عدم ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے

نیرنگ خیال

لائبریرین
ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے​
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے​
چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی​
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے​
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال​
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے​
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی​
رُخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے​
میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب​
اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے​
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدم​
تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے​
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ! عمدہ انتخاب ہے۔

اور یہ دو شعر تو مجھے شروع سے بہت پسند ہیں۔

چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے



خوش رہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے​
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے​
چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی​
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے​
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال​
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے​
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی​
رُخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے​
میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب​
اے مہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے​
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدم​
تھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے​
پابی جُتی لا، پائی اداس ہے :bighug:
 

باباجی

محفلین
بہت خوب نین
آج تو یہ شعر میرے حسب حال ہے

ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ عمدہ غزل انتخاب کی ہے آپ نے نیرنگ خیال صاحب !
شکریہ :)

شکریہ بلال :)

بہت خوب ! عمدہ انتخاب ہے۔

اور یہ دو شعر تو مجھے شروع سے بہت پسند ہیں۔

چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے



خوش رہیے۔
محض اتفاق ہے کہ یہی دو اشعار مجھے اس میں سب سے زیادہ پسند ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب نین
آج تو یہ شعر میرے حسب حال ہے

ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے
مطرب رباب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
ہیں:eek:

واہ، بہت عمدہ غزل ہے۔
شئیر کرنے کے لئے شکریہ نین بھائی!
بہت شکریہ انتخاب کو سراہنے کا بٹ جی :notworthy:
 
Top