تعارف سالام

roohi

محفلین
میرا نام روحی ھے۔میں ئھاں 1 بار آئ ھون۔میری دوستنکھا کے اچھی سائڈ ھے۔میری عمر 28 ھے۔اسکول میں پڑھاتئ ھوں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اردو محفل میں‌خوش آمدید روحی صاحبہ
امید ہے یہاں پر آپ کا ہمارا وقت اچھا گزرے گا (انشااللہ)
اب مزید اپنے بارے میں کہیں ۔ مشاغل وغیرہ کیا ہیں ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید روحی۔ کیا آپ ہمارے ساتھ مل کر لائبریری کے لئے کچھ کتب کو لکھنا پسند کریں گی؟
 

دوست

محفلین
وعلیکم سلام
ًخوش آمدید
جی آیاں نوں
بھلی کرے آیا
پخیر راغلے
جم جم آؤ۔
امید ہے آپ آتی جاتی رہیں گی محفل پر۔
 
خوش آمدید روحی
مرحبا ٲہلا وسہلا
آپکے مقدس پیشے کا میں بہت احترام کرتا ہوں یہ ایک ایسا پیشہ جس کے ذریعے قوم سدھر اور بگڑ سکتی ہے۔
ایک چھوٹی سی بات تمام دوستوں کو بتلانا چاہتا ہوں کہ ( ٳن شاء اللہ ) لکھتے وقت ٳن کو ش کے ساتھ مت ملائیں کیونکہ عربی املاء کے لحاظ سے یہ غلط ہے ٳنشاء کے معني تحریر کرنے کے ہیں ایسا لکھنا سے معنی بالکل بدل کر رہ جاتا ہے صحیح صورت وہی ہے جو میں اوپر لکھی یعنی کہ
ٳن شاء اللہ
اسکا ترجمہ تو سب کو معلوم ہوگا
((اگر اللہ نے چاہا))
شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ بھائی جی، اب سے ٳن شاء اللہ ایسے ہی لکھیں گے، ویسے یہ ٳن شاء اللہ میں‌ نے کاپی کرکے پیسٹ کیا ہے۔ ٳ کے لئے کون سی کی دبانی ہوتی ہے؟
 
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ بھائی جی، اب سے ٳن شاء اللہ ایسے ہی لکھیں گے، ویسے یہ ٳن شاء اللہ میں‌ نے کاپی کرکے پیسٹ کیا ہے۔ ٳ کے لئے کون سی کی دبانی ہوتی ہے؟

میرا کی بورڈ در اصل میری فرمائش پر اعجاز اختر صاحب نے بنایا تھا جو کہ عربی کی بورڈ ہے اس میں شفٹ دباکر اردو حروف کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میرے کی بورڈ پر تو شفٹ دباکر انگریزی کا Y دبائیں تو (ٳ) حرف آتا ہے آپ بھی ٹرائی ماریں ممکن آ جائے نہ آنے کی صورت میں شفٹ دباکر ہر کنجی چیک کریں کسی نہ کسی میں نکل آئے گا
( ٳن شاء اللہ ) 8)
 

شمشاد

لائبریرین
روحی جی میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور آپ کا تعارف پڑھا، بس غلط فہمی ہوتے ہوتے رہ گئ۔ کہ آپ نے سلام کو سالا م لکھا ہے۔ تو میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ کون سالا م آ گیا۔ آپ یقیناّ اردو تو نہیں پڑھاتی ہوں گی۔
 
شمشاد بھیا
ایسی غلطیاں جلدی میں ہو جاتی ہیں
میرے دھاگے میں بھی السلام کا میم رہ گیا تھا غالبا آپ نے ہی درست کیا تھا۔۔۔!!
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید روحی۔ جلد یہاں آئیں اور یہ پیغامات وصول کریں۔ آتی رہیں تو ٹائپنگ کی اغلاط بھی نہیں ہوں گی۔
منصور، تم کون سا کی بورڈ استعمال کر رہے ہو۔ میرے صوتی کے ہر ورژن میں الف ہمزہ کی کنجیاں ہیں۔
 
Top