زمینِ دل پہ عذاب اترا ...

La Alma

لائبریرین

زمینِ دل پر عذاب اترا
کہاں یہ خانہ خراب اترا

کبھی جو پی لی مئے محبت
خمار اپنا شتاب اترا

گنہ کماتے ، نہ آتی پیری
کرم خدا کا، شباب اترا

ورق پہ بکھرے ہیں لعل موتی
سخن پہ جیسے نواب اترا

بدل گیا ہے خزاں کا منظر
نظر میں عکسِ گلاب اترا

سوال رب سے کیا تھا المٰی
وہ شخص مثلِ جواب اترا
 
الف عین

لائبریرین
ورق پہ بکھرے ہیں لعل موتی
سخن پہ جیسے نواب اترا
بس اس شعر کا قافیہ ہی پسند نہیں آیا۔ لیکن سخن تو خود ہی اترا ہو گا نا، اس کے اوپرکوئی بادشاہ، نواب یا جاگیر دار کیسے اتر سکتا ہے؟ پہلے مصرع میں بھی لعل موتی کی جگہ ’ہیرے موتی‘ کر دو، محاورے کے مطابق ہو جائے گا
 
خوب کہا ہے۔
ورق پہ بکھرے ہیں لعل موتی
سخن پہ جیسے نواب اترا
ایک دوست کا پرانا شعر یاد آ گیا۔
بڑی زمینوں پہ جیسے قبضہ، وڈیرے اپنا جمائیں اکثر
ہمارے دل پر کچھ اسطرح سے، کریں حکومت نواب آنکھیں

سخن جو بن کے نواب اترا
 
La Alma

لائبریرین
ورق پہ بکھرے ہیں لعل موتی
سخن پہ جیسے نواب اترا
بس اس شعر کا قافیہ ہی پسند نہیں آیا۔ لیکن سخن تو خود ہی اترا ہو گا نا، اس کے اوپرکوئی بادشاہ، نواب یا جاگیر دار کیسے اتر سکتا ہے؟ پہلے مصرع میں بھی لعل موتی کی جگہ ’ہیرے موتی‘ کر دو، محاورے کے مطابق ہو جائے گا
شکریہ سر .
یہ شعر تو مجھے سب سے زیادہ پسند تھا . لیکن سمجھا نہیں پائی .
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب اچھی غزل ہے. بس وہ نواب والہ شعر دیکھ لیں جس کی طرف استادِ محترم نے توجہ دلائی ہے اور بہت درست توجہ دلائی ہے . غزل کے مقابلے میں وہ شعر مزہ کرکرا کر رہا ہے جیسے...

ادب کے تانگے سے لڑکھڑاتا
سخن کا بگڑا نواب اترا

یہ ازراہِ تفنن کہا ہے امید ہے آپ درگزر فرمائیں گی مگر حقیقت یہی ہے کہ اس شعر کو دیکھ لیا جائے
 
شکر ہے ہم نے "کباب " والا قافیہ استعمال نہیں کیا . راہِ ادب میں تو اسے تانگہ بھی نصیب نہیں ہونا تھا .
 
با ادب

محفلین
بہت خوب غزل ہے لا المی ۔ مجھے بھی نواب صاحب کھٹک رہے ہیں ۔ کوئی باب اترتا سخن پہ تو کوئی بات ہوتی ۔ :)
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب غزل ہے لا المی ۔ مجھے بھی نواب صاحب کھٹک رہے ہیں ۔ کوئی باب اترتا سخن پہ تو کوئی بات ہوتی ۔ :)
ٹھیک ہے ،نواب صاحب سے ہیرے موتی لے لیتے ہیں اور
انہیں چلتا کرتے ہیں .:)
گنہ کماتے ، نہ آتی پیری
کرم خدا کا، شباب اترا
بے حد اعلی ۔ بہت خوب
بہت نوازش :)
 
Top