نبیل
تکنیکی معاون
زیک کے آغاز کردہ اس موضوع کو پڑھ کر اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ یاد آیا۔ جرمنی آنے کے بعد سائیکل چلانے کا کم ہی اتفاق ہوا جس کی وجہ سے چند ضروری باتیں معلوم نہیں ہو سکیں۔ جب میں نے بالآخر (جرمنی آنے کے دس سال بعد) اپنی سائیکل خریدی تو ایک مرتبہ مجھے بریک لگانے کی ضرورت پیش آئی۔ اگرچہ میں نے اپنی دانست میں ہلکی سی سائیکل کی پچھلی بریک لگائی تھی، لیکن اس زور کا جھٹکا لگا کہ میں ہینڈل کے اوپر سے الٹ کر گرا۔ خیریت گزری کہ کوئی بڑی چوٹ نہیں لگی، البتہ ایک بات مجھے ضرور معلوم ہو گئی کہ یہاں سائیکل کی پچھلی بریک دائیں جانب ہوتی ہے جبکہ میں بائیں جانب سے اگلی بریک لگا رہا تھا۔ 
