تعارف سادہ سا تعارف

شمشاد

لائبریرین
لو جی بتانا کس نے تھا، میں خود مل کے آیا تھا اس سے ذاتی طور پر یعنی کے بقلم خود۔

اور تصحیح کرنے کا شکریہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سلام

السلام و علیکم فرزانہ صاحبہ! حالانکہ آج میرا پہلا دن ہے، مگر میں‌ابھی تک سب کو خوش آمدید کہ رہا ہوں۔ امید ہے کہ کوئی مجھے خوش‌آمدید نہ کرے۔ (مذاق)۔
مسکراتی رہیں
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
خوش آمدید

خوش آمدید خوش آمدید
جی آیاں نوں
اھلا و سہلا مرحبا
بھلی کرے آیا
کیم چھو؟
ویلکم
اور بہت کچھ لکھتی مگر فی الحال اسی پر اکتفا کیجئے،
امید ہے اب اس محفل میں باقاعدہ حاضری لگائیں گے :lol:
 
فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
بھائی آپ کو سب دل کی گہرائیوں سے سب خوش آمدید کہے گے مگر سب سے پہلے اپ اپنے نئے پیغام میں تعارف تو کروا دے

:p
 
شمشاد

لائبریرین
سلام

قیصرانی نے کہا:
السلام و علیکم فرزانہ صاحبہ! حالانکہ آج میرا پہلا دن ہے، مگر میں‌ابھی تک سب کو خوش آمدید کہ رہا ہوں۔ امید ہے کہ کوئی مجھے خوش‌آمدید نہ کرے۔ (مذاق)۔
مسکراتی رہیں
قیصرانی

14 صفحات اور 206 خطوط ہو گئے اور آپ کو کسی نے ابھی تک خوش آمدید ہی نہیں کہا، :cry:

تفتیش کرنا پڑے گی کہ ایسا کیوں ہوا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
اب آپ خود ہی اندازہ کر لیں کہ اس دھاگے کی 14 ریلیں لپیٹ چکے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں خوش آمدید نہیں کہا گیا :cry:
 
تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
کیوں سہیلی؟
یہاں حال پوچھنے میں کیا قباحت ہے؟
ابھی ابھی حال پوچھنے کے لئے آپ کے یہاں گھنٹی بجائی (حکم کی تعمیل میں) جواب ندارد!!!
کہاں ہیں؟
کیسی ہیں؟
پاکستان کا دورہ کیسا رہا؟
واپس آئی بھی ہیں یا نہیں؟؟؟

سلام ، سہیلی ، امید سب خیریت ہوگی ، آپکا فون کا معلوم ہوا کہ آیا تھا ، میں کچھ دنوں میں کرتی ہوں ، تو پھر گپشپ لگاتے ہیں ، :p
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم! یہ خط بوجھی کی طرف سے قیصرانی نے خود سے خود کو خوش آمدید کہنے کے لئے لکھا ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کو، بوجھی بی بی کو اور مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ہاں تو قیصرانی بابا‌(ماوراء بی بی سے شکریہ کے ساتھ) ہم اس محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ اس محفل کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ دھمکی تو نہیں، مگریاد رہے کہ ہم تھانیدارنی ہیں، اور ہمارے سارے جملہ(جملہ اپنی طرف سے لکھا، قیصرانی) رشتہ داران خفیہ پولیس میں ہیں۔(اس اطلاع کے بہم پہنچانے میں شمشماد بھائی اور ماوراء‌بی بی کی باہمی گفتگوکا شکریہ)۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی بوجھی نہیں بوچھی نک ہے ان کا۔

آپ نے جو مجھے بی بی بنایا ہے اس کا میں شکریہ ادا نہیں کروں گی۔ بابا میں نے اس لیے کہا تھا کہ شاید مجھے کوئی ماوراء بی بی کہنا چھوڑ دے گا۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
قیصرانی بوجھی نہیں بوچھی نک ہے ان کا۔

آپ نے جو مجھے بی بی بنایا ہے اس کا میں شکریہ ادا نہیں کروں گی۔ بابا میں نے اس لیے کہا تھا کہ شاید مجھے کوئی ماوراء بی بی کہنا چھوڑ دے گا۔ :p
اوہو، عینک بھی لگ گئی، عقل بھی آگئی(یہ میں‌نے خود سے فرض کیا ہوا ہے کہ عینک لگنے سے عقل آجاتی ہے)، مگر صحیح طرح سے پڑھنا نہ آسکا۔ بوچھی بی بی، تہ دل سے معافی چاہتا ہوں۔ بقول شمشاد بھائی، نام ہی تو پہچان ہے۔ آپ کے نام کو غلط لکھنے پر ایک بار پھر معذرت۔ اور ماورا بی بی۔ “کوئی“ آپ کو اطمینان دلاتا ہے کہ وہ آپ کو ماوراء بی بی کہنا خود سے نہیں چھوڑے گا۔ مگر آپ کو اچھا نہ لگا ہو تو بتا دیجئے گا۔ “کوئی“ آپ کو ایک بار پھر سے اطمینان دلاتا ہے کہ وہ آپ کو ماوراء بی بی کہنا چھوڑ دے گا۔:lol:
مسکراتی رہیں۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
اگر عینک لگانے سے عقل آ جاتی ہے تو آپ کیوں نہیں عینک لگا لیتے۔ کیا پتہ عقل ٹھکانے آ ہی جائے۔ :p
قیصرانی بابا، مجھے آپ کی طرح سب کچھ اچھا نہیں لگتا ویسے یہ اتنا برا بھی نہیں لگا۔ میں تو سوچ رہی تھی کہ یہ کوئی مجھے کبھی ماوراء بی بی تو کبھی ماوراء صاحبہ تو کبھی کچھ کہہ کر بلاتا ہے۔ مجھے ڈر تھا کہ کہیں لوگ مجھے ماوراء کہنے کے بجائے بی بی وغیرہ نہ کہنا شروع ہو جائیں۔۔lol
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا عینک لگانے سے عقل بھی آ جاتی ہے، یہ تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا۔ آج ہی خریدتا ہوں، لیکن کون سے والی خریدوں، نظر والی، سادی، کالے شیشوں والی کہ سفید شیشوں والی، وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
اگر عینک لگانے سے عقل آ جاتی ہے تو آپ کیوں نہیں عینک لگا لیتے۔ کیا پتہ عقل ٹھکانے آ ہی جائے۔ :p
قیصرانی بابا، مجھے آپ کی طرح سب کچھ اچھا نہیں لگتا ویسے یہ اتنا برا بھی نہیں لگا۔ میں تو سوچ رہی تھی کہ یہ کوئی مجھے کبھی ماوراء بی بی تو کبھی ماوراء صاحبہ تو کبھی کچھ کہہ کر بلاتا ہے۔ مجھے ڈر تھا کہ کہیں لوگ مجھے ماوراء کہنے کے بجائے بی بی وغیرہ نہ کہنا شروع ہو جائیں۔۔lol
عرض کیا تو تھا کہ عینک یہ سوچ کر لگائی تھی کہ عقل آجائے، ٹھکانے آنا تو بعد کی بات ہے۔ اور ہاں آئیندہ کے لئے کوئی آپ کو ہمیشہ ماوراء بی بی کہے گا۔ مگر آپ کو کچھ دوسرا نام پسند ہو تو بلا تکلف بتایئے گا۔ مثلاً خانم(فارسی)، رووکا(فننش)، آنسہ(فارسی) وغیرہ وغیرہ۔
مسکراتی رہیں۔
قیصرانی
 
Top