتھ ہماری گوشمالی کی مہم جاری کر دیں۔:grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
محسن صاحب، میں نے تو اپنے حساب یا پھر اپنی تعداد کے لحاظ سے "کم" کہا تھا :)

بات آپ کی صحیح ہے کہ کوئی نہ کوئی علت ضرور لگی ہوتی ہے، لیکن اس پر روشنی تو کوئی ماہرِ نفسیات ہی ڈال سکتا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
جی ہاں میں بھی یہی چاہتا ہوں وارث صاحب کا انٹر ویو ہونا چاہے شکریہ

محفل کی نئے رولز میں یہ بات شامل ہے کہ ہم کسی کی مرضی کے بغیر اسکا انٹرویو نہیں لے سکتے۔

میں سوال کیسے پوچھوں آپ آرام کرے گی تو میں‌سوال پوچھوں گا نا :grin: آپ باری ہی آنے نہیں دے رہی اور لگتا ہے جب میری باری آئے گی تو سارے سوال ختم ہو جائے گے :grin
:


لیں میں نے بریک لے لی۔ اب اپ سوال پوچھ سکتے ہیں :) اس دن مین نے صرف کمنٹس دیے تھے اور سخنور نے صرف شکریہ کیا تھا جواب نہیں دیا سو میں سمجھی کہ مجھے اگے بڑھ جانا چاہیے اس لیے نئے سوال پوسٹ کردیے۔ یہ بھی رولز میں شامل کہ اگر وہ شخصیت کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہے تو ہم اسے فورس نہیں کر سکتے :)



سب کا بہت شکریہ - لیکن معذرت کے ساتھ کہ وقت کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کی زیادتی کی وجہ سے جواب نہیں‌دے پا رہا - جیسے ہی موقع ملا سب سوالات کے جواب ایک ہی نشست میں دے دوں گا -

انی لمبی لوڈشیڈنگ :eek: کوئی بات نہیں اپ اپنی سہولت اور آرام سے جواب دے سکتے ہیں :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
لوڈ شیڈنگ بھی اور یہ بھی کہ اپنے آپ کو مجتمع کر رہا ہوں - ابھی تک بہت بکھرا ہوا ہوں - لیکن خیر جلد ہی جواب دوں گا - بہت معافی چاہتا ہوں‌کہ دیر ہو رہی ہے - بہت شکریہ تعبیر اور آپ سب کا کہ آپ مجھے برداشت کر رہے ہیں‌- :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لگتا ہے میں بھی سوال کر لوں ہو سکتا ہے جواب بھی مل ہی جائے جناب آپ تعبیر آپی کے بعد میرے سوالوں کے جواب بھی دیے گے شکریہ

1۔ وہ کون سا پرندہ ہے جو انڈے بھی دیتا ہے اور بچے بھی :grin:
ہا ہاہا یہ تو مزاق کر رہا تھا اس کے لیے معافی چاہتا ہوں

1۔ اگر آپ کو کوئی کہے کے آپ بہت اچھے شاعرے ہیں تو آپ کا جواب کیا ہو گا
2۔ آپ دوست اور دشمن میں کیا فرق رکھتے ہیں مطلب آپ کے نزدیک کس حد کے بعد دشمنی شروع ہوتی ہے اور کس حد کے بعد دوستی۔(لگتا ہے مشکل سوال ہے:grin:)
3۔ آپ سے کوئی دوستی کرنا چاہے تو آپ اس میں کیا کیا باتیں دیکھے گے یعنی آپ کے نزدیک دوست کیسا ہونا چاہے۔
4۔ شاعری اور شاعر کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں۔(یعنی شاعری کسی جزبے کا نام ہے یا کے نہیں)
ٌ5۔ وہ کون سا لمخہ ہے جو آپ کو جب بھی یاد آئے تو آپ بہت خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کے یہ لمحہ پھر واپس آجائے
6۔ زندگی کا مطلب آپ کیا لیتے ہیں۔
7۔ سفر کرنا پسند کرتے ہیں یا نہیں کرتے ہیں تو کیوں اور نہیں تو کیون۔
8۔ایک جملے میں بتائے آپ کیا ہیں
9۔ آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں زیادہ بولنے والےیا کم بولنے والے(یا میرے جیسے:grin:)
10۔ میرے سوال آپ کو کیسے لگے میں اور سوال کرؤں یا نہیں صاف صاف بتانا :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
نہیں ان کا مطلب ہے کہ سوال مزید بھی کیجئے ان کی بلا سے۔۔۔۔
خیر میرا بھی ایک سوال ہے۔
شعر کہنے کے لیے واردات قلبی کتنی ضروری ہے؟ (ہم آپ کے انٹرویو میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو م-م مغل صاحب ہمارے انٹرویو میں کر رہے ہیں)
 
Top