تعارف سارا خان

ماوراء

محفلین
نہیں راجہ صاحب۔۔یہاں قفل نہیں لگے گا۔۔۔آپ فکر نہ کریں۔۔۔
میں نے محب علوی کو عقلمندی کی ڈگری جو دے دی ہے۔۔۔یہ کچھ زیادہ ہی عقلمند ہیں۔۔ایک انسان اتنا عقلمند نہیں ہو سکتا۔جتنے یہ ہیں۔۔
 
نہیں جی عقل مند کہاں کے ہم ۔ آجکل تو لگتا ہے ستارے گردش میں ہیں، تنقید کی برچھیوں سے لوگوں نے سینہ چھلنی کر دیا ہے

اب تو مذاق کی ہمت بھی نہیں رہی ، اب تو سوچا ہے کہ گوشہ گمنامی میں چلے جائے اور بس کبھی کبھی جھانک کر دیکھ لیا کریں کہ محفل کی رونقیں بحال ہیں اور دور سے دعا گو رہیں۔

خدا سب کو اور اس محفل کو صدا آباد رکھے آمین!!!
 

ماوراء

محفلین
محب علوی صاحب۔۔۔اگر آپ کو کچھ ایسا لگا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔۔۔اصل میں بوچھی کو کافی غصہ آیا ہوا ہے۔۔۔اور وہ تو غصے میں مجھے بھی بہت سخت ڈانٹتی ہیں۔۔اورویسے بھی آپ نے خود ہی تو کہا تھا نا۔۔کہ وہ بڑی ہیں۔۔ان کا حق ہے۔۔ :p

اور رہی بات میری تو ۔۔۔اگر آپ کو میری کسی بات سے تکلیف ہوئی ہو۔۔تو سوری۔۔ :( میرا کوئی یہ مطلب بالکل نہیں تھا کہ آپ اتنے سیریس ہو کر۔۔یہاں کم کم ہی آنا شروع ہو جائیں۔۔آپ پلیز روز اور جس وقت مرضی آئیں۔۔۔ہم اب کچھ نہیں کہیں گے۔۔پرامس۔۔ :(
 
مجھے آپ سے قطعاً کوئی گلہ یا شکوہ نہیں بلکہ آپ نے جس طرح میری ہمت افزائی کی اس سے مجھے بہت حوصلہ ملا اور میری اردو لکھنے کی رفتار میں خاصہ اضافہ ہوا۔ بڑی دلچسپ نوک جھونک رہی اور میں نے دل ہی دل میں اپ کے کئی جوابات پر داد بھی دی کہ اتنے تسلسل سے کیسے آپ بات سے بات نکالتی چلی گئی اور گفتگو کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ میں اسی غلط فہمی میں ایک پوسٹ میں بوچھی کی پوسٹ پر بھی جواب لکھ دیا۔ مجھے حقیقتاً بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اتنا سخت جواب ملے گا۔ اب اعتماد بحال ہونے میں کچھ وقت تو لگے گا ویسے آپ کی پوسٹ سے کچھ حوصلہ ہوا تو ہے مگر اب زبان پر بے اختیار آپ آ جا تا ہے :)
 
ویسے اتنی اچھی محفل چھوڑ کر کوئی بھلا کیسے جا سکتا ہے۔

اردو میری ایسی کمزوری ہے کہ اس پر اپنے کزنز اور حتٰی کہ اپنی نصف بہتر سے بھی کئی دفعہ باتیں سنی ہیں مگر یہ کافر منہ سی لگی ہوئی چھٹتی نہیں ہے ۔ انشاءاللہ جلد آپ کو اپنی ایک کولیگ اور حاکمِ بالا سے متعارف کرواں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکر ہے خود ہی صلح صفائی ہو گئی۔ میں تو حیرانی کے عالم میں یہ نوک جھونک دیکھ رہا تھا۔ بیچ میں اس لیے نہیں پڑا کہ عام طور پر یوں میں ہی رگڑا جاتا ہوں۔ ویسے محب علوی ماشاءاللہ خوب رونق ہے آپ کی۔ :p
 
ماشاءاللہ اتنا اچھا فورم ہے اور اتنے محبت کرنے والے لوگ ہیں کہ کوئی کہیں اور کیسے جائے۔ اب تو بہت تیزی سے پوسٹس ہو رہی ہیں دیکھ کر جی بہت خوش ہوتا ہے کہ اردو سے محبت کرنے والے اسے کتنا چاہتے ہیں۔ بس جی اب تو میں لطائف پوسٹ کرنے کے بارے میں بالکل سنجیدہ ہو گیا ہوں :lol:
 

ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
شکر ہے خود ہی صلح صفائی ہو گئی۔ میں تو حیرانی کے عالم میں یہ نوک جھونک دیکھ رہا تھا۔ بیچ میں اس لیے نہیں پڑا کہ عام طور پر یوں میں ہی رگڑا جاتا ہوں۔ ویسے محب علوی ماشاءاللہ خوب رونق ہے آپ کی۔ :p

:roll: :roll: :( :oops:

آپ کو صرف رگڑے جانے کا ڈر تھا۔۔۔ :(
 
یہ نہ ہوتا تو کیا ہوتا

اب اس ہونے نہ ہونے کے چکر میں تو ساری دنیا ہے بقول غالب

رات دن چکر میں ہیں سات آسمان
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
 

تیلے شاہ

محفلین
سوچتا ھوں اپنے تعارف کے لئے ایک تھریڈ کھول دوں مگر ڈرتا ھوں
کہ کہیں وہاں بھی نوبت لڑائی مار کٹائی تک ناں آآ جائے
 
Top