ستاروں کی چال میں قسمت کا حال - بدلتا مقدر اور چمکتا نصیب

خورشیدآزاد

محفلین
کیا میری زندگی پر ستاروں کی چال بھی اثرانداز ہوسکتی ہے؟ کیا پریشانیاں کسی پیربابا یا زیارت جاکردعا مانگنے اور تعویزیں باندنے سےبھی حل ہوسکتیں ہیں؟ کیا بے جان پتھر پہن کربھی اپنی قسمت بدلی جاسکتی ہے؟ وغیرہ وغیرہ ۔ آج کل ایسے ہی خیالات وسوالات میرے ذہن پرچھائے ہوئے ہیں کیونکہ میرے ساتھ کافی عرصے سے عجیب ہورہا ہے کہ جیسے ہی لگتا ہے حالات صحیح سمت جارہے ہیں اچانک ایسا کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے کہ دو قدم جو آگے چلا تھا چار قدم پیچھے چلاجاتا ہوں۔ اپنے اور گھر والوں کے بہت سارے کام حالات بہتر ہونےکے انتظار میں کافی عرصے سے روکے ہوئے ہیں لیکن اب ان کا اور میرا اپنا بھی حالات بہتر ہونے پر سے یقین ہی ختم ہوگیا ہے۔

ایک دوست کا مشورہ ہے کہ مجھے کسی پیر بابا سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ "کچھ نہ کچھ" ضرور ہے۔ میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ ان چیزوں کو جہالت کی انتہا سمجھتا ہوں لیکن کبھی کبھی خیال آجاتا ہے کہ کہیں واقعی "کچھ نہ کچھ" ہو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ :nailbiting:

آپ دوست کیا کہتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ اللہ تعالی سے دعا کریں اور حالات کی بہتری کے لیے اپنی کوشش کر لیں۔ نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ آزمائش کا وقت بھی آخر گزر ہی جاتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
کیا میری زندگی پر ستاروں کی چال بھی اثرانداز ہوسکتی ہے؟ کیا پریشانیاں کسی پیربابا یا زیارت جاکردعا مانگنے اور تعویزیں باندنے سےبھی حل ہوسکتیں ہیں؟ کیا بے جان پتھر پہن کربھی اپنی قسمت بدلی جاسکتی ہے؟ وغیرہ وغیرہ ۔ آج کل ایسے ہی خیالات وسوالات میرے ذہن پرچھائے ہوئے ہیں کیونکہ میرے ساتھ کافی عرصے سے عجیب ہورہا ہے کہ جیسے ہی لگتا ہے حالات صحیح سمت جارہے ہیں اچانک ایسا کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے کہ دو قدم جو آگے چلا تھا چار قدم پیچھے چلاجاتا ہوں۔ اپنے اور گھر والوں کے بہت سارے کام حالات بہتر ہونےکے انتظار میں کافی عرصے سے روکے ہوئے ہیں لیکن اب ان کا اور میرا اپنا بھی حالات بہتر ہونے پر سے یقین ہی ختم ہوگیا ہے۔

ایک دوست کا مشورہ ہے کہ مجھے کسی پیر بابا سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ "کچھ نہ کچھ" ضرور ہے۔ میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ ان چیزوں کو جہالت کی انتہا سمجھتا ہوں لیکن کبھی کبھی خیال آجاتا ہے کہ کہیں واقعی "کچھ نہ کچھ" ہو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ :nailbiting:

آپ دوست کیا کہتے ہیں؟
السلام علیکم
محترم خورشید آزاد جی
اللہ تعالی آپ کی پریشانیوں کو اپنی رحمت سے آسان فرمائے آمین
خورشید مالک و خالق کے مقرر کردہ راستے پر رواں دواں رہتا ہے ۔
اس کی مالک و خالق کی طرف سے پابند کردہ یہ گردش لیل و نہار کے ساتھ
زندگی کو بھی قائم رکھتی ہے ۔
اگر یہ خورشید آزاد ہو جائے تو تباہی و بربادی کا سبب
اک بے قابو آگ ۔
یقین ہی کامل ہوتا ہے ۔ اللہ تعالی کی ذات پاک بالیقین موجود ہے ۔
اور وہ اپنے پکارنے والوں پر بہت رحیم و کریم ہے ۔
قصہ حضرت ایوب علیہ السلام صبر اور یقین کا بہترین سبق ہے ۔
جناب نبی پاک علیہ الصوات والسلام کا ارشاد مبارک ہے کہ
" مشکل اور تنگی میں نماز سے مدد حاصل کرو ۔"
آپ پریشان نہ ہوں ۔ اللہ کی ذات پاک پر بھروسہ رکھیں ۔
اور اس بھروسے کو ادائیگی نماز اور ذکر درود شریف سے مضبوط کرنے کی کوشش کریں ۔
سورہ الواقعہ کی تلاوت بھی بہت نافع ہے ۔ اگر ترجمہ سمجھ کر تلاوت کی جائے تو سبحان اللہ
اللہ تعالی آپ کے لئے بہت سی آسانیاں پیداکرے آمین
نایاب
 
