تیسری سالگرہ سالگرہ کا پلان

فرحت کیانی

لائبریرین
ماوراء اپیا آپ کہاں ہیں یہ دیکھئے فرحت اپیا خود سے اپنے لئے کام کا انتخاب کرنے کے بجائے پوچھ رہی ہیں کہ کیا کریں۔ خیر یوں ہی سہی۔ :)

سعود لیٹ کمرز کے ساتھ یہی تو مسئلہ ہوتا ہے کہ کافی دیر پتہ ہی نہیں چلتا کیا ہوچکا ہے ، کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونا باقی ہے۔ :) اس لئے بہترین آپشن پوچھ لینا ہے۔۔ہو سکتا ہے سب کچھ ہو چکا ہو :ڈ ویسے کچن ڈے کے حوالے سے میں کھانا کھانے کی ذمہ داری لے لیتی ہوں :ڈ
 
نہیں جہانزیب بھیا محسن بھائی مزاحاً خواہ کچھ بھی کہیں ہمیں ان کی ایمانداری میں کوئی کلام نہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ یہ کام ہمیں خود مل کے کرنے ہیں۔ بہنوں کی تقسیم کے اعتبار سے کریں گے تو کچھ نہیں ہونے والا۔ :) اور اخیر میں ان کے پاس ایک اچھا بہانہ ہاتھ آجائے گا ٹھیک نہ بننے کی صورت میں۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
ارے جہانزیب کمزور دل ہوں ناں یہ بکرے والے کام سے میری جان چھڑائیں آپ۔ :(
میں اور سعید جا کر خریداری کرنے کو تیا رہیں۔ :grin:
 

خرم

محفلین
ارے محسن بھیا اب اتنی بھی کیا کمزور دلی؟ میں آپ کے ساتھ ہوں نا۔ آپ صرف بکرے کی ٹانگیں پکڑیئے گا باقی کام میں کرلوں گا۔ اور اگر درمیان میں کبھی کمزور لمحہ آئے تو رزم حق و باطل میں فولاد ہے مؤمن والا فرمان یاد کر لیجئے گا علامہ کا۔ چلیں اب شاباش بکرا پسند کیجئے۔ مجھے تو یہ سیاہ دھبوں اور لمبے سینگوں‌والا کافی اچھا لگ رہا ہے۔ دو دانت کا ہے سو گوشت انتہائی خستہ ہوگا لیکن لجلجا نہیں۔ بوُ بھی نہیں دے گا اور وزن میں بھی کوئی تیس پینتیس کلو تو ہوگا ہی۔ کیا خیال ہے پھر یہی لئے لیتے ہیں؟ چلیں ٹھیک ہے اب بھاؤ آپ ہی طے کیجئے کہ مجھے کوئی چیز پسند آجائے تو پھر میں اس کی قیمت پر بھاؤ تاؤ نہیں کرتا اور سرکاری خرچ پر ایسی عیاشی نامناسب ہے۔ آئیے پھر۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء اپیا دھیان دیں!

ایک صلاح ہے کہ آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے کو قدرے ملتوی کر دیا جائے تاکہ اراکین پوری تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کر سکیں۔ اور اس تبدیلی کی اطلاع جشن کے لائیو کوریج ڈائس سے کرا دیں۔

اس تبدیلی کو ضم کرنے کے لئے یا تو اسے کسی پہلے سے موجود پروگرام سے آپس میں تبدیل کر دیں یا پورے 14 دنوں کا پروگرام تحریر کر دیں۔ کچھ مزید مشورے یوں ہیں کہ۔

- سب سے آخری دن جشن محفل ریویو ڈے (اس میں میں ایک عدد میجک شو کر سکتا ہوں، کوئی صاحب ویڈیو پریزینٹیشن بنا سکیں تو بہتر ہے، نیز پورے جشن کے احوال کا متن ری کیپ، نیز ائندہ سالوں میں اسے بہتر بنانے کے مشورے وغیرہ)

- ایک دن چھیڑ چھاڑ ڈے یا تفریح ڈے جیسا کچھ ہونا چاہئے۔ نیز ٹیکنیکل ڈیز مثلاً ٹیوٹوریل ڈے، سافٹوئیر ڈے وغیرہ کو مزید دن درکار ہیں۔

مزید مشوروں سے جلدی ہی پھر بور کرتا ہوں۔

تب تک ان پر غور کیجئے۔!!

