مہمان زیرو میٹر محفلین کو ٹیگ کیجیے!

ان کے مطابق آپ کو اس ٹیکہ کی اشد ضرورت ہوگی!!!
;););)
لیں جی! میری عاجزانہ سی گزارش کو ’’تیر‘‘ کے بعد ’’ٹیکے‘‘ کے خطاب سے بھی نواز دیا گیا ہے۔ عربی میں اسے کہتے ہیں ’’ توجیہ القول بما لا یرضی بہ القائل ‘‘ کسی بات کا ایسا سبب اور وجہ بیان کرنا جس سے قائل بھی متفق نہ ہو۔ جائیں تو کہاں جائیں۔۔۔:|
 
عرفان سعید

محفلین
بہت معذرت کے ساتھ! آپ نے جو میری بات کو تیر قرار دے کر از خود اس کا رخ اپنی جانب پھیرا ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔:bashful:
اگر آپ میری بات کو اپنی بات کا تکملہ اور تتمہ کہیں تو میں آپ کے ساتھ دل و جان سے اظہارِ اتفاق کرنے کے لئے تیار ہوں۔
میرا تبصرہ ازراہ تفنن تھا، آزردہ خاطر نہ ہوں!
میرے انتہائی غور و فکر کے مراسلوں کو کبھی کسی نے سنجیدہ نہیں لیا اور آپ میرے مذاق کو سنجیدہ لے گئے!
:)
 
فلسفی

محفلین
فلسفی ایسا ہی کرتے ہیں!
:)
ایک آپ ہی ہیں جو ہمیں وقتا فوقتا یاد دلاتے رہتے ہیں کہ ہم پر "فلسفی" ہونے کی تہمت ہے ورنہ ہمارے انتہائی قریبی "ذرائع (جو حقیقتا واحد ہے لیکن احتراما جمع کا صیغہ استعمال کر رہا ہوں)" ہمارے دماغ کے خلل کے باعث کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے پر مصر ہیں۔
 
جان

محفلین
خدا کرے کہ آپ کا ذوق سلامت رہے۔ جاسم صاحب کے جھانسے میں آنے سے گریز کیجیے۔ موصوف چاہتے ہیں کہ آپ اپنا رخ ہمہ وقت سیاست اور صحافت کی لڑیوں کی طرف موڑیں رکھیں ۔۔۔!
جزاک اللہ۔ شکریہ فرقان بھیا، سدا سلامت رہیں!
 
میرے انتہائی غور و فکر کے مراسلوں کو کبھی کسی نے سنجیدہ نہیں لیا اور آپ میرے مذاق کو سنجیدہ لے گئے!
:)
قلت شناسائی کے باعث تعلقات کا مطلع ابر آلود ہو تو فیصلہ نہیں ہو پاتا کہ چرخ تحریر کی سرخی شفق ہے یا کسی طوفان کا پیش خیمہ.
 
فرقان احمد

محفلین
قلت شناسائی کے باعث تعلقات کا مطلع ابر آلود ہو تو فیصلہ نہیں ہو پاتا کہ چرخ تحریر کی سرخی شفق ہے یا کسی طوفان کا پیش خیمہ.
صاحب! بے فکر رہیے، جلد ہی اس قلت پر قابو پا لیا جائے گا ۔۔۔! ہم تو اس لڑی میں آپ کو خوش آمدید ہی کہتے جائیں گے ۔۔۔! ذرا محفل کے دوسرے گوشوں کا رُخ فرمائیے تاکہ آپ سے دو دو ہاتھ ہو سکیں ۔۔۔! :)
 
صاحب! بے فکر رہیے، جلد ہی اس قلت پر قابو پا لیا جائے گا ۔۔۔! ہم تو اس لڑی میں آپ کو خوش آمدید ہی کہتے جائیں گے ۔۔۔! ذرا محفل کے دوسرے گوشوں کا رُخ فرمائیے تاکہ آپ سے دو دو ہاتھ ہو سکیں ۔۔۔! :)
محفل میں خوش آمدید کہا ہے تو اہم گوشوں تک رہنمائی بھی فرما دیجئے. غزل برائے اصلاح اور کم عمری میں شادی کے زاویوں میں تو ہلکی پھلکی مشق سخن کر کے محفلین کی ذرہ نوازی کے سبب بخیر و عافیت لوٹ آیا ہوں.
 
تاکہ آپ سے دو دو ہاتھ ہو سکیں ۔۔۔! :)
دست بدست کہیں لے جانا چاہیں تو حاضر ہوں. دو دو ہاتھ عملی زندگی کے لئے رہنے دیجئے. اس محفل میں تو ادبیات کی چادر میں چھپ دو گهڑیاں سکون سے بسر کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں.
 
سید عمران

محفلین
لیں جی! میری عاجزانہ سی گزارش کو ’’تیر‘‘ کے بعد ’’ٹیکے‘‘ کے خطاب سے بھی نواز دیا گیا ہے۔ عربی میں اسے کہتے ہیں ’’ توجیہ القول بما لا یرضی بہ القائل ‘‘ کسی بات کا ایسا سبب اور وجہ بیان کرنا جس سے قائل بھی متفق نہ ہو۔ جائیں تو کہاں جائیں۔۔۔:|
میرا تبصرہ ازراہ تفنن تھا، آزردہ خاطر نہ ہوں!
میرے انتہائی غور و فکر کے مراسلوں کو کبھی کسی نے سنجیدہ نہیں لیا اور آپ میرے مذاق کو سنجیدہ لے گئے!
:)
ایضاً!!!
 
فرقان احمد

محفلین
دست بدست کہیں لے جانا چاہیں تو حاضر ہوں. دو دو ہاتھ عملی زندگی کے لئے رہنے دیجئے. اس محفل میں تو ادبیات کی چادر میں چھپ دو گهڑیاں سکون سے بسر کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں.
صاحب! ہماری خوش بختی رہی کہ آپ ہمارے جھانسے میں آ گئے اور آپ کا کامیابی سے گھیراؤ کر لیا گیا۔ یہاں آپ بحث مباحثہ فرمائیں، کسی گوشہء عافیت میں بیٹھ جائیں، کوئی آپ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے گا۔ سلامت رہیے! :)
 
آخری تدوین:
Top