محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید محترمہ زاہدہ رئیس راجی صاحبہ، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ امید ہے تشریف لاتی رہیں گی۔

والسلام
 
Zahida Raees Raji

محفلین
آداب وتسلیمات اہل ِ محفل ،
امید از مزاج بخیر، آپ سب کے بھرپور خیرمقدم کے لئے تہہ دل سے ممنون ہوں ۔ مصروفیت کے سبب یہاں کافی دنوں بعد آنا ہوا ہے تاخیر سے لکھنے کے لئے معذرت ۔ امید ہے کہ محسوس نہیں کرینگے۔

ممنون و طالب ِ دُعا
زاہدہ رئیس راجی
 
Zahida Raees Raji

محفلین
KwULv.png

ویسے آپ کے تخلص "راجی" کا کیا مطلب ہے؟
اور آپ نے یہ تخلص کیوں رکھا؟

بات کچھ یوں ہے کہ یہ تخلص میرے لئے میرے ابّاجی نے منتخب کیا ہے اور رکھتے ہوئے انہوں نے اسکا مفہوم کچھ یوں بتایا تھا کہ اس نام کی برکت سے ہمیشہ پُرامید اور مثبت رہوگی ویسے اسکا ایک دوسرا مطلب بھی ہے جومیری مادری زبا ن میں ہے اور وہ ہے محّب ِ وطن اور قوم دوست
 
آپ کی مادری زبان کا کوئی نام بھی تو ہو گا؟
 
عسکری

معطل
اہل ِ بزم کو
اسلامُ علیکم و آداب ،
نام میرا زاہدہ رئیسی اور تخلص راجی ہے۔ قلمی نام زاہدہ رئیس راجی ہے۔ لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے کا شوق ہے اور ادب میرا ذوق ہے۔
شاعری کے علادہ نثر میں مختصر افسانے، مضامین ، انشائیے اور تراجم پر تھوڑی بہت طبع آزمائ کرچکی ہوں۔ پہلا شعری مجموعہ انقریب آنے والا ہے۔
امید ہے کہ اس محفل میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ممنون و طالب ِ دُعا
زاہدہ رئیس راجی

اس انقریب سے مجھے کچھ یاد آ رہا ہے :laughing:
 
Top