انٹرویو زکریا صاحب

اسلامُ علیکم جناب زکریا صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ سوچ رہے ہونگے کہ بھئی یہ بندہ مجھے تو بھول ہی گیا ہے، حالانکہ ایسی بھی تو کوئی بات نہیں۔ آپ ادھر ایڈمن ہوئے اور دریا میں رہ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہممم
خیر آپ ہم نے آپکا نمبر ٹانگ ہی دیا ہے تو آپ بھی ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 
زیک

مسافر
میرا تو خیال تھا کہ میں یہاں اپنا تعارف کرا چکا ہوں مگر آپ اسرار کرتے ہیں تو جوابات حاضر ہیں:

١۔ آپکا پورا نام؟

زکریا اجمل

٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟

عموما لوگ زیک کہتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ پیار سے یا نہیں۔ زیک ایک تو میرے نام کا عام مخفف ہے اور پھر آسان بھی۔

٣۔ عمر کتنی ہے؟

۳۴ سال۔

٤۔جائے پیدائیش ؟

واہ کینٹ پاکستان

٥- حاضر مقام؟

اٹلانٹا، جارجیا، امریکہ

٦۔مصروفیت کیا ہے؟

اپنا پی‌ایچ‌ڈی کا تھیسس لکھ رہا ہوں اور ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔

٧۔تعلیمی قابلیت؟

الیکٹرکل اجینیرنگ میں پی‌ایچ‌ڈی مکمل کر رہا ہوں۔

٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟

سیر سپاٹا،کتابیں پڑھنا، hiking، اور scenic driving وغیرہ۔

٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟

اردو اور انگریزی۔

١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

خلائی سیاح۔
 
زکریا نے کہا:
میرا تو خیال تھا کہ میں یہاں اپنا تعارف کرا چکا ہوں مگر آپ اسرار کرتے ہیں تو جوابات حاضر ہیں:

۔
وہ تو جناب غیر سرکاری تعارف تھا اور ادھر جنکے ٢٠٠ کے قریب خطوط ہیں انکا سرکاری طور پر تعارف کےلیئے بلایا جا رہے ہے۔ خوشی ہوئی آپکے بارے میں جانکر اللہ آپکو اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے اور خلا نوردی کا موقع دے، البتہ چاند پر اگر کوئی پلاٹ شلاٹ کا چکر ہوا تو امید ہے کہ آپ محفل والوں کا خیال رکھیں گے۔ :p
 
پلاٹ

آپ نہیں ہیں پلاٹوں کے چکر میں مگر ہم تو ہیں، اور اگر چاند پر ایک عدد پلاٹ مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔ مگر ادھر تو “چاند ماری“ کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے کہ نہیں۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
جی اور سنائیے کیا حال احوال ہیں؟
ابھی تو دو سوالات فی بندہ بھی ہونے ہیں جو یقیناُ ان سے بھی الٹے ہیں ہونگے :roll:
 
زیک

مسافر
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟

یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ میں زندہ ہوں۔

12-اور کب تک؟

Undead کبھی نہیں مرتے۔

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟

چور کا ڈی‌این‌اے حاصل کرنے کے۔

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟

ایک سب کو ایک آنکھ دیکھتا ہے اور دوسرا ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟

“لا ہور“ تو ہر جگہ ہے۔ :wink:

14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟

طوطا بالکل ضروری نہیں ہے۔ بے‌وقوف البتہ لازمی ہے۔

15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟

میرا یا بیل کا؟

16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟

Africans: The History of a Continent کیونکہ افریقہ سے متعلق اپنی لاعلمی کا احساس کچھ بڑھ گیا تھا۔

17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟

اس سوال کا جواب نہ آنا تو ہزار گنا ہزار یعنی ملین نعمت ہوئی۔

18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟

استعفی دوں گا۔

19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟

بہت سی مذہبی کتب۔ کیونکہ وہ دین کی آڑھ میں فساد ڈالتی ہیں۔

20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

ایک nickel کیونکہ اس سے چھوٹا سکہ کوئی نہیں۔

نوٹ: افتخار راجہ کی طرف سے مزید سوالات کا میں جواب نہیں دوں گا۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ اپنی انتظامی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے ان کے سوال ہی delete کر دوں۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
:shock: آپ زندہ نیہں ؟ تو آپکی روح آتی ہے یہاں ؟ :oops:
اچھا ہے روح بھی ذرا انجوائے کرنے کو آتی ہوگی :p
 
چلو ٹھیک ہے میں‌اور سوالات نہیں کرتا آخر کو آپ ادھر “ ماشٹر“ ہیں۔
پر یہ تو بتلا دیں کہ کیوں نہیں جواب دیں گے؟ کی آپ کی بس ہوگئی ہے؟
 
تیشہ

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
چلو ٹھیک ہے میں‌اور سوالات نہیں کرتا آخر کو آپ ادھر “ ماشٹر“ ہیں۔
پر یہ تو بتلا دیں کہ کیوں نہیں جواب دیں گے؟ کی آپ کی بس ہوگئی ہے؟

آپ نے اتنے سوال پوچھ پوچھ کے سب کی بس کروا دی ہے ۔ :p
 
زیک

مسافر
افتخار راجہ نے کہا:
چلو ٹھیک ہے میں‌اور سوالات نہیں کرتا آخر کو آپ ادھر “ ماشٹر“ ہیں۔
پر یہ تو بتلا دیں کہ کیوں نہیں جواب دیں گے؟ کی آپ کی بس ہوگئی ہے؟

افتخار آپ 20 سوال پوچھ چکے ہیں۔ اب آپ کا کوٹہ پورا ہوا۔ دوسروں کو بھی سوال کرنے کا موقعہ دیں۔
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:shock: آپ زندہ نیہں ؟ تو آپکی روح آتی ہے یہاں ؟ :oops:
اچھا ہے روح بھی ذرا انجوائے کرنے کو آتی ہوگی :p

Undead ہونے کا مطلب ہی یہی ہے کہ مردہ زندوں کی دنیا میں ہو۔

ہاں زندوں کی دنیا میں مردے ، اس طرح کی موؤئ روز ہارور چینیل پر دیکھاتے ہیں ۔ زندہ لوگوں کو بری طرح تنگ کر رکھا ہوا ہوتا ہے انہوں نے۔ :p

خیر،
اپنے آپکو کیوں مردہ بتا رہے ہیں؟ ایسے نیہں بولٹے ۔
 
زیک

مسافر
بوچھی undead کی کچھ مزیدار خوبیاں ہوتی ہیں فلموں اور گیمز وغیرہ میں۔ شاید اسی وجہ سے خود کو بھی ایک قرار دیا۔
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بوچھی undead کی کچھ مزیدار خوبیاں ہوتی ہیں فلموں اور گیمز وغیرہ میں۔ شاید اسی وجہ سے خود کو بھی ایک قرار دیا۔

کونسی مزےدار خوبیاں ہیں ذرا بتائے تو۔
مزے دار سے مجھے بھوک لگنے لگ گئی ہے ۔ :p
میں کچھ کھا کے آتی ہوں۔ :chill:
 
1۔اگر ضرورت ایجاد کی ماں ہے تو باپ کون ہے؟ نیز ضرورت کے حسب و نسب پر بھی روشنی ڈالیں۔
2۔انڈہ پہلے آیا یہ مرغی؟
 
Top