انٹرویو زکریا صاحب

زیک

فوٹوگرافر
محب آپ راستہ بھول گئے شاید۔

بوچھی مزیدار شاید کچھ غلط ہو گیا۔

Undead کو مارنا یعنی زندوں کی دنیا سے بھگانا بہت مشکل ہے۔ پھر کئی ایسے characters کے پاس کچھ superpowers ہوتی ہیں۔ مثلاً Lord of the Rings میں نازگل۔ اگر آپ نے warcraft کھیلی ہو تو اس میں ایک نسل undead کی ہے جس کے ساتھ کھیلنے کا اپنا مزا ہے۔
 

زیک

فوٹوگرافر
محب علوی نے کہا:
1۔اگر ضرورت ایجاد کی ماں ہے تو باپ کون ہے؟ نیز ضرورت کے حسب و نسب پر بھی روشنی ڈالیں۔
2۔انڈہ پہلے آیا یہ مرغی؟

آپ کے سوالات کے جواب:

1۔ اس کا جواب ہے immaculate conception۔ سوری مجھے اس کی اردو نہیں آتی۔
2۔ مرغی کیونکہ اگر انڈا پہلے آتا تو کھایا گیا ہوتا اور مرغی آ ہی نہ سکتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے سوال :

اگر محمد بن قاسم اس دور میں ہوتا تو کیا کرتا؟

زرداری کے مستقبل پر تھوڑی سے روشنی ڈالیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میرا تو خیال تھا کہ میں یہاں اپنا تعارف کرا چکا ہوں مگر آپ اسرار کرتے ہیں تو جوابات حاضر ہیں:

١۔ آپکا پورا نام؟

زکریا اجمل

٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟

عموما لوگ زیک کہتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ پیار سے یا نہیں۔ زیک ایک تو میرے نام کا عام مخفف ہے اور پھر آسان بھی۔

٣۔ عمر کتنی ہے؟

۳۴ سال۔

٤۔جائے پیدائیش ؟

واہ کینٹ پاکستان

٥- حاضر مقام؟

اٹلانٹا، جارجیا، امریکہ

٦۔مصروفیت کیا ہے؟

اپنا پی‌ایچ‌ڈی کا تھیسس لکھ رہا ہوں اور ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔

٧۔تعلیمی قابلیت؟

الیکٹرکل اجینیرنگ میں پی‌ایچ‌ڈی مکمل کر رہا ہوں۔

٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟

سیر سپاٹا،کتابیں پڑھنا، hiking، اور scenic driving وغیرہ۔

٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟

اردو اور انگریزی۔

١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

خلائی سیاح۔
زیک کا ایک انٹرویو
 
Top