:::سب یہاں آیے اور ہر کسی کو لایے :::

:::سب یہاں آیے اور ہر کسی کو لایے :::
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
مندرجہ ذیل لنک پر سب سے بہترین مرد کے بارے میں ووٹنگ ہو رہی ہے ، اور یہ آخری مرحلہ ہے ، اس کے نتیجے کا اعلان غالبا 2 فروری کو ہونا ہے ،
یہاں دس مختلف شخصیات کے نام لکھے ہوٕے ہیں ، جن میں‌ فی الوقت آٹھویں نمبر پر ہمارے محبوب رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا نام ہے ،
ہمارا ایمان تو یہ ہی ہے کہ ہمارے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ کی تمام تر مخلوق میں سے سب مکمل ترین ، پاک ترین ، اعلیٰ ترین ہستی ہیں ، لیکن ہمیں دوسروں کو بھی یہ بتانا ہے ،
جو لوگ اس قسم کی رإئے شماری کر کے دوسری شخصیات کو سب سے بہترین ثابت کرنا چاہتے ہیں کیا ہم انہیں یہ نہ بتائیں کہ ہم لوگ اپنی تمام تر کوتاہیوں اور غلطیوں کے باوجود محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور اللہ کے علاوہ کسی بھی اور کو ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بڑھ کر نہیں جانتے ،
میں ہر ایک بھائی اور بہن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہاں اپنا ووٹ ڈال کر اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو پہلے نمبر پر لانے کی بھر پور کوشش کیجیے ،
اور جہاں جہاں تک ممکن ہو اپنے تمام تر وسإئل بر کار لاتے ہوٕئےاس پولنگ کی خبر کیجیے ، تا کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان بھإئی اور بہنیں اس میں شامل ہو سکیں ،
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین جزا عطا فرمائے ،
اللھم صلی و سلم و بارک علی محمد و علی آل محمد و علی اصحاب محمد و علی ازواج محمد ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
 
سویدا

محفلین
افسوس
حضور کی عظمت اور رفعت آج میرے اور آپ کے ووٹوں‌کی محتاج ہوگئی ہے

حضور کی عظمت اگر بتانی ہے تو ہم امت محمدیہ کو اپنے عمل سیرت اور کردار سے بتانی ہوگی ووٹوں‌سے نہیں‌
 
افسوس صد افسوس
کہ اب وہ دن آگئے ہیں کہ حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حضرت عیسی علیہ السلام کا تقابل سیاست دانوں اور شاعروں سے ہورہا ہے۔
ہم نے کیا سے کیا بنادیا اپنے نبی کو۔

اگر ہم نے ان کی صحیح اتباع کی ہوتی تو یہ دن دیکھنے کو نہ ملتے۔

خدا ہماری ہدایت کرے۔ آمین
 
مغزل

محفلین
قبلہ ، نامِ نامی اسمِ گرامی ’’ الفا بیٹک آرڈر ‘‘ میں ایم کی جگہ پر نام ہے ، ۔ سہیل بھیا، تھوڑا سا غور تو کر لیتے ۔ ویسے میں نے آپ کی خواہش پر سر خم کرکے ووٹ کاسٹ کردیا ہے ۔ ( ویسے اس سے پہلے ہونے والی تمام رائے شماریوں اور دیگر زاویوں سے ’’ کفار ‘‘ بھی مانتے ہیں کہ محمد صل اللہ علیہ وسلم سب سے اعلیٰ و افضل ، صادق و امین اور حق کے امین اور اللہ کے رسول ہیں کائنات میں‌کوئی آپ ایسا نہیں تھا ہے اور نہ رہے گا، )۔۔
 
خدا (نہیں اللہ) ہماری ہدایت کرے۔ آمین
افسوس، یہ ہماری امت کا حال ہے۔ اور ہماری اتباع کا حال ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
سویدا بھائی ، نقوی بھائی ، اور درویش بھائی اللہ آپ لوگوں پر راضی ہو ، یقینا یہ سب کچھ ہماری بدعملیوں کا نتیجہ ہے ،
آپ کی باتیں بالکل درست ہیں اگر ہم لوگوں نے خود کو محمد صلی اللہ علی وعلی آلہ وسلم کا عملی امتی ثابت کیا ہوتا تو کسی کو ایسی جرات نہ ہوتی کہ ہمارے محبوب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان میں کسی قسم کی گستاخی والا کوئی عمل کرتا ،
ہو سکتا ہے آپ صاحبان یہ خیال کریں کہ اگر میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں تو میں نے اس ووٹنگ میں شمولیت کی دعوت کیوں دی ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ :::
میرے پیغام میں مذکور اس بات پر بھی غور فرمایے :::
""""""" ہمارا ایمان تو یہ ہی ہے کہ ہمارے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ کی تمام تر مخلوق میں سے سب مکمل ترین ، پاک ترین ، اعلیٰ ترین ہستی ہیں ، لیکن ہمیں دوسروں کو بھی یہ بتانا ہے ،
جو لوگ اس قسم کی رإئے شماری کر کے دوسری شخصیات کو سب سے بہترین ثابت کرنا چاہتے ہیں کیا ہم انہیں یہ نہ بتائیں کہ ہم لوگ اپنی تمام تر کوتاہیوں اور غلطیوں کے باوجود محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور اللہ کے علاوہ کسی بھی اور کو ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بڑھ کر نہیں جانتے """""""

مزید گذارش یہ ہے بھائیو کہ ہمارا ایمان ، ہمارے قران کی گواہی ، ہماری محبت اور ہمارے جذبات اگر دوسروں کے لیے گواہی ہوتے تو وہ ایسا سوال کرتے ہی کیوں ؟
اس قسم کی رائے شُماری کروانے والے مسلمانوں اور غیر مسلموں سب کو ہی یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ معاذ اللہ انسانوں میں محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بڑھ کر اچھی اور بہترین ہستی کوئی اور بھی ہے ، اگر ہم لوگ رائے شماری میں حصہ لیے بغیر ان کی اس حرکت کے خلاف بات کریں تو شاید اس کے بارے میں یہ کہا جائے گا کہ یہ لوگ حقیقت کو چھپانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں اور اگر ہم لوگ رائے شماری میں حصہ لے کر ان کو ناکام کریں اور اس کے بعد ان کے‌خلاف آواز اٹھإیں تو ان شا اللہ زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے ، و اللہ اعلم ،
اور کم از کم اس طرح ہم لوگ اُن لوگوں کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حق میں کچھ کرنے والوں میں تو شامل ہو جائیں گے ، اور اپنے اللہ کے سامنے کچھ تو عذر پیش کرنے کے قابل ہو سکیں گے ، و اللہ اعلم عما سیأتی ،
قصہ مختصر ، بھائیو میں اس رإئے شماری کو اور اس کے بارے میں آراء کو ہمارے درمیان کسی نزاع کا سبب نہیں بنانا چاہتا ، لہذا جو کوٕئی جس طرح سے بھی اُن لوگوں کے سامنے، ان کےجواب میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان کی بلندی بیان کر سکتا ہے کرے ، مطلوب و مقصود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ذات مبارک کی سر بلندی کا بیان اور قوت و مضبوطی کے ساتھ بیان ہے ، و السلام علیکم۔
 
قبلہ ، نامِ نامی اسمِ گرامی ’’ الفا بیٹک آرڈر ‘‘ میں ایم کی جگہ پر نام ہے ، ۔ سہیل بھیا، تھوڑا سا غور تو کر لیتے ۔ ویسے میں نے آپ کی خواہش پر سر خم کرکے ووٹ کاسٹ کردیا ہے ۔ ( ویسے اس سے پہلے ہونے والی تمام رائے شماریوں اور دیگر زاویوں سے ’’ کفار ‘‘ بھی مانتے ہیں کہ محمد صل اللہ علیہ وسلم سب سے اعلیٰ و افضل ، صادق و امین اور حق کے امین اور اللہ کے رسول ہیں کائنات میں‌کوئی آپ ایسا نہیں تھا ہے اور نہ رہے گا، )۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی م م مغل ، میری خواہش پر سر تسلیم خم کرنے پر جزاک اللہ خیرا ،
جی میں نے واقعتا اس بات پر غور نہیں کیا کہ ناموں کی ترتیب حروف ہجائی کے مطابق ہے ، یوں بھی میں انگریزی میں کمزور ہوں ، :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
مغل بھائی ، ایک گذارش اور کرتا ہوں اور اس امید کے ساتھ کرتا ہوں کہ آپ اسے بھی شرف قبولیت بخشیں گے ،
مغل بھائی ، میں کسی بحث کا آغاز نہیں کرنا چاہتا ، بس ایک بھائی کی طرف سے نصیحت کے طور پر یہ گذارش کرتا ہوں کہ ہمارا """ قِبلہ """ اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خواہش کے مطابق اپنے گھر """ کعبہ """ کو مقرر فرمایا ہے ، پس ہم کسی کو کتنا بھی محترم جانیں وہ مقام قبلہ کے برابر نہیں ، اور نہ ہی کسی اور کو کسی بھی طور قبلہ کہا جانا مناسب ہے ، و السلام علیکم۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ عادل سہیل صاحب! میں بھی اپنا ووٹ ڈال آیا ہوں لیکن اس یقین کے ساتھ کہ اس ووٹنگ کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو مگر ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہی دنیا کے تمام انسانوں میں افضل ترین ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی م م مغل ، میری خواہش پر سر تسلیم خم کرنے پر جزاک اللہ خیرا ،
جی میں نے واقعتا اس بات پر غور نہیں کیا کہ ناموں کی ترتیب حروف ہجائی کے مطابق ہے ، یوں بھی میں انگریزی میں کمزور ہوں ، :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
مغل بھائی ، ایک گذارش اور کرتا ہوں اور اس امید کے ساتھ کرتا ہوں کہ آپ اسے بھی شرف قبولیت بخشیں گے ،
مغل بھائی ، میں کسی بحث کا آغاز نہیں کرنا چاہتا ، بس ایک بھائی کی طرف سے نصیحت کے طور پر یہ گذارش کرتا ہوں کہ ہمارا """ قِبلہ """ اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خواہش کے مطابق اپنے گھر """ کعبہ """ کو مقرر فرمایا ہے ، پس ہم کسی کو کتنا بھی محترم جانیں وہ مقام قبلہ کے برابر نہیں ، اور نہ ہی کسی اور کو کسی بھی طور قبلہ کہا جانا مناسب ہے ، و السلام علیکم۔
گو کہ آپ کے مخاطب محمود مغل صاحب ہیں لیکن چونکہ میں بھی اکثر یہ کلمۂ تعظیمی استعمال کرتا ہوں لہٰذا اپنا نقطۂنظر ضرور واضح کرنا چاہوں گا۔
کسی بھی زبان میں کسی ایک لفظ کے ایک سے زیادہ معانی بھی ہوتے ہیں اور یہی عالم "قبلہ" کا ہے۔
لفظ "قبلہ" جب اسمِ معرفہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے تو اس کا ایک ہی معنی ہے یعنی
جس کی طرف منہ کر کے مسلمان نماز پڑھتے ہیں، خانہ کعبہ، جس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے۔ قبلہ کی سمت۔
لیکن جب یہ لفظ بطور اسمِ نکرہ استعمال ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل موقعوں پر مختلف معانی میں استعمال کیا جاتا ہے:

  1. (کلمۂ تعظیمی) بزرگ یا عزیز شخص کے لیے۔
  2. [طنزاً یا مزاحاً] بہت چالاک آدمی۔
  3. [تصوف] ہر مطلوب اور مقصود کہ دل جس کی طرف متوجہ ہو۔
حوالہ
میں وہ مجنوں ہوں کہ مجنوں بھی ہمیشہ خط میں
قبلہ و کعبہ لکھا کرتا ہے القاب مجھے
(ذوقؔ)
 
محترم سہیل بھائی
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ نے میری تحریر کی اصلاح فرمائی، شکریہ
لیکن کیا اس کی وجہ بتاسکتے ہیں؟
 
Top