زار از راحیلؔ فاروق

اردو شاعری کی ایک کتاب جس پر شاعر کو نہ فخر ہے نہ شرمندگی۔ شرمندگی اس لیے نہیں کہ مصنف نے اس کتاب میں شاید ایک بھی جھوٹ نہیں بولا اور فخر یوں نہیں کہ یہ سچائیاں کسی کے کام کی ثابت نہ ہو سکیں۔
زار کی تقریباً تمام غزلیات شاعر کے اس دورِ حیات سے یادگار ہیں جس پر قنوطیت، کلبیت اور لامذہبیت کے گھٹاٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ اب تو صبحِ کاذب کے آثار ہویدا ہوئے بھی دیر ہو چکی۔
راحیلؔ فاروق کا یہ پہلا اور (تاحال) آخری مجموعۂِ کلام ؁۲۰۱۰ء میں طبع ہوا۔ اس میں ایک فارسی غزل بیادِ خالد فاروق (قبلہ گاہِ مصنف) اور ساٹھ اردو غزلیں شامل ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ یہ تو بہت بڑی خبر سنائی آپ نے قبلہ، ہماری ہی "غلطی ہائے مضامیں" تھیں کہ آپ کو اہلِ کتاب سمجھتے رہے آپ تو صاحبِ کتاب نکلے، مبارک ہو بہت بہت :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

حضور یہ تو ہم ہمہ وقت اپنے ساتھ (موبائل میں) رکھتے ہیں۔ :)

اب اگلے مجموعے کا انتظار ہے۔ :) :) :)
 
فہد اشرف

محفلین
بہت خوب جناب!!! انٹرنیٹ آرکائیو پہ کتابیں ڈھونڈتے ہوئے یہ کتاب ہاتھ لگ گئی تھی۔۔۔۔۔
ذہن راحیل کا قیامت "ہے"
 
فاخر رضا

محفلین
میں اس محفل میں موجود تمام خواتین، حضرات، بہنوں، بچوں، بوڑھوں، ادھیڑ عمروں، صحتمندوں، بیماروں، پڑھے لکھوں، جاہلوں زندوں، مردوں، اور حالت نزع میں مبتلا افراد کی جانب سے محترم، قابل صد احترام، قبلہ و کعبہ، عزیزم، اور شاعر درد و کرب و زخم و جراہت استادِ محترم جناب، وہ، کیا نام تھا انکا،.... ان ہی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
بھیا راحیل بہت مبارک ہو. ویسے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا آپ نے.
 
ماشاءاللہ راحیل بھائی! اللہ اور ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین
جزاک اللہ، عرفان بھائی۔ کتاب کا چھپنا تو محض ایک کھیل ہے۔ اللہ آپ کو اور ہمیں دو جہانوں میں حقیقی ترقیاں نصیب فرمائے۔
ماشاء اللہ راحیل بھائی.
:):):)
زار و قطار کب چھپ رہی ہے؟
اب تو پندار کی باری ہے۔ :LOL::LOL::LOL:
ماشاءاللہ راحیل بھائی
جزاک اللہ، یا بنی اسرائیل! :D:D:D
ارے واہ یہ تو بہت بڑی خبر سنائی آپ نے قبلہ، ہماری ہی "غلطی ہائے مضامیں" تھیں کہ آپ کو اہلِ کتاب سمجھتے رہے آپ تو صاحبِ کتاب نکلے، مبارک ہو بہت بہت :)
قبلہ و کعبہ، آپ اہلِ کتاب ہی سمجھیے اور دوسروں کو بھی سمجھائیے۔ اس میں ہمارا زیادہ فائدہ ہے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ماشاء اللہ :)
مبارک ہو راحیل فاروق
اللہ زور بیان اور قلم می روانی میں برکت عطا فرمائے آمین
آمین، سیدی۔ جزاک اللہ! :):):)
ماشاء اللہ
اللہ سبحان و تعالی مزید ترقی عطا فرمائے ۔
آمین، عظیم بھائی۔ شکریہ! :in-love::in-love::in-love:
ماشاءاللہ!

حضور یہ تو ہم ہمہ وقت اپنے ساتھ (موبائل میں) رکھتے ہیں۔ :)

اب اگلے مجموعے کا انتظار ہے۔ :) :) :)
بلکہ زار کی پہلی باقاعدہ ای بک کی تشکیل کا سہرا بھی جناب کے سر ہے۔ :redheart::redheart::redheart:
اگلا مجموعہ احتراماً آپ کے مجموعے کے بعد ہی آئے گا۔ :laughing::laughing::laughing:
بہت خوب جناب!!! انٹرنیٹ آرکائیو پہ کتابیں ڈھونڈتے ہوئے یہ کتاب ہاتھ لگ گئی تھی۔۔۔۔۔
ذہن راحیل کا قیامت "ہے"
بہت شکریہ، فہد۔ :lovestruck::lovestruck::lovestruck:
زبردست!! مبارکباد قبول کیجیے۔ :)
چھ سات سال بعد مبارک باد دینے پہ جرمانہ نہیں ہونا چاہیے آپ کو؟ :):):)
بہت خوب اللہ اپکے علم میں اور اضافہ کریں.
آمین۔ جزاک اللہ! :):):)
ماشاءالله مبارك ہو بہت بہت
:in-love::in-love::in-love:
میں اس محفل میں موجود تمام خواتین، حضرات، بہنوں، بچوں، بوڑھوں، ادھیڑ عمروں، صحتمندوں، بیماروں، پڑھے لکھوں، جاہلوں زندوں، مردوں، اور حالت نزع میں مبتلا افراد کی جانب سے محترم، قابل صد احترام، قبلہ و کعبہ، عزیزم، اور شاعر درد و کرب و زخم و جراہت استادِ محترم جناب، وہ، کیا نام تھا انکا،.... ان ہی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ہماری جانب سے بھی مبارک باد دے ڈالی؟ :beat-up::beat-up::beat-up:
بھیا راحیل بہت مبارک ہو. ویسے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا آپ نے.
:):):)
 
لاریب مرزا

محفلین
چھ سات سال بعد مبارک باد دینے پہ جرمانہ نہیں ہونا چاہیے آپ کو؟:):):)
ارے!! جرمانہ تو آپ کو ہونا چاہیے کہ چھ سات سال بعد پوسٹ کر رہے ہیں اپنی کتاب کے بارے :) :)
اور سب تو دے رہے ہیں مبارکباد، ایک ہم نے بھی دے دی تو کونسا قیامت آ گئی؟؟ :) :)
 
Top