سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

آصف اثر

معطل
اوپر لکھی گئی پائی کی قیمت بالکل "ٹھیک ٹھیک اور مکمل " ہے اور یہی اس کا طلسم ہے ۔:curl-lip:
میں نے اسی لیے محض اسلوب سے اختلاف کیا ہے۔
اُسلوب سے اختلاف ممکن ہوسکتا ہے۔ لیکن پائی کی اس”ٹھیک ٹھیک اور مکمل“ قیمت کا عملی اطلاق نا ممکن ہے۔
 
آصف اثر

معطل
یہاں مجھے آپ سے بھی اختلاف ہے۔ :curl-lip:
کیوں کہ یہ پائی کی مکمل حتمی اور ٹھیک ٹھیک ویلیو ہے۔:)
مجھے آپ کے”مکمل“لفظ سے اختلاف ہے ۔اگر یہ مکمل ہے تو آپ اسے ”مکمل طور پر“ لکھ کر دکھائیے۔!:)
چو ں کہ اسے مکمل طور پر تحریر نہیں کیاجاسکتا لہذا یہ ٹھیک ٹھیک قدر بھی نہیں گردانا جاسکتا۔ البتہ ختمی کہا جاسکتاہے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین

بھائی یہ مکمل ہی تو لکھا ہے :LOL: ۔اس میں کیا کمی ہے ؟:LOL:
 
ربیع م

محفلین
ہر تیسرے سڑک چھاپ کے انداز میں

اس پر طرہ یہ یہ ارسال بھی آپ جیسے گھامڑ اور کج بحث نے کیا ہے

جاوید چوہدری جیسے بے وقوف آ کے

آپ جیسے شائستہ اور نستعلیق انسان سے مجھے کم از کم ان الفاظ کی توقع نا تھی ،یہ شائستگی کے سبق تو آپ سے ہمیں سیکھنے تھے،خیر۔۔۔
لگتا ہے آج کل میری تمام قیاس آرائیاں الٹی پڑ رہی ہیں۔
حیرت تو مجھے اس بات پر ہے کہ یہ یہاں تو چلیں بقول آپ کے آپ کو زبردستی گھسیٹا گیا ، لیکن وہاں کیا جاوید چوہدری صاحب کے ساتھ کوئی پراناحساب چکانا تھا؟
 
آصف اثر

معطل
بھائی یہ مکمل ہی تو لکھا ہے :LOL: ۔اس میں کیا کمی ہے ؟:LOL:
آپ نے شائد ریاضی ”صحیح“ نہیں پڑھی:) یا آپ کی نظر کی چُوک ہے۔آپ نے مساوات کی بائیں جانب آخر میں ایلیپسس(تین نقاط)ڈالے ہیں جو جاری ہونے کی علامت ہے۔یعنی ”نامکمل“۔۔۔!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے شائد ریاضی ”صحیح“ نہیں پڑھی:) یا آپ کی نظر کی چُوک ہے۔آپ نے مساوات کی بائیں جانب آخر میں ایلیپسس(تین نقاط)ڈالے ہیں جو جاری ہونے کی علامت ہے۔یعنی ”نامکمل“۔۔۔!
یہی تو بات میں آپ کو سمجھانا چاہ رہا ہوں ۔ جن نقاط کو آپ نے نامکمل سمجھا ہے وہ دراصل وہ تکمیل کی نشانی ہیں ۔
اگر تھوڑی اور وضآحت کروں تو کہوں کہ نا مکمل تو تب ہو گا جب یہ نقاط نہیں ہوں گے۔ :p
 
آپ کی مزید وضاحت میرے لیے خوشی کا باعث ہوگی۔
 
آصف اثر

معطل
آپ کی بات کا جواب بھی اوپر والے پیغام میں شامل ہے ۔ اگر سمجھیں تو ! :p
آپ کی اس دلیل کی رُو سے غیر ناطق اعداد کی ایک نئی تعریف کرنی پڑے گی کہ:
ہر وہ عدد جو اگرچہ نہ ختم ہونے والا ہو لیکن اس کے آخر میں ”تین نقاط “ ہو غیر ناطق کہلاتاہے۔ :) کیا واقعی؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کی اس دلیل کی رُو سے غیر ناطق اعداد کی ایک نئی تعریف کرنی پڑے گی کہ:
ہر وہ عدد جو اگرچہ نہ ختم ہونے والا ہو لیکن اس کے آخر میں ”تین نقاط “ ہو غیر ناطق کہلاتاہے۔ :) کیا واقعی؟
ایسی بات نہیں ہے ۔ اس سے آپ کی نتیجہ اخذ کر نے کی استعداد کا البتہ پتہ چلتا ہے ۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کی بات کا جواب بھی اوپر والے پیغام میں شامل ہے ۔ اگر سمجھیں تو ! :p

بہرحال کہنے کا مقصد یہ تھا کہ پائی کو p/q فارم میں نہیں لکھا جا سکتا تو اس کو ارریشنل نمبرکہا جائے گا اور اس کی ڈسیمل یا کسی بھی بیس میں رپریزنٹیشن نہیں ہو سکے گی، یعنی یہ عدد کسی عدد کو دوسرے عدد سے پورا پورا تقسیم کرکے نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ ارریشنل اعداد کو البتہ سیریز کی شکل میں لکھا جا سکتا ہے جو کہ ریشنل اعداد سے مل کر بنی ہو۔ آپ یہ دوسری والی بات کر رہے ہیں جبکہ آرٹیکل میں پہلی والی بات کاذکر تھا۔ :)
 
یہاں نوٹ کرنے کی بات یہی ہے کہ سیریز نامکمل ہے۔ ورنہ اعشاری صورت میں بھی یہی کہانی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں نوٹ کرنے کی بات یہی ہے کہ سیریز نامکمل ہے۔ ورنہ اعشاری صورت میں بھی یہی کہانی ہے۔

اس کو infinite series کہا جاتا ہے، اور ان تمام اعداد کو جمع کیا جائے تو π/4 بنتا ہے۔ π بنانے کے لئےمساوات کے دونوں اطراف 4 سے ضرب دے سکتے ہیں۔
 
Top