آپ کو کہا تو تھا کہ اس کے انچارج آپ بن جائیں۔ :(

اچھا۔۔ پکچر اور آرٹ کو آخری دنوں میں رکھتی ہوں۔ اور باقی دن بھی شامل کرتی ہوں۔ مزید کا انتظار رہے گا۔ شکریہ:)
 
آپ کو کہا تو تھا کہ اس کے انچارج آپ بن جائیں۔ :(

اچھا۔۔ پکچر اور آرٹ کو آخری دنوں میں رکھتی ہوں۔ اور باقی دن بھی شامل کرتی ہوں۔ مزید کا انتظار رہے گا۔ شکریہ:)

اپیا آپ کو میری مصروفیات پر بالکل رحم نہیں آتا؟ :) اگر میرے پاس اتنی فرصت ہوتی تو مشورے دینے کے بجائے از خود نہ کر لیتا سب کچھ۔ پھر سب سے رابطہ کرنا ایک ایک کو اس کی ذمہ داریاں سمجھاتے پھرنا ان سب کے لئے میں کہاں سے وقت لاؤں اپیا رانی۔ آپ کو تھوڑا سا اشارہ کر دیتا ہوں تو الحمد للہ آپ اسے بخوبی سمجھ کر اس کے انجام تک پہونچا دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مجھے کبھی نہیں لگا کہ میرے کسی بھی مشورے کو آپ نے کم کرکے سمجھا ہو۔ بلکہ میرے دئے مبہم خاکے کو آپ مجسم کر دیتی ہیں یہ ایک طرح سے مجھ پر احسان ہے۔ آپ جیسوں کے بغیر تو محفل میں خلاء رہ جائے گا۔

اللہ آپ کو آپ کی محنتوں کا اجر دے۔ :)
 

ماوراء

محفلین
نہیں سعود، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کچھ اور آئیڈیا دے رہے ہیں، اور مجھے کچھ اور سمجھ آ رہی ہے۔۔ اصل میں اتنی مشکل باتیں اپنے دماغ میں نہیں جاتیں۔:(

اچھا۔۔۔سافٹوئر کا تو مجھے کچھ بھی اندازہ نہیں کہ کیا کرنا ہے۔۔۔ اس کو آپ کو ہی دیکھنا ہو گا۔۔۔ وہ آخری دنوں میں رکھا ہے۔ امید ہے تب تک آپ کچھ فارغ ہو جائیں گے۔

اب پہلی پوسٹ دیکھیں۔۔ کچھ تبدیلی کی ہے۔۔
 
نہیں سعود، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کچھ اور آئیڈیا دے رہے ہیں، اور مجھے کچھ اور سمجھ آ رہی ہے۔۔ اصل میں اتنی مشکل باتیں اپنے دماغ میں نہیں جاتیں۔:(

اچھا۔۔۔سافٹوئر کا تو مجھے کچھ بھی اندازہ نہیں کہ کیا کرنا ہے۔۔۔ اس کو آپ کو ہی دیکھنا ہو گا۔۔۔ وہ آخری دنوں میں رکھا ہے۔ امید ہے تب تک آپ کچھ فارغ ہو جائیں گے۔

اب پہلی پوسٹ دیکھیں۔۔ کچھ تبدیلی کی ہے۔۔

اپیا تین دن اکٹھے سافٹوئر ڈے کے نام سے رکھنے کے بجائے۔ انہیں تین الگ الگ نام دیدیں۔

- سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے
- ٹیوٹوریل ڈے
- ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے

اور مجھے انچارج کسی ڈے کا نہ بنائیں۔ ممکن ہوا تو میں ان تینوں دنوں میں معاونت کروں گا۔ ان دنوں کے لئے کچھ نام ہیں میرے ذہن میں مثلاً الف نظامی بھائی، نبیل بھائی، ذکریا بھائی، شاکر بھائی، شوبی بھائی۔ نیز دوسرے اور تیسرے دنوں کے لئے محفل کے ڈیزائنرس میں سے بھی ایک ایک کا انتخاب کر لیں۔ تینوں دنوں کے لئے کم از کم دو دو ناظمین متعین کر دیجئے۔ اور ان سے ذاتی پیغامات سے رابطہ بھی کر لیجئے۔ تاکہ ان کی موجودگی ابھی سے یقینی ہو جائے۔

