سات آسمان

عثمان

محفلین
میرے علاوہ اور کتنے لوگ ہیں جو اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ سٹرنگ تھیوری میں ایکسٹرا ڈائمنشن کا نظریہ قرآن میں سات آسمانوں سے متعلق حقیقت کی بہترین توجیہہ یا تفسیر ہے؟

(جن چار زمان و مکان کے ڈائمنشن سے ہم واقف ہیں۔ وہ تو ہو گیا پہلا آسمان۔
مزید چھ(یا سات) ڈائمنشن مزید چھ آسمانوں کی توجیہہ پیش کرتے ہیں۔)
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ ہی جانے عثمان بھائی، ہم تو زمین سے اوپر نہیں اٹھے اور آپ پہلے آسمان پر پہنچ گئے۔
 
یہ سٹرنگ تھیوری جسے اردو میں نظریۃ الاوتار بھی کہہ سکتے ہیں یہ تو طبیعات کا حصہ ہے لگتا ہے کہ آپ بھی ہارون یحیٰ (ساکن ترکی) سے کافی متاثر ہیں
 
عثمان

محفلین
سٹرنگ تھیوری پر ثقہ تحقیق دانون کی لکھی ہوئی کچھ کتابیں جو میں پڑھ چکا ہوں۔۔۔ بتائے دیتا ہوں۔
The Elegant Universe by Brian Greene
Warped passages by Lisa Randall
Fabric of Cosmos by Brian Greene
Parallel Universe by Michio Kaku
The Cosmic Landscape and illusion of Elegant universe by Leonard Susskind
Black Hole War by Leonard Susskind

ایک بات واضح کردوں کے ان کتابوں کے مصنفین دنیا کے مشہور ترین طبعیات دان ہیں۔ فزکس میں پی ایچ ڈی ہیں اور اعلیٰ ترین یونورسٹیوں میں پروفیسرز ہیں۔ سائنس کی بارے میں میرا اصول یہ ہے کہ مواد پڑھتے وقت یہ تسلی کرلیں کہ لکھنے والا آیا کوئی معروف محقق اور سائنس دان ہے یا محض ایک غیر متعلق آدمی۔
مؤدبانہ التجا ہے کہ ترکی کے وکیل ہاروں یحٰی کا پیچھا چھوڑ دیں۔

اور اگر آپ احباب میں سے اگر کسی کے پاس یہ کتب پڑھنے کا ٹائم نہیں ہے تو یہ تین گھنٹوں پر مشتمل ڈاکومنٹری دیکھ لیں:
The Elegant Universe
یہ ڈاکومنٹری برائن گرین کی کتاب جس کا ذکر میں نے اوپر کیا ہے۔۔۔ پر ہی بنائی گئی ہے اور برائن گرین ہی اس میں میزبان ہے۔

باقی سات آسمانوں کا سٹرنگ تھیوری اور ایکسٹرا ڈایمنش سے کیا تعلق ہے یہ کتاب پڑھے بغیر سمجھ نہں آسکتی۔ مجھ خوشی ہے کہ کم از کم ایک بندہ یعنی صابر صاحب میرے ہم خیا ل معلوم ہوتے ہیں۔ ورنہ ہمیشہ یہیں ہوتا رہا کہ میں یہ سوال جس کسی کے بھی آگے رکھتا تھا۔ وہ سٹرنگ تھیوری سے ہی ناواقف ہوتا۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
سٹرنگ تھیوری پر ثقہ تحقیق دانون کی لکھی ہوئی کچھ کتابیں جو میں پڑھ چکا ہوں۔۔۔ بتائے دیتا ہوں۔
The Elegant Universe by Brian Greene
Warped passages by Lisa Randall
Fabric of Cosmos by Brian Greene
Parallel Universe by Michio Kaku
The Cosmic Landscape and illusion of Elegant universe by Leonard Susskind
Black Hole War by Leonard Susskind
کتابوں کی فہرست دیکھ کرتو ،یونیورسٹی کے کسی کورس اوور ویو کے دوران ریکمنڈڈ بکس کا خیال آتاہے۔:)
 
عثمان

محفلین
کتابوں کی فہرست دیکھ کرتو ،یونیورسٹی کے کسی کورس اوور ویو کے دوران ریکمنڈڈ بکس کا خیال آتاہے۔:)

کتابیں تو بہت سی ہیں۔ میں نے صرف وہ لکھی ہیں جو میں نے اس موضوع پر پڑھ رکھی ہیں۔ اور جن میں متعلقہ موضوع پر وافر معلومات ہیں۔
 
arifkarim

معطل
یاد رہے کہ “حقیقت“ اپنی ذات میں ہر دم وہی نہیں رہتی بلکہ نظریہ اضافیت کے مطابق مختلف زاویہ کے مطابق ہوتی ہے۔ میں نے کالج کے زمانہ میں اس اسٹرنگ تھیوری کے بارہ میں پڑھا تھا پر خاص متاثر نہ ہوا
 
کونسی کتاب پڑھی تھی۔ اور کس کی لکھی ہوئی تھی؟
 
arifkarim

معطل
کونسی کتاب پڑھی تھی۔ اور کس کی لکھی ہوئی تھی؟

یہیں کالج کی ٹیکسٹ بک تھی فزکس کی۔ مصنف کا نام یاد نہیں۔ البتہ آپ کی بات بجا ہے کہ جبتک کوئی اور تھیوری نہیں آجاتی، ہمیں اسٹرنگ تھیوری ہی سے کام چلانا پڑے گا۔ یہاں ڈاکٹر عبدالسلام اور ایک اور سائنٹسٹ کو الیکٹروویک فورس دریافت کرنے پر نوبل انعام دیا گیا:
 
کالج کی کسی ٹیکسٹ بک میں سٹرنگ تھیوری کی تفصیل نہیں دی جاسکتی۔ کم از کم میں نے نہیں دیکھی۔ تیکنیکی اعتبار سے اس پر جتنی بھی کتب ہیں وہ محققین کے لئے ہیں۔ کچھ پاپولر سائنس پر کتب دستیاب ہیں جو میں نے اوپر لکھیں ہیں۔ باقی کچھ معروف میگزین میں بھی آرٹیکل مل سکتے ہیں۔
پاکستان میں وہ کون سا جدید ترین کالج ہے جو سٹرنگ تھیوری کی کوئی ٹیکسٹ بک پڑھا رہا ہے؟۔۔۔میں تو خوامخوہ کینیڈا چلا آیا۔۔مجھے تو وہاں ہونا چاہیے تھا۔:eek:
 
جی ہاں۔ آپکی بات درست ہے۔ شاید اس تھیوری کو سازشی طاقتیں جان بوجھ کر دبا رہی ہیں اور آئن اسٹائن کے نظریہ کو ہی پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔ ابھی میں نے اسکا مزید مطالعہ کیا ہے اور خاصا متاثر ہوا ہوں۔ کالج کی کتاب میں تو بالکل اسکے سرخلاف لکھا ہوا تھا۔
 
میرے بھائی۔۔۔کوئی سازشی طاقت کسی چیز کو نہیں دبا رہی۔۔۔نہ ہی یہ نظریہ آئن اسٹائن کے نظریہ کے خلاف ہے۔ بلکہ یہ آئن اسٹائن کے نظریہ اضافیت اور پارٹیکل فزکس کو ملاتا ہے۔ بہرحال آپ اس کا مطالعہ ضرور کریں۔
 
کتابوں کی فہرست دیکھ کرتو ،یونیورسٹی کے کسی کورس اوور ویو کے دوران ریکمنڈڈ بکس کا خیال آتاہے۔:)
کیا آپ کو نہیں پتہ کہ خودکلامی مانٹریال یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور آج کل نظریہ اضافیت پر کام کررہے ہیں بلکہ اور تو اور کسی کو بتانا مت وہ آج کل mind kontrl Ultra پر کام کررہے ہیں۔
ماینڈ کنٹرول الٹرا کیا ہے یہ آپ گوگل پر چیک کرلیں۔
 
یہ معلومات آپ کو شہنشاہ جنات نے بتائی ہیں یا آپ نے اپنے "روحانی علم" کی بدولت خود ہی معلوم کر لی ہیں؟؟:silly:
 
طالوت

محفلین
باقی سات آسمانوں کا سٹرنگ تھیوری اور ایکسٹرا ڈایمنش سے کیا تعلق ہے یہ کتاب پڑھے بغیر سمجھ نہں آسکتی۔ مجھ خوشی ہے کہ کم از کم ایک بندہ یعنی صابر صاحب میرے ہم خیا ل معلوم ہوتے ہیں۔ ورنہ ہمیشہ یہیں ہوتا رہا کہ میں یہ سوال جس کسی کے بھی آگے رکھتا تھا۔ وہ سٹرنگ تھیوری سے ہی ناواقف ہوتا۔

مشکل یہی ہے کہ سائنس سے متعلق اردو میں کتب بہت کم دستیاب ہیں ۔ اور ہم کمزور انگریزی والوں کے لئے معلومات حاصل کرنا مشکل کام ہے اور رائے دینے کی تو گنجائش ہی نہیں بچتی ۔
وسلام
 
لگتا تو یہی ہے کہ ماہرینِ طبیعات مادے کی حقیقت کا کھوج کرتے کرتے عاجز آگئے ہیں۔ ۔
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو۔۔ ۔
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا​
اب کوانٹم لیول پر جو پیرا ڈوکس ہے اسکے حل کیلئے نت نئی تھیوریز پیش کی جاتی ہیں۔ اگرچہ بعید از عقل لگتی ہیں لیکن کم از کم اتنا تو ہوا ہے کہ سائنسدان آوٹ آف باکس تھنکنگ سے کام لیتے ہوئے،مادیت کو غیر مادیت کا نتیجہ سمجھنے پر مائل ہیں۔
حقیقت ایک ہے ہر شئے کی نوری ہو کہ ناری ہو
لہو خورشید کا ٹپکے اگر ذرّے کا دل چیریں۔ ۔ ۔۔​
ھو الاوّل والآخر والظّاھر والباطن۔ ۔ ۔
 
Top