زین، فعالیت اور ہاتھ سے لکھا اردو اخبار

زین

لائبریرین
لو اب کرلو گل ، اب ذرا سامنے آئیے شمشاد بھائی ۔ زینو پہلوان تو آگئی ہے میدان میں‌۔
 

arifkarim

معطل
زین دو دن غائب رہے ہیں اور ان کا فعالیت کا ایوارڈ عارف کریم نے اچک لیا ہے۔ :)

:thumbsup: کہتے ہیں‌یہ دنیا کسی کی جاگیر نہیں۔ ایک گیا اور اسکی جگہ دوسرا آگیا۔ اسکے باوجود ہم ساری عمر دنیا میں جگہ اور مقام بناتے گزار دیتے ہیں اور جب جگہ ملتی ہے تو بڑھاپا آچکا ہوتا ہے:grin:
 

تعبیر

محفلین
مجھے کوئی ایوارڈ کیوں نہیں ملتا؟؟؟بے شک دے کر پھر چھین لیجئے گا مجھے دیکھا ہے کہ میرے نک کے ساتھ کیسے لگتے ہین اور انہیں لیکر کیسا محسوس ہوتا ہے :pagaldil:


زینو تو ویسے بھی ہماری پارٹی میں شامل ہے ۔
اور تعبیر بہن تو دو نہیں تین چار دنوں سے غائب ہیں ۔

چار نہین صرف تین

کھول لو جتنے بھی محاذ کھولنے ہیں، میں بھی اپنی فوج اکٹھی کر لیتا ہوں۔

ارے یہ تعبیر کہاں رہ گئیں، دو دنوں سے نظر ہی نہیں آئیں۔

شمشاد جی کمپیوٹر ٹھیک ہو رہا تھا دو دنوں سے ۔ کل آنے کی کوشش کی تھی پر ٹائم ہی نہیں ملا پر سرسری نظر ماری تھی یہاں
 

زینب

محفلین
لگتا ہے ہم سے پوچھنے کے لیے کچھ اور سوال یاد کر رہیں تھیں گھر پیٹھ کے اور بہانہ بنا رہی ہیں کمپیوٹر کا اف تعبیر اپ اتنے سوال کیوں اور کیسے پوچھتی ہیں بتایئں ان کیا کھاتی ہیں اپ :inlove:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مسور کی دال کھاتی ہیں کیونکہ ان کو یہ منہ اور مسور کی دال کہنے والا کوئی نہیں۔
 

زینب

محفلین
بھائی جی کوئی نیا منتر سیکھا ہے کیا۔جو مجھے پھونک مار کے اڑانے کا ارادہ ہے
 

طالوت

محفلین
یہ ایوارڈ میرے پاس تھا زین ، آپ نے اچک لیا تو آپ سے بھی اچکا گیا ۔۔
ویسے میرے حساب سے یہ ایوارڈ فعالیت کا نہیں "ویلے" ہونے کا ہے ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ہاں پر ویلے ہو گے تو زیادہ آو گے تو پھر سے مل جائے گا خود بخود۔ویسے دیکھو حیرت کی بات میں ایک بار بھی ویلی نہیں ہوئی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس منتر نے نک پر نہیں زینب پر عمل کرنا ہے، چاہے وہ زنانہ کپڑوں میں ملبوس ہو یا مردانہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو تمہیں معلوم ہو ہی گیا، میں چاہ رہا تھا کہ تمہیں مکھی بنا کر تھوڑا سا گُڑ لے کر دیوار سے چپکا دوں۔
 

زینب

محفلین
پھر اس سے کیا ہو گا سوائے ایک فائدے کے ۔۔بس میں‌ایک جگہ چپکی رہوں گی پر زبان تو میری ایسے ہی چلے گی نا پا جی
 
Top