زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

محترم مجھے مذاق میں بھی آپ کی یہ بات کچھ اچھی نہیں لگی
برادرم ہمیں انتہائی حیرت ہے کہ اس میں نہ اچھا لگنے والا پہلو کہاں سے نکل آیا۔ پھر بھی اگر کوئی ہے تو اسے جاننا ہماری دلچسپی سے عاری نہ ہوگا۔ اگر آپ کا اشارہ لفظ "کافر" کی جانب ہے تو جہاں تک ہمارا خیال ہے کہ اردو ادب میں یہ لفظ بہت ہی خوشگوار معنوں میں بلا تامل مستعمل رہا ہے۔ اس کے لغوی معنی ہیں "انکار کرنے والا" اور برادرم زیک نے اردو ویب کی ذمہ داریاں مزید اٹھانے سے عمومی انکار کیا ہے اس لحاظ سے وہ کافر گردانے جا سکتے ہیں۔ ایک شعر اسی حوالے سے عرض خدمت ہے:

طور پر کافر گیا کافر سے ملنے کے لیے
عمر بھر دریائے رحمت میں وہی کافر رہا

:) :) :) :) :)
 
ساجد

محفلین
ہم آئندہ بھی محفل فورم کو آپ کی دانائی سے حاملہ نصیحت کی روشنی میں چلاتے رہیں گے
نبیل بھائی بہت اعلٰی تحریر ہے۔ کم گو زیک کی خاموش خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ زیک واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گویاجولائی 2007 میں ہمارے ایجاب و قبول سے قبل ہی محفلِِ.....تھی:D۔
 
اور آپ تینوں لاثانی ہیں، جن کی ایک دنیا دیوانی ہے اور جن کی وجہ سے محفل پر آئی جوانی ہے، مگر زیک کے جانے کی بڑی غمناک کہانی ہے :)
اگرچہ یہ دنیا آنی جانی ہے مگر زیک بھائی نے یہ کیا ٹھانی ہے، عجب مشکل میں زندگانی ہے۔ وارث بھائی یہ کیا کہانی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اگرچہ یہ دنیا آنی جانی ہے مگر زیک بھائی نے یہ کیا ٹھانی ہے، عجب مشکل میں زندگانی ہے۔ وارث بھائی یہ کیا کہانی ہے؟

کیا کہوں بھائی خلیل، آپ سے کیا بات چھپانی ہے لیکن عجب مخمصے میں زندگانی ہے۔ کچھ کہتے ہیں زیک نے صحیح کیا کچھ کہتے ہیں نادانی ہے۔ کبھی سب شیر و شکر تھا اب دودھ میں پانی ہے :)
 
زبیر حسین

آپ دونو ں نے بھی کیا خوب ٹھانی ہے۔شعر کہنا ہے ہر جگہ شاعری لگانی ہے۔
 
arifkarim

معطل

عارف کریم بھائی! آپ کوئی کوشش کیوں نہیں کرتے۔

قیصرانی سے میری فیس بُک پر بات چیت رہتی ہے۔ وہ محفل کی نانی سے کچھ ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔ میری کوشش تو یہی ہے کہ آپ واپس آجائیں۔ اب دیکھتے ہیں :)
 
جاسمن

لائبریرین
قیصرانی سے میری فیس بُک پر بات چیت رہتی ہے۔ وہ محفل کی نانی سے کچھ ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔ میری کوشش تو یہی ہے کہ آپ واپس آجائیں۔ اب دیکھتے ہیں :)
"محفل" سے تو ناراض نہ ہوتے ناں! لگتا ہے جیسے یہ بھی سانس لیتی ہو۔ہماری باتوں کو محسوس کرتی ہو۔ محفل سے کیا ناراضگی؟
قیصرانی بھائی کے رہنے سے بہت "سماجی دباؤ"(social control) تھا۔ وہ جس بات میں کوئی خرابی،بدبو محسوس کرتے،فوراََ کود پڑتے۔ کسی کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔ اتنے سچے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ کئی باتوں پہ اُن سے مجھے اِختلاف تھا،ہے لیکن اُن میں کمال کی خوبیاں ہیں۔ اور یہ بات پھر دہراؤں گی کہ ان کی موجودگی سے کافی لوگ ایک حد میں رہنے کی کوشش کرتے تھے۔جیسے آپ:LOL: اب بھی محفل میں کہیں کچھ اُلٹا سیدھا ہو رہا ہو تو اُن کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔ کوشش کرتے رہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کام آپ خود بہت اچھی طرح کر سکتے ہیں۔ :LOL:میرے سمیت کسی کو زحمت کرنے کی ضرورت نہیں۔:LOL:
 
x boy

محفلین
نبیل بھائی کا شکریہ
زیک کا بھی شکریہ انکی کاوشوں اور کوششوں کی وجہ سے اردو محفل قائم ہے
 
Top