ریو اولمپکس 2016

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کا میلہ سج چکا ہے۔
ایونٹ 21 اگست تک جاری رہے گا۔
ایونٹ میں 206 ممالک 11000 سے زائد ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔
جبکہ 28 کھیلوں کے306 ایونٹس کے مقابلے ہونگے۔
 
آخری تدوین:
ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل امریکن خاتون ورجینیا تھریشر نے اپنے نام کیا۔
جبکہ پاکستان خاتون روز اول ہی ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔چلو اب آرام سے باقی ایام شاپنگ وغیرہ تو کر سکے گی۔
 

arifkarim

معطل
ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل امریکن خاتون ورجینیا تھریشر نے اپنے نام کیا۔
جبکہ پاکستان خاتون روز اول ہی ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔چلو اب آرام سے باقی ایام شاپنگ وغیرہ تو کر سکے گی۔
پاکستانی خاتون کیا کرنے گئی تھیں؟
 
اتوار 3:18 AM
جنوبی کوریا ایک گولڈ اور سلور میڈل کے ساتھ پہلے
امریکا بھی ایک گولڈ ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسرے
جبکہ ارجینٹینا 1 گولڈ کیساتھ تیسرے پوزیشن پر براجمان
اسکے علاوہ بیلجیم، ہنگری،ویتنام اور روس بھی ایک ایک گولڈ میڈل جیت چکے۔
 

arifkarim

معطل
پہلے دن کا پہلا حادثہ:
samir-ait-said-of-france-breaks-his-leg-while-competing-on-the-vault-picture-id586432636

سمیر سید چھلانگ کے بعد ٹانگ تڑوا بیٹھے
 
احباب سے گزارش ہے ثائنہ نہوال کا میچ جب ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہو تو بندے کو ٹیگ کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔
ویسے بقول گوگل انکا میچ 11 اگست کوہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کروا کر دو جہاں کی برکتیں سمیٹیں۔ شکریہ است۔
 

arifkarim

معطل
سعودیہ کی میزبانی ایک لبرل لڑکی نے اکیلے موٹر سائیکل چلا کر کی:
17300-uddtnz.jpg
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اکیلے ہی کرنی تھی اور کیا پچھلے سیٹ پر کنگ عبداللہ کو بیٹھا لیتی ۔
آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ سعودیہ میں اکیلے خاتون کا گاڑی چلانا قانون جرم ہے اور پردہ کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کا نتیجہ کسے معلوم نہیں۔ شاید ایسا کسی خاص سازش کے تