سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

یاد میری شمع بن کر اس کی بزمِ دل میں ہے
" ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے "

کیا کهنے صفی صاحب، وااااااااااااااه واه

بهت اچھی تضمین پیش کی ھے اب تک آپ نے

چھا گیا بھائی، بهت ھی عمده کلام ھے
:pak::redrose::redrose:
 
اس لیے پھرتا ہوں میں رستے میں مانندِ غبار
جو مسافت میں مزہ ہے وہ کہاں منزل میں ہے
جان لی تیغِ تبسم سے کئی عشاق کی
قتل کرنے کا سلیقہ خوب تر قاتل میں ہے
کیا
:applause::applause::applause:
کمال کر دیا جناب!!!!!!! بہت بہت داد قبول فرمائیے.
 

لاریب مرزا

محفلین
ارے واہ!! مشاعرے کا آغاز ہو گیا۔ زبردست!! :daydreaming:
محمد خلیل الرحمٰن سر!! نہایت عمدگی سے آپ نے مشاعرے کا آغاز کیا۔ اور محمد تابش صدیقی بھائی بھی بہت اچھے انداز میں شعراء کو دعوت دے رہے ہیں اور مشاعرہ آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمیں بالکل ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے سٹیج پر سب شعراء ترتیب سے بیٹھے ہیں اور منتظمین مشاعرہ ایک ایک کر کے ان کو دعوت دے رہے ہیں۔ :daydreaming: :daydreaming:
اتنا شاندار مشاعرہ منعقد کرانے پر منتظمین بہت سی داد قبول فرمائیں :thumbsup:
 

صفی حیدر

محفلین
اس لیے پھرتا ہوں میں رستے میں مانندِ غبار
جو مسافت میں مزہ ہے وہ کہاں منزل میں ہے
جان لی تیغِ تبسم سے کئی عشاق کی
قتل کرنے کا سلیقہ خوب تر قاتل میں ہے
کیا
:applause::applause::applause:
کمال کر دیا جناب!!!!!!! بہت بہت داد قبول فرمائیے.
بہت نوازش ۔۔ شکریہ آپ نے حوصلہ افزائی کی ۔۔۔۔۔
 
جان لی تیغِ تبسم سے کئی عشاق کی
قتل کرنے کا سلیقہ خوب تر قاتل میں ہے

صفی حیدر صاحب!
سبحان الله، آپ کی سخنوری سے آشنا هوکر خوش ھوں، الله آپ کی توفیقات میں مذید اضافه فرمائے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوبصورت رواں کلام
شعروں کا انتخاب مشکل ہوا مجھے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم صفی حیدر بھائی آپ کے نام
ڈھیروں دعائیں
یاد میری شمع بن کر اس کی بزمِ دل میں ہے
" ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے "
غیر کا پہلو نشیں وہ خوش ادا محفل میں ہے
کچھ کمی تو ہے جو میرے عشقِ لا حاصل میں ہے
میری فظرت ہے سرِ تسلیم خم کرنے کی خو
ناز پرور تم بتا ئو کیا تمھارے دل میں ہے
اس لیے پھرتا ہوں میں رستے میں مانندِ غبار
جو مسافت میں مزہ ہے وہ کہاں منزل میں ہے
جان لی تیغِ تبسم سے کئی عشاق کی
قتل کرنے کا سلیقہ خوب تر قاتل میں ہے
کیا ہے لازم ہاتھ پھیلے بندہ پرور کے حضور
تم سخی ہو دیکھ لو خود کیا طلب سائل میں ہے
لا تعلق ہوں میں خود سے بے خبر دنیا سے ہوں
بس ترا دیدار میری حسرتِ کامل میں ہے
ایک نقطے میں سمٹتا حسن ایسے ہے صفی
دلکشی بے مثل دیکھی اس کے لب کے تل میں ہے
 

صفی حیدر

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوبصورت رواں کلام
شعروں کا انتخاب مشکل ہوا مجھے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم صفی حیدر بھائی آپ کے نام
ڈھیروں دعائیں
بہت نوازش نایاب بھائی ۔۔۔ آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔۔۔۔
 
ساتھ ھی منتظمین محترم ، جناب خلیل الرحمن صاحب اور محترم محمد تابش صدیقی صاحب کی سلامتی کے لئے بھی دعاگو ھوں،

اور خسته نباشید عرض کرتا ھوں
 

لاریب مرزا

محفلین
اب تک جتنے بھی شعراء کو مدعو کیا گیا ہے ان تمام شعراء نے بہت عمدہ کلام پیش کیا ہے۔ تمام شعراء کو بہت سی داد.. جو اشعار اور کلام ہمیں بے حد عمدہ لگا اس پر ہم فرداً فرداً بھی ضرور داد دیں گے۔ ابھی وقت کی کمی کے باعث ایک ہی مراسلہ ارسال کر رہے ہیں۔
 
بے حد شکریہ جناب! آپ ایسے سُخن شناس نہ ہوں تو سُخن ور اکیلا کیا کر لے گا؟
آپ کا اندازِ داد بہت بھایا!
سلامت رہئیے!
میں 20 سال کی ہُوں , آپ کی عمر کا اندازہ نہیں, آپ بیٹی یا بہنا جو بھی کہنا چاہیں , کہئیے!:)
I will call you sister, because me too 20 years old young man, with 20 years of experience :glasses-cool:
 
شکریہ تابش بھائی ۔۔۔۔ تمام محفلین و منتظمین کو محفل کی گیارہویں سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔
مرزا اسد اللہ خان غالب کی غزل کی زمین میں مصرع طرح پر ایک تخلیقی کاوش پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں ۔۔۔۔ عرض کیا ہے ۔۔۔

یاد میری شمع بن کر اس کی بزمِ دل میں ہے
" ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے "
غیر کا پہلو نشیں وہ خوش ادا محفل میں ہے
کچھ کمی تو ہے جو میرے عشقِ لا حاصل میں ہے
میری فظرت ہے سرِ تسلیم خم کرنے کی خو
ناز پرور تم بتا ئو کیا تمھارے دل میں ہے
اس لیے پھرتا ہوں میں رستے میں مانندِ غبار
جو مسافت میں مزہ ہے وہ کہاں منزل میں ہے
جان لی تیغِ تبسم سے کئی عشاق کی
قتل کرنے کا سلیقہ خوب تر قاتل میں ہے
کیا ہے لازم ہاتھ پھیلے بندہ پرور کے حضور
تم سخی ہو دیکھ لو خود کیا طلب سائل میں ہے
لا تعلق ہوں میں خود سے بے خبر دنیا سے ہوں
بس ترا دیدار میری حسرتِ کامل میں ہے
ایک نقطے میں سمٹتا حسن ایسے ہے صفی
دلکشی بے مثل دیکھی اس کے لب کے تل میں ہے

صفی حیدر بھیا!
بہت اعلیٰ، بہت عمدہ، مصرعہ طرح پر شعر کہنا کافی مشکل کام ہے، لیکن آپ نے خوب نبھایا۔ مزہ آگیا بھائی۔
 
Top