زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
دشمنی پامال کر دیتی ہے انساں کا سکون
نفرتوں کے دور میں بھی تم محبت سوچنا
ناز مظفرآبادی​
 

زیرک

محفلین
یاد آتا ہے، اسے جب بھی بھلانا چاہوں
دل کا دروازہ ''مقفل'' نہیں ہونے دیتا
ناز مظفرآبادی​
 

زیرک

محفلین
تلاشِ رزق ہے، پردیس کے جھمیلے ہیں
کئی دنوں سے تمہارا خیال ہے ہی نہیں
ناز مظفرآبادی​
 

زیرک

محفلین
اے واعظِ ناداں کیوں کرتا ہے روز قیامت کا چرچہ
یاں روز نگاہیں ملتی ہیں، یاں روز قیامت ہوتی ہے​
 

زیرک

محفلین
عشق کے ہاتھوں مر کر دیکھو ایسا انوکھا قاتل ہے
زندہ کر کے رکھ دیتا ہے، اتنا سوہنا مارتا ہے
علی زریون​
 

زیرک

محفلین
یہ طے ہوا تھا کہ مل کے جہاں سے لڑنا ہے
ہم ایک دوجے کو لیکن شکست دینے لگے
حسن ظہیر راجا​
 
Top