زباں ہے گنگ مری اور ہاتھ لرزیدہ ۔ منقبت از حسن نظامی

فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل کے رکن جناب حسن نظامی صاحب کی ایک خوبصورت منقبت

منقبت


زباں ہے گنگ مری اور ہاتھ لرزیدہ
مگر یہ دل ہے تپیدہ، تو چشم نم دیدہ

ثنائے لختِ دلِ مصطفیٰ ہے پیشِ نظر
تمام حرف مودب ہیں، لفظ گرویدہ

مثالِ بلبلِ بے تاب میں طواف کناں
وہ گل ستانِ محمد کا اک گلِ چیدہ

مثالِ حیدرِ صفدر شجاعتیں تیری
ہیں تیری تاب سے شامی تمام رم دیدہ

سوارِ دوشِ محمد حسین ابنِ علی
یہ کیا ستم ہے ہُوا خاک و خوں میں غلطیدہ

حسنؔ یزید پہ سب لعنتیں تمام ہوئیں
یہ بات اہلِ نظر سے نہیں ہے پوشیدہ

(حسن نظامی)
 

مغزل

محفلین
سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا کہنے جواب نہیں ماشا اللہ ، شکریہ فرخ بھائی ۔بہت اعلیٰ انتخاب ہے واہ واہ
 
Top