تیشہ

محفلین
:(

آزمائش کا وقت ہوگا آپ پر ۔ ۔
بہت مشکلات ۔، پریشانیاں، تکلیفیں ، جھیلنی پڑتیں ہیں ،
دعا ہے آپ کا آزمائیش کا وقت صبر، ہمت سے گزر جائے ۔ :praying:
 
arifkarim

معطل
ستاروں کے چال چلن کا آپکی زندگی پر تو شاید کوئی اثر نہ ہو البتہ پیر فقیر اپنی چالوں سے آپکی رہی سہی جمع پونجی ضرور لوٹ لیں گے۔ اس قسم کے لوگوں کے پاس مدد کیلئے جانے کی بجائے دعا ، کوشش اور صبر سے حالات کا مقابلہ کریں۔ شارٹ کٹس نہ ماریں کیونکہ اسکے دیر پا نتائج بہت خطرناک نکلتے ہیں۔
پیروں فقیروں عالموں کیلئے ایک پیغام:
اگر آپ لوگ اتنا ہی پہنچے ہوئے ہو تو لوگوں سے علاج معالجے کیلئے دولت کیوں وصول کرتے ہو؟ جو خود روزی روٹی کے محتاج ہوں، وہ دوسروں کی پریشانیاں کیسے دور کر سکتے ہیں ! :grin:
 
تعبیر

محفلین
خورشید جی اللہ آپ کی سب مشکلات اور پریشانیاں دور کرے

یہاں ہیں نا ایک پیر اور درویش ان سے پوچھ لیں کہ کیا کیا جائے ۔اپنے نایاب بھائی

بس صبر اور نماز سے مدد لیں انشاءاللہ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا
ہم سب بھی آپ کے لیے دعاگو ہیں
 
نایاب

لائبریرین
خورشید جی اللہ آپ کی سب مشکلات اور پریشانیاں دور کرے

یہاں ہیں نا ایک پیر اور درویش ان سے پوچھ لیں کہ کیا کیا جائے ۔اپنے نایاب بھائی

بس صبر اور نماز سے مدد لیں انشاءاللہ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا
ہم سب بھی آپ کے لیے دعاگو ہیں

السلام علیکم
تعبیر بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
آمین ثم آمین
اللہ تعالی خورشید بھائی کی زندگی میں پیش آنے والی
اس بے یقینی اور پریشانی کو یقین اور سکون میں تبدیل فرمائے ۔ آمین
تعبیر بہنا آپ کے نیک گمان کا شکریہ ۔
میں تو سچے پیر اور درویشوں کی قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں ۔
میری بہنا میں تو اک گنہگارانسان ہوں ۔
اک ٹھگ ہوں ۔
" بے شک اللہ تعالی نے کسی شئے کو عبث پیدا نہیں کیا "
محترم خورشید بھائی اگر " پتھروں " کا ہی کمال دیکھنا چاہتے ہیں ۔
کہ " پتھر " کیسے تقدیر بدل دیتے ہیں ۔ ؟
اگر ان کے اصل نام کا پہلا حرف " ا وی س ق خ غ " میں ہے تو " یاقوت "
اگر " ب ز ک ع رذ " میں ہے تو " عقیق یا زمرد "
اگر " ج ح ل ف ش ض " میں ہے تو " سچا موتی "
اگر " دط م ت ص ظ " میں ہے تو " مرجان )
اگر " ھ ن گ ث پ چ " میں ہے تو " نیلم یاپرل"
کو چاندی یا سونے کی انگوٹھی میں جڑوا کر
اپنی بیگم یا والدہ یا گھر کی کسی بزرگ خاتون کو تحفہ دے دیں ۔
لیکن ان خاتون کاچہرہ روزانہ دیکھنا اک شرط ہے ۔
محترم خورشید جی فجر کی نماز پڑھ کر " سات بار درود شریف اور اک بار " سورہ الرحمان " پڑھ لیا کریں ۔
اور اس پتھر پر اک پھونک مار دیا کریں ۔ اس نیت سے کہ یہ اس پتھر کی طرف سے مالک و خالق کی تسبیح ہے ۔
اور اگر چاہتے ہیں کہ رنگ چوکھا آئے تو روزانہ رات کو " سورہ الواقعہ " کی تلاوت سے مشرف ہوا کریں۔
" ہاتھ کنگن کو آرسی کیا " چند ہی دنوں میں بات کھل جائے گی ۔
فرمان الہی ہے کہ " اس کائنات کی ہر اک شئے اپنے رب کا ذکر ( تسبیح ) کرتی ہے "
اس سارے عمل کی بنیاد نماز فجر اور تلاوت قران اور درود شریف کے ذکر پر مداومت کرنا ہے ۔
بے شک اللہ تعالی نیتوں کا حال بہتر جانتا ہے ۔
نایاب
 
Top