سات آسمان

حا جی لق لق

محفلین
سات آسمانوں کے ملٹی ورس سے تعلق کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
4 ڈایمنشن میں ہم رہ رہے ہیں اور باقی کے سات آسمان ۔سٹرنگ تھیوری کی 11 ڈایمنشن پوری ہو گئیں۔
 

حا جی لق لق

محفلین
اگر یہ طنز تھا تو جواب دینا مناسب نہیں لگتا
اگر سوال تھا تو جواب حاظر ہے۔ میٹرک کے کورس میں۔ مطالعہ پاکستان،اسلامیات،اردو،انگریزی اور جنرل سائنس (جس میں شورے کا تیزاب بنانا سکھایا جاتا تھا)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی نہیں جناب طنز ہرگز نہیں تھا۔ آپ کے کہنے کے مطابق اگر آپ نے واقعی میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے تو اس کے باوجود آپ کا مطالعہ قابل رشک ہے۔ یا پھر مجھے کچھ سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔
 

عثمان

محفلین
نبیل
مجھے بھی آپ کی بات سمجھ نہیں آئی۔
جہاں تک میرے اس دھاگے کا تعلق ہے تو میں نے بس قرآن میں موجود سات آسمان اور سٹرنگ تھیوری کے ایکسٹرا ڈائمنش میں ایک مماثلت محسوس کی اور بیان کردی۔
نہ تو میں قرآن کی رو سے سائنس ثابت کر رہا ہوں۔
نہ میں سائنس کی رو سے قرآن کی آیات ثابت کرنے کے چکروں میں ہوں۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ ہم سائنس بھی پڑھتے ہیں۔ اور قرآن بھی۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم دونوں میں ایک ربط محسوس کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ میں نے محسوس کیا اور بیان کردیا۔ میں یہاں کوئی چیز ثابت کرنے کے چکروں میں نہیں ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے یہ طبعی کائنات بنائی ہے۔ اس کے کچھ اسرار انسان کوشش اور تحقیق کرکے معلوم کرلیتا ہے۔ کچھ کبھی معلوم نہیں کرپاتا۔ ممکن ہے انسان کبھی آسمانوں اور کائنات کی حقیقت پالے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کبھی نہ پاسکے۔
واللہ علم۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب، لگتا ہے کہ میری بات کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔ میں نے تو ہلکا سا مذاق کیا تھا، اور کچھ نہیں۔ مجھے سٹرنگ تھیوری کے بارے میں علم نہیں ہے، البتہ میں اس کے بارے میں ضرور معلومات جاننا چاہوں گا۔
 

عثمان

محفلین
پاکستان میں پاپولر سائنس پر معیاری کتب ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ مغرب میں تو یہ باقاعدہ ایک genre ہے۔ لائبریری ہو یا بک سٹور پورا سیکشن بھرا ہوتا ہے۔ سٹرنگ تھیوری پر تو آپ کو بہت سی کتب مل جائیں گی۔ غالبا پچھلے بیس سال میں درجنوں لکھی گئی ہیں۔ کچھ کے نام میں نے پچھلے مراسلے میں لکھ بھی دیے ہیں۔ پڑھتے وقت ایک بات کا دھیان رکھیے گا۔ کہ کتاب کسی ثقہ طبعیات دان کی ہو۔ غیر مطلقہ افراد کی کتب میں غیر ضروری مرچ مسالا بہت ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
سات آسمانوں کے ملٹی ورس سے تعلق کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
4 ڈایمنشن میں ہم رہ رہے ہیں اور باقی کے سات آسمان ۔سٹرنگ تھیوری کی 11 ڈایمنشن پوری ہو گئیں۔

ملٹی ورس کی توجہہ تھوڑا اور ہے۔ تاہم وہ اپنی جگہ اور بھی دلچسپ ہے۔ اور اس کے ہضم ہونے میں ابھی کافی وقت درکار ہے۔

ڈائمنش اور آسمان کی میری گنتی میں تھوڑی سا فرق ہے۔ :rolleyes: تاہم بنیادی بات وہی جو آپ نے کی ہے۔
سائنس اور مذہب کو جوڑنے پر میں اب مزید کچھ کہنے سے معذرت چاہوں گا۔ کہ اس معاملے میں پچھلے دنوں مجھ پر کافی لے دے ہوچکی ہے۔ :noxxx:
 

نبیل

تکنیکی معاون
پڑھتے وقت ایک بات کا دھیان رکھیے گا۔ کہ کتاب کسی ثقہ طبعیات دان کی ہو۔ غیر مطلقہ افراد کی کتب میں غیر ضروری مرچ مسالا بہت ہوتا ہے۔

آپ کی مراد شاید شادی شدہ لوگوں سے ہے۔ :)
ایک مرتبہ میں نے بھی فرینک ٹپلر کی کتاب فزکس آف امورٹیلیٹی خریدی تھی لیکن اسے پڑھنے کی نوبت نہیں آئی۔ البتہ اس موضوع سے دور دور کی حد تک دلچسپی ضرور ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جناب، لگتا ہے کہ میری بات کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔ میں نے تو ہلکا سا مذاق کیا تھا، اور کچھ نہیں۔ مجھے سٹرنگ تھیوری کے بارے میں علم نہیں ہے، البتہ میں اس کے بارے میں ضرور معلومات جاننا چاہوں گا۔

zzzbbbbnnnn.gif

دیکھا اسکو کہتے ہیں غلطفہمی ۔۔۔ مجھے بھی یہ ہلکا سا مذاق سوجھاُ تھا کہ لق لق اور انکی نالج ، مطالعہ کو پڑھ دیکھ کے ۔۔ مگر میں چپُ کرکے گزر آئی ایک تو نئے ممبر ۔۔ دوسرا ایک دوسرے سے انڈرسینڈنگ نہ ہو، مزاج معلوم نہ ہو تو آگے سے ہلکا سا بول کر بھی بندہ پھنس جاتا ہے کئی اور ممبران میں بھی ۔
اور بولو۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

فرخ منظور

لائبریرین
سات آسمانوں پر غالب کے دو اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

مئے عشرت کی خواہش ساقیِ گردوں سے کیا کیجے
لیے بیٹھا ہے اک دو چار جامِ واژگوں وہ بھی
:)
 

تیشہ

محفلین
:( ایسا مذاق کیا کریں جو مجھے بھی آسانی سے سمجھ آجایا کرے ۔ میں بھی ہنس لیا کرو ں
 

عثمان

محفلین
ہا ہا یہ بھی خوب کہی۔ ویسے میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ سات آسمانوں کا ذکر تو تقریباً تمام مذاہب میں موجود ہے۔

تمام کا تو معلوم نہیں۔ البتہ کئی دوسرے مذاہب میں ردوبدل کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہے۔ کئی تو اس سے بھی بڑھ گئے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
تمام کا تو معلوم نہیں۔ البتہ کئی دوسرے مذاہب میں ردوبدل کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہے۔ کئی تو اس سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

جی میں نے بھی یہی عرض کیا ہے کہ اکثر مذاہب میں سات آسمانوں یا seven heavens کا ذکر ہے۔ تمام مذاہب کا مجھے بھی علم نہیں۔
 
Top