بقیہ ان دنوں میں کیا کیا کیا جائے گا یہ ناظمین زیادہ بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔ نیز مین بھی اس پر مزید لکھوں گا انشاء اللہ۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید، ٹیوٹوریل ڈے کی ذمہ داری میں لینے کے لیے تیار ہوں۔ یہ کس دن کرنا ہے؟
ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ کے لیے ممکن ہو تو آپ کوآرڈینیشن کر لیں۔
سوفٹویر انٹروڈکشن/ڈسکشن کے لیے عارف کریم سے پوچھ لیتے ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
پکوان ڈے میرے حوالے ہے تو میں اتنا سارا کھانا اکیلی کیسے بناؤں گی ، آگے کا پلان میرا ہے جس کے ذمّے جو کام لگا رہی ہوں ایمانداری سے کرنے ہونگے :);)
کھانے پکانے کی تمام چیزیں اور سوئیٹ ڈشز کی تمام چیزوں کی خریداری شمشاد صاحب کے ذمّے :)
سعود کے ذمّے پیاز کاٹنا ;)
راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
م م مغل کو مصالحہ پیسنا ہے ;)
سخنور کے ذمّے پیاز فرائی کرنا ہے ، سخنور ذرا خیال رکھیئے گا ایسا نہ ہو آپ سوچ میں گُم ہو جائیں پیاز چولہے پر رکھ کے ;) پیاز جلی تو فائن ہوگا ;)
محسن حجازی کے ذمے بکرا ذبح کرکے گوشت کی بوٹیاں بنانا ، ذرا بڑی بوٹیاں بنائیے گا پلیز قیمہ نہ ہو جائے بکرے کا ، اور نہ ہی بکرے کو مسکرا کے دیکھیئے گا نہ ہی باتیں کرنے کی اجازت ہے بکرے سے ;) آپ کی باتوں کو سُن کر بکرے نے ذبح ہونے سے انکار کر دیا تو بریانی میں صرف آلو ڈالنے پڑیں گے پھر مزہ نہیں آئے گا :)
خرم شہزاد خرم کے ذمے سلاد بنانا ، خرم پیاز بلکل باریک کاٹیئے گا اور ٹماٹر بھی ذرا اسٹائل کے پھول بنا کے رکھیئے گا ;) سلاد ذرا طریقے سے سجی ہو ایسی کے سب تعریف کریں :)
چاند بابو آپ کو قیمہ پیسنا ہے کباب کے لیئے بالکل باریک ہو ریشہ الگ رکھیئے گا ;)
وارث کے ذمّے کباب بنا کے فرائی کرنا ;) وارث کباب نرم ہونے چاہیئیں :) شکایت نہ ہو کسی کو ، سب ممبرز کو تو میں جانتی بھی نہیں اچھی طرح کیا پتہ کسی کے دانت نہ ہوں ;)
باقی کے کام جیسے ہی یاد آتے ہیں مجھے لکھوں گی میں ، پھر وہ سارے کام آپ لوگ آپس میں بانٹ لینا :)
بریانی کے سارے کام کر لیں تو بتاؤں گی کہ کس وقت بریانی بنائیں گے آپ سب تاکہ گرم بریانی سے تواضع کی جاسکے مہمانوں کی :)
سوئیٹ ڈش ہم سب فیمیل ممبرز مل کے بنائیں گے :)
محب علوی کی پوسٹس بھی آج نظر آئیں ہیں محفل پر ، محب کی واپسی ہو ہی گئی ہے تو کھانے کے بعد کے کچھ کام محب کے ذمے ;)
باقی تفصیل بعد میں :)

ہاہاہا واہ کیا بات ہے حجاب ۔۔ کمال خوبصورتی سے سب کو کام پر لگایا ہے ۔۔:Lollz: مطلب تمہیں کام کرنے کے ساتھ کام نکلوانا بھی خوب آتا ہے ۔۔۔:tounge:
 

حجاب

محفلین
ٹھیک ہے کھانے پکانے کا سارا کام ہم لڑکے کر لیتے ہیں اب آپ لڑکیوں کے کچھ کام ہے وہ بھی کر دے مہربانی فرما کر حجاب اور تعبیر چلو کرسیاں اور ٹیبل ٹھیک سے لگاؤ ترتیب دیکھنا ٹھیک ہو چھوٹو کے لے چھوٹی کرسیاں اور بڑوں کے لیے بڑی جیسے اعجاز صاحب ، وارث صاحب ، شاکر قادی صاحب وغیرہ وغیرہ، ارے یہ کیا چاول تو ہیں‌ہی نہیں زینب آپ زرہ بازار سے چاول لے آؤ اور دیکھنا اچھے والے چاول لے کر آنا ٹوٹا چاول نا لے آنا :grin: ارے ماورا آپ کہاں جارہی ہے اچھا اچھا لائیٹ والے سے کہو شام سے پہلے پہلے لائیٹیں لگا دے تانکہ اندھرا ہونے سے پہلے پہلے ہم اپنے کام ختم کر سکے بوچھی آپی ٹنکی میں پانی بھی کم ہے آپ جلدی سے ٹیوب ویل والے کے پاس جائے اور اس کو بتا کر آئے کے آج ہمارے ہاں محفل کی سالگرہ کا جشن ہے جس کی وجہ سے ہمیں پانی کی بہت ضرورت پڑئے گی تو وہ ہمارا خیال رکھے مطلب پانی بند نا کرے جی سارا آپ کہاں ہے کام کے وقت تو نظر ہی نہیں‌آتی ابھی گانوں کا مقابلہ کیا جائے تو سب سے آگے آپ ہی ہونگی چلو جلدی سے محلے والے کو جا کر دعوت دے کر آو
باقی جو بچ گی ہیں ان کا کام بعد میں‌دوں گا :grin:


اب مزہ آیا نا حجاب آپی کرے گی مقابلہ:grin::grin::grin::grin:


خ ش خ :) ہم خوشی خوشی یہ سب کام کر لیں گے ، کیسے کریں گے وہ ہم پر چھوڑیں ، ایک صندوق اُڑا کے پیسوں والا ملازم بلا لیں گے ;)
آپ سب کے ذمّے جو کام لگایا ہے وہ کریں ، ہماری فکر چھوڑیں ہم سب کھانا بننے کے بعد انسپیکشن کے لیئے آئیں گے کھانا چیک کرنے کے بعد سوئیٹ ڈش بنانا ہماری ذمہ داری :)
 

حجاب

محفلین
دیکھئے ہم نازک مزاج واقع ہوئے ہیں یہ بکرا وکرا کاٹنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ :rolleyes:
ابھی چند روز پہلے ہمیں بہ اصرار مرغی کا گوشت لینے بھیجا گیا وہاں تھیں زندہ مرغیاں کہا ڈیڑھ کلو کرو۔ اتنے کی کوئی تھی نہیں سو ہوئی دو کلو۔ قصاب نے کہا ہو جائے؟ ہم نے گردن ہلا دی۔۔۔ بعد ازاں منہ پھیر لیا بہت افسوس ہوا کہ ہمارے ایک اشارے سے بے چاری جان سے گئی۔ معترضین کے لیے پہلے کہے دیتے ہیں کہ اس سے پہلے ہم نے کبھی ایسا اشارہ نہیں کیا کہ کوئی جان سے چلا جائے۔ :grin:
جب تک ہمیں گوشت تھما نہ دیا گیا ہم نے مڑ کر نہ دیکھا۔ :(
یہ شمشاد بھائی والا کام بہتر ہے یہ ہمیں دیجئے کہ اس میں کچھ فائدہ نظر آتا ہے۔ :grin: :grin: :grin:
سو اب بکرا شمشاد بھائی کے حوالے۔ :)

آپ کے حوالے بکرا اس لیئے کیا تھا کہ باتوں اور مسکراہٹوں میں بکرے بیچارے کو ذبح ہونے میں تکلیف نہیں ہوگی :) آپ سب کے ذمے کام لگائے جا چکے ہیں اب آپ سب آپس میں کام بانٹ لیں ، پیسوں کا پورا حساب ہوگا تقریب کے آخر میں ، بچ گئے تو میرا حصّہ بھی ہوگا ;):)
 

تیشہ

محفلین
باجو، ویڈیو چل ہی نہیں رہیں میری طرف۔:(

تعبیر یہ کوئز ڈے کا ہی کہا تھا۔ ہر دن نیا جشن ہوتا ہے نا۔۔۔ تو صبح کے لیے تیاری نہیں کرنی ہوتی۔;)

ہاں اگر کشمیری چائے، سبز چائے یا کچھ مختلف چائے کی بتا دیں تو ٹھیک ہے۔۔ لیکن عام چائے کی نہیں بتا سکتے۔:grin:



:(
کیا مصیبت ہے :confused: جلدی سے اپنا نیٹ ٹھیک کراؤ ، اتنے مزے کے گانے تم تک پہنچ نہیں پارہے :(
 

تیشہ

محفلین
ساتھ کاپی پنسل رکھ لیں۔۔۔ نوٹ کرتی جائیں۔۔ کون سا رپلے کون سے تھریڈ میں کیا تھا۔;)



:confused:
دیکھا میں پھر بھول گئی ہوں کہاں کیا لکھکر آئی تھی :( ، یہی ایک اوپر ہے تھریڈ تو دیکھ لیا ہے ، باقی کے بھول گئے ہیں کس پر کیا چل رہا تھا :confused: ایک تو ایک دن میں صفحے بھی اتنے ہوجاتے ہیں کہ اب کون پڑھے :confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، ابن سعید، مجھے کچھ بتائیں کہ آپ کس دن ٹیوٹوریل ڈے منعقد کرنا چاہتے ہیں۔
 

راہبر کو چاول صاف کرنے ہیں ;)
:eek:
رہنے دیں۔۔۔۔ ہم پہلے سے صاف کیے ہوئے چاول لے آئے ہیں، اتنی محنت کون کرتا۔ :grin:

پکوان ڈے کے لیئے میری اور ماوراء کی متفقہ رائے یہ ہے کہ جو بھی ممبر اُس روز محفل پر لاگ ان ہوگا اُن سب کو ایک ترکیب لکھنی ہوگی جیسی بھی ہو جس کو جیسی بھی ڈش بنانی آتی ہو وہ لکھنا ہے ، بس خیال رہے اُلّو نہیں بنانا ;) جس کی ترکیب سب سے اچھی ہوگی اُس کے لیئے ایک شاندار سا انعام ہے :)
آلو اور الو بنانے کی ترکیب لکھنے سے منع کردیا گیا ہے۔۔۔ آپ لوگوں کو ابھی بہترین قسم کا سوجی کا حلوہ بناکر دکھاتا ہوں۔ :lll:
 

تیشہ

محفلین
:confused: ماورہ کدھر ہو تم ؟ میرے ذمے بھی کچھ لگا رکھا تھا :confused: ابھی سارہ کا ذ پ آیا ہے تو اس نے بتایا ہے ، مجھے تو پڑھا ہوا بھی اگلے پل بھول جایا کرتا ہے :( مجھے یاد تو کرانا تھا ناں ،، اور ای میل ، ذ پ ہی کردیتی باجو آپ نے یہ کرنا ہے مجھے تو آتا جاتا ہی کچھ نہیں :confused: تو میں کیا کروں گی :confused:
میں کیا کروں ؟ اچھا ابھی ٹھہر کے فون کرکے پتے کرتی ہوں کہ مجھے کرنا کیا ہے ۔
:confused:
 

ماوراء

محفلین
او سوری باجو۔۔ آپ کی کال آئی ہوئی تھی۔۔ لیکن صبح کے وقت نیٹ ہی کنیکٹ نہیں ہو رہا تھا۔۔ شام کو میں مہمانوں میں مصروف رہی۔۔ اس لیے آپ کا فون بھی نہیں سن سکی۔ اب دیر ہو گئی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شعر و سخن ڈے
وارث اور سخنور


صبح شعر و سخن ڈے ہے۔ وارث اور سخنور آپ کو دیکھنا ہے کہ اس دن کو کیسے سیلیبریٹ کرنا ہے۔ چاہیں تو ایک دن کے بجائے دو، تین بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
 
Top