تبسم ستم دیکھتے ہیں، کرم دیکھتے ہیں ، صوفی تبسم

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 8, 2015

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,872
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ستم دیکھتے ہیں، کرم دیکھتے ہیں
    محبت کے ہم زیر و بم دیکھتے ہیں

    بہت سن چکے نعرۂ لن ترانی
    اٹھا دو یہ پردہ کہ ہم دیکھتے ہیں

    جبیں کو میّسر کہاں سجدہ ریزی
    ابھی تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں

    ان الجھی ہوئی رہگزاروں میں بھی ہم
    تری زلف کے پیچ و خم دیکھتے ہیں

    مقاماتِ دیر و حرم سے گزر کر
    تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں

    فسونِ تبسّم کا اعجاز دیکھو
    تری آنکھ بھی آج نم دیکھتے ہیں

    (صوفی تبسّم)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر