الف عین
الف نظامی
ظہیراحمدظہیر
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
-----------
سانپوں کو کبھی دودھ پلایا نہیں جاتا
دشمن کو کبھی دوست بنایا نہیں جاتا
-------
روٹی بھی میسّر نہیں جینے کے لئے اب
اک بوجھ ہے جینا جو اٹھایا نہیں جاتا
------------
تذلیل زمانے میں حکومت کی ہے قسمت
دیوار پہ لکھا تو مٹایا نہیں جاتا
------------
الفت ہے تری دل میں تجھے کیسے بتائیں
دل کھول کے اپنا تو دکھایا نہیں جاتا
---------
شکوہ ہے اگر کوئی بتانا تو پڑے گا
اپنوں کو کبھی ایسے بھلایا نہیں جاتا
--------
نکلیں گے سبھی لوگ تو بدلے گی قیادت
--------یا
سہتے ہیں ستم پھر بھی بغاوت نہیں کرتے
ایسے تو حکومت کو گرایا نہیں جاتا
-------------
دولت وہ ہماری تھی حکومت نے جو لوٹی
اپنا تو کبھی مال لٹایا نہیں جاتا
--------
ناساز ترا یار ہے کیا تجھ کو خبر ہے؟
ایسے تو محبّت کو نبھایا نہیں جاتا
----------
ارشد سے محبّت ہے تو دنیا کو بتاؤ
یہ راز زمانے سے چھپایا نہیں جاتا
-------یا
اس بات کو لوگوں سے چھپایا نہیں جاتا
-----------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ ارشد بھائی اس غزل میں تکنیکی اغلاط نظر نہیں آتیں۔ اب بس آپ کو اپنے تخیل کو ذرا دور دور تک وسعت دینی ہے۔ بس یہ شعر
دولت وہ ہماری تھی حکومت نے جو لوٹی
اپنا تو کبھی مال لٹایا نہیں جاتا
مفہوم سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ مال کون لٹارہا ہے؟ پہلا مصرع روانی بھی چاہتا ہے
متبادل والے دونوں مصرعے درست لگ رہے ہیں، کوئی سا بھی رکھ لیں ۔ مگر بس ذرا خیالات کے گھوڑوں کو دوڑائیں
 
الف عین
الف نظامی
ظہیراحمدظہیر
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
-----------
سانپوں کو کبھی دودھ پلایا نہیں جاتا
دشمن کو کبھی دوست بنایا نہیں جاتا
-------
روٹی بھی میسّر نہیں جینے کے لئے اب
اک بوجھ ہے جینا جو اٹھایا نہیں جاتا
------------
تذلیل زمانے میں حکومت کی ہے قسمت
دیوار پہ لکھا تو مٹایا نہیں جاتا
------------
الفت ہے تری دل میں تجھے کیسے بتائیں
دل کھول کے اپنا تو دکھایا نہیں جاتا
---------
شکوہ ہے اگر کوئی بتانا تو پڑے گا
اپنوں کو کبھی ایسے بھلایا نہیں جاتا
--------
نکلیں گے سبھی لوگ تو بدلے گی قیادت
--------یا
سہتے ہیں ستم پھر بھی بغاوت نہیں کرتے
ایسے تو حکومت کو گرایا نہیں جاتا
-------------
دولت وہ ہماری تھی حکومت نے جو لوٹی
اپنا تو کبھی مال لٹایا نہیں جاتا
--------
ناساز ترا یار ہے کیا تجھ کو خبر ہے؟
ایسے تو محبّت کو نبھایا نہیں جاتا
----------
ارشد سے محبّت ہے تو دنیا کو بتاؤ
یہ راز زمانے سے چھپایا نہیں جاتا
-------یا
اس بات کو لوگوں سے چھپایا نہیں جاتا
-----------
زبردست
 
Top