مبارکباد سالگرہ مبارک ضبط

عمر سیف

محفلین
یہ کیک تو میری سالگرہ کا ہے ۔ مگر یہ سمجھو کہ میں تمھارے لئے لائی ہوں ۔

happybirthday.jpg

شکریہ باجو۔ میں نے سمجھ بھی لیا اور کھا بھی لیا۔:)
 
عمر سیف

محفلین
1008-019-30-1099.gif

1008-019-21-1068.gif

بہت بہت مبارک ہو ضبط پر کیک کہاں ہے؟؟؟:confused::(

شکریہ عیشل۔ :)
کیک ہے نا فریج میں۔ ایک نہیں دو دو۔ ایک امی لے آئیں ایک خالہ۔ تو ڈبل کیک کاٹے۔ تصاویر میں نے پوسٹ کرنی تھیں کیک کی وہ بھی کھائے ہوئے کیکوں کی کہ دیکھ لیں۔ پر ونڈوز کو آج کی خراب ہونا تھا اب سیل فون سے ٹرانسفر کروں گا پی سی میں تو آپ لوڈ کرتا ہوں یہاں۔

ویسے یہ ریچھ تو کافی کول لگ رہا ہے آپ کو میں کہاں سے کول لگا وہ بھی کولسٹ قہقہقہقہ ۔۔:grin:
 
عمر سیف

محفلین
2v10xhy.gif

b-day_teddy_flws.gif

2v10xhy.gif

سالگرہ مبارک ہو پیارے اور لاڈلے بھائی ۔ ۔۔ ۔اللہ تمھاری عمر دراز کرے اور تم ہزاروں ایسی سالگرہ مناتے رہو ۔ ۔ ۔ ۔صدا خوش رہو ۔ ۔۔ سکھیُ رہو ۔ ۔آباد رہو ،۔۔

( ویسے میں ایس ایم ایس بھی کیا تھا ، ۔۔ )

سالگرہ کا گفٹ ۔ ۔۔ اور شادی کا گفٹ تمھیں دونوں جنوری میں ہی ملے گے :grin:
ابھی صرف میری دعائیں لو ، ۔۔ ۔
03.gif
باجو آپ نے اتنی ڈھیر ساری دعائیں دے دیں۔ :)۔ ہزار سال تو نہیں پر جتنی زندگی ہو اللہ اس میں خوش ہی رکھے۔ آمین۔ آپ کو تو تھنکس بھی نہیں کہہ سکتا۔ وہاں بیٹھے آپ نے پارٹی کا سا ماحول بنا دیا۔
کیک کی تساویر میں پوسٹ کرونگا انشاءاللہ کل۔ آج تو پی سی ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔
اور گفٹ کا انتظار رہے گا۔:);)
 
عمر سیف

محفلین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ضبط، بڑی مشکل میں ہوں ساری نظمیں غزلیں جو میرے پاس ہیں وہ لڑکی کی سالگرہ پر لکھی جا سکتی ہیں :rolleyes: اب کیا وہی لکھ دوں ;)
دل سے نکلنے والی ہر اِک دعا
نوکِ قلم پہ مچلتے سارے حسین و معتبر حرف
جلتی کینڈل کی ساری سنہری روپہلی کرنیں
خوشنما پھولوں سے سجی دور تک پھیلی
بوگن ویلیا کی بیل
سب کی سب تم کو جنم دن پر وِش کرتی ہیں
اگر تم سنو تو
محسوس کرو تو
ساری کائنات تمہاری خوشیوں کے لیئے دعا گو ہے۔(اور میں بھی ):)

خرم مونگ دلتے دلتے دیر ہو چکی بلکہ اب تو بگھار لگنے والا ہے;):)

حجاب نظم بہت خوب تھی۔ اور بہت شکریہ۔ لڑکوں کے لیے بھی لکھی جانی چاہئیں غزلیں اور نظمیں۔ ;)
اور حصہ رکھا ہے کیک کا اس کا کیا کرنا ہے کھا لوں کہ پڑا رہے :rolleyes::rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین
سالگرہ مبارک ہو ضبط، جگ جگ جیو ہنس ہنس جیو۔ (یہ نہ سمجھنا کہ مجھے 'جیو' کی یاد آرہی ہے کیونکہ میں وہ پہلے بھی نہیں دیکھتا تھا۔)
 
تیشہ

محفلین
باجو آپ نے اتنی ڈھیر ساری دعائیں دے دیں۔ :)۔ ہزار سال تو نہیں پر جتنی زندگی ہو اللہ اس میں خوش ہی رکھے۔ آمین۔ آپ کو تو تھنکس بھی نہیں کہہ سکتا۔ وہاں بیٹھے آپ نے پارٹی کا سا ماحول بنا دیا۔
کیک کی تساویر میں پوسٹ کرونگا انشاءاللہ کل۔ آج تو پی سی ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔
اور گفٹ کا انتظار رہے گا۔:);)

ضبط کہاں ہو ؟ کہاں ہیں تصویریں ۔ میں انتظار کر رہی ہوں ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں پر مجھے مزہ نہیں آتا جبتک عین سالگرہ کی تاریخ نہ ہو ۔۔ :( میری طرف تو آٹھ ہی ہے ابھی ۔
اور مجھے بھی مزہ نہیں آتا جب میں کسی کو سالگرہ مبارک کہنے میں دیر کر دوں لیکن وہی بات ۔۔ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں :ڈ

سالگرہ کی مبارک قبول کیجئے ضبط ۔ دعا ہے آنے والے سال کو آپ کے لئے بہت مبارک اور مزید خوشیوں بھرا ثابت ہو اور باری تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے (آمین)
 
فرحت میں نے بھی دیر کر دی اس بار جواب دینے میں ۔ پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔ :)
 
Top