سات بچوں کی ماں

عمراعظم

محفلین
شوہر حضرات کے لئے انتباہ ہے کہ وہ یا تو چھ بچوں کے والد محترم بنیں یا آٹھ کے۔ سات بچوں کا باپ بن کر تو ماں بھی بننا پڑے گا۔
 
شوکت پرویز

محفلین
انکل! بہت اچھی تحریر ہے، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔۔
اسے ذرا دیکھ لیں۔۔۔
سات کے ہندسے کے طلسماتی اثرات کی وجوہات میں بڑی وجہ یہ لکھی تھی کہ اﷲ تعالیٰ کو یہ کائنات بنانے میں سات دن لگے۔
جبکہ اللہ تعالیٰ سورہ ق آیت 38 میں فرماتا ہے:
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلسَّمَ۔ٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ۬ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ۬ (٣٨)
یقینا ہم نے آسمانوں اورزمین اورجوکچھ اس کے درمیان ہے سب کوصرف چھ یوم میں پیدا کردیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں (۳۸)
اور یہاں بھی: 7:54، 10:3، 11:7، 25:59، 32:4، 57:4

سورہ ق کی آیت پیش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بائبل کی ایک بات کا جواب بھی یہاں ہو جائے۔۔۔
بائبل، Book of Genesis Chapter 2, Verse 2
خدا نے اپنی تخلیق کے کام کو پو را کر دیا ۔ اس لئے اس نے ساتویں دن آرام کیا

قرآن، سورہ ق، آیت 38:
یقینا ہم نے آسمانوں اورزمین اورجوکچھ اس کے درمیان ہے سب کوصرف چھ یوم میں پیدا کردیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں

جزاک اللہ خیر۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
میری تو پیدائش کی تاریخ بھی 7 ہے
اب کیا ہوگا ؟؟؟؟:eek:

اور میری پیدائش کا مہینہ ساتواں ہے۔اب کیا ہوگا ؟؟؟؟
صاحب مضمون یہ وضاحت کرنا بھول گئے ہیں اگر مردوں کی تاریخ پیدائش یا پھر پیدائش کا مہینہ 7 ہو تو وہ 7 بچوں کی ماں کو فرار کرنے والے آشنا ہوتے ہیں۔ :LOL:
 
باباجی

محفلین
صاحب مضمون یہ وضاحت کرنا بھول گئے ہیں اگر مردوں کی تاریخ پیدائش یا پھر پیدائش کا مہینہ 7 ہو تو وہ 7 بچوں کی ماں کو فرار کرنے والے آشنا ہوتے ہیں۔ :LOL:
یار ذیشان بھائی میری عمر 31 ہوگئی ہے
ابھی تک تو ایسے کوئی آثار نظر نہیں آئے :p
 
شمشاد

لائبریرین
ان کے ہاتھ قانون کے ہاتھوں کی طرح لمبے نہیں ہیں کہ وہاں تک پہنچ سکیں، آپ بتا دیں۔
 
مظفر بخاری

محفلین
میں آپ سب حضرات کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری تحریر (سات بچوں کی ماں) پڑھی اور اسے پسند کیا۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ میری تحریر پڑھ کر چند لمحوں کیلیے اپنا غم بھول جائیں۔میں اپنے اس فعل کو بھی عبادت سمجھتا ہوں۔انشااللہ آئندہ آپکو ایسی ہی مزیدار تحریرں پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔آپ کی پسندیدگی میرے لیے آپکی محبت کا پیغام ہے۔خدا آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
اب میری ایک نئی تحریر باکمال نشہ باز پڑھیں
 
عسکری

معطل

اگلی تحریر چھ بچوں کے پاب پر نا ہو کہین محفل کی کئی معزز ہستیوں کا دل نا ٹوٹ جائے :grin:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
صاحب مضمون یہ وضاحت کرنا بھول گئے ہیں اگر مردوں کی تاریخ پیدائش یا پھر پیدائش کا مہینہ 7 ہو تو وہ 7 بچوں کی ماں کو فرار کرنے والے آشنا ہوتے ہیں۔ :LOL:
میاں ذی شان! ہماری عمر ۵۴ کو پار کر چکی ہے۔ رٹائر منٹ قریب ہے۔
اور آپ گھر میں لڑائی کروانے والا کام کر رہے ہیں۔ میری بیوی محفل میں میرے پیغامات اور ان کے سارے جوابات پڑھتی ہے۔
میاں کیوں کسی کا گھر خراب کرنے پر تلے ہو۔
 
Top