زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
ہمارا مسئلہ یہ ہے 'مذاق کس سے کریں'
پرانا دوست تو اب ''احترام'' مانگتا ہے
ندیم بھابھہ​
 

زیرک

محفلین
جو مجھ میں کھیلتا رہتا تھا، مر گیا لڑکا
سِتم تو یہ ہے مَرا بھی جوان ہوتے ہوئے
ندیم بھابھہ​
 

زیرک

محفلین
ضرور اس کا کوئ پیاس سے مَرا ہو گا
وہ کتنے پیار سے پانی پلا رہا تھا ہمیں
ندیم بھابھہ​
 

زیرک

محفلین
مِلے بغیر کبھی رَد ہمیں نہیں کرنا
کئی حجاب بغلگیر ہو کے کُھلتے ہیں
ندیم بھابھہ​
 

زیرک

محفلین
روز سہتی ہیں جو کوٹھوں پر ہوس کے نشتر
ہم درندے جو ناں ہوتے تو وہ مائیں ہوتیں​
 

زیرک

محفلین
چاہا بہت ہے میں نے کہ منظر بدل سکوں
تم ہی نظر میں آؤ، میں جس پر نظر کروں
اتباف ابرک​
 

زیرک

محفلین
کسی درد آشنا لمحے کے نقشِ پا سجا لینا
اکیلے گھر کو کہنا اپنا گھر آساں نہیں ہوتا​
 

زیرک

محفلین
میں چاہتا ہوں مجھے کوئ درد دان کرے
شدید اتنا کہ آنسو ہنسی خوشی نکلے
تہذیب حافی​
 

زیرک

محفلین
مجھے محبت ہے پر میں اس بات سے ڈرتا ہوں
اس تک پہنچ نہ جائے خبر مِری اس بیماری کی
تہذیب حافی​
 

زیرک

محفلین
میں اس کے ساتھ ساتھ رہا، اور خوش رہا
پھر اس نے مجھ سے پوچھ لیا، آپ کون ہیں؟
تہذیب حافی​
 
Top