زمین کو کتنا گہرا کھودا جاسکتا ہے

مومن فرحین

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں بھائی ایسا نہیں کہتے ۔۔۔ جنہوں نے علم حاصل کیا ہو وہ قابل احترام ہوتے ہیں چاہے پھر وہ علم انھیں فیض دے یا نہیں
ایسے علم والے جاہلوں سے بڑھ کر جاہل ہوتے ہیں
یوں تو عمرو بن ہشام کی کنیت ابوالحکم تھی لیکن اسلام کی مخالفت کی وجہ سے آج اسے ابوجہل کہا جاتا ہے
 
زیک

مسافر
ویسے ایک دھات تو 37 پر ہی پگھلی ہوئی ہوتی ہے جیسے کہ ناریل کا تیل ہو ۔ :)
جی لیکن اسے ڈرلنگ کے لئے استعمال نہیں کرتے۔ جس گہرائی کی بات ہو رہی ہے وہاں مسئلہ ڈرل پگھلنے کا نہیں بلکہ زمین کے اس حصے کی plasticity کا تھا۔
 
زیک

مسافر
میں اب تک آپ کے علم سے بہت زیادہ متاثر تھی ۔
مرد عورت کی گواہی پر سکالرز نے بہت کچھ لکھا ہے کہ اس کا کیا مطلب ہے اور یہ کن معاملات پر لاگو ہوتا ہے اور ان مباحث میں کافی اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو دلچسپی ہو تو کافی مطالعہ ممکن ہے۔ میں نے اس کا ذکر اس لئے نہیں کیا تھا کہ اس محفل پر ہی مراسلات سے ظاہر ہے کہ کافی مسلمانوں کی اس بارے کیا رائے ہے۔ میرے نزدیک یہی رائے اسلام ہے کہ اسلام وہی ہے جو مسلمان کرتے اور کہتے ہیں۔ یہ والا اسلام غلط بھی ہو سکتا ہے اور وحی والے اسلام سے مختلف بھی۔
 
آپ کے مراسلوں سے یہ سمجھ آتا ہے کہ آپ کی نظر میں "وحی والا اسلام" ایک الگ مستقل وجود ہے ... جو مسلمانوں کے عمل سے مختلف ہوتا ہے.
یہ وحی والا اسلام جس شخصیت ﷺ پر نازل ہوا، کم از کم ان کی حیاتِ طیبہ میں تو بعینہ منشائے شارع پریکٹس کیا جاتا ہو گا ... آپ وسیع المطالعہ شخص ہیں... اس دور کی تاریخ سے اگر وحی کی اپنی مزعومہ تشریح کے حق میں کوئی حوالہ عنایت فرما سکیں تو ہم کم علموں کا کچھ بھلا ہو جائے گا.
 
جس طرح کمیونزم کا کہا جاتا ہے کہ real communism has never been tried یہی معاملہ اسلام کا ہے۔ اسلام وہی ہے جو مسلمان کہتے اور کرتے ہیں باقی باتیں بیکار ہیں۔
 
یہ بات یوں غیر متعلق ہے کہ کمیونزم کے خالق کو کبھی خود اقتدار حاصل نہیں ہوا، کہ وہ اپنے مجوزہ نظام کو اپنی مرضی کے مطابق لاگو کر سکے ... اسلام کے معاملے میں ایسا نہیں ... اس لیے کم از کم ایک دور تو ایسا ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے اسلام، جیسا کہ شارع کی منشا تھی، اسی طرح نافذ رہا.
 
یہاں تو زبردست کھدائی چل رہی ہے۔
ایک مرد کو دو خواتین کے برابر قرار دینا زیادتی اور صریحاً غلط ہے۔
مستشرقین کو اس پر ہمیشہ اعتراض رہا ہے۔

ویسے، اسلام میں مرد کی دَیت بھی 100 اونٹ ہے اور عورت کی اس کا نصف یعنی 50۔
 
Top