سائیکل کی بریکیں

نبیل

تکنیکی معاون
زیک کے آغاز کردہ اس موضوع کو پڑھ کر اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ یاد آیا۔ جرمنی آنے کے بعد سائیکل چلانے کا کم ہی اتفاق ہوا جس کی وجہ سے چند ضروری باتیں معلوم نہیں ہو سکیں۔ جب میں نے بالآخر (جرمنی آنے کے دس سال بعد) اپنی سائیکل خریدی تو ایک مرتبہ مجھے بریک لگانے کی ضرورت پیش آئی۔ اگرچہ میں نے اپنی دانست میں ہلکی سی سائیکل کی پچھلی بریک لگائی تھی، لیکن اس زور کا جھٹکا لگا کہ میں ہینڈل کے اوپر سے الٹ کر گرا۔ خیریت گزری کہ کوئی بڑی چوٹ نہیں لگی، البتہ ایک بات مجھے ضرور معلوم ہو گئی کہ یہاں سائیکل کی پچھلی بریک دائیں جانب ہوتی ہے جبکہ میں بائیں جانب سے اگلی بریک لگا رہا تھا۔ :great:
 

زیک

مسافر
جن ملکوں میں کار سڑک کے دائیں طرف چلاتے ہیں وہاں اکثر سائیکل کی پچھلی بریک دائیں جانب ہوتی ہے۔ اس کا لاجک شاید یہ ہے کہ جب سائیکل پر سوار آپ بائیں طرف مڑنے کا ہاتھ سے سگنل دے رہیں ہوں تو دائیں ہاتھ سے پچھلی بریک لگا سکیں۔
 

عثمان

محفلین
سائیکل تو یہاں اور وہاں خوب چلائی۔ لیکن کبھی اتنی لاجک لڑانے کی نوبت نہیں آئی۔ :)
البتہ یہاں زنانہ اور مردانہ سائیکلوں کی تخصیص دلچسپ لگی۔
 

عثمان

محفلین
بعض سائیکلوں کی ساخت اور شبہاہت ہی ایسی ہوتی ہے کہ صرف نوجوان لڑکے ہی استعمال کرنا پسند کریں۔ بھلے آپ اس پر یونی سیکس کا لیبل لگا لیں۔
 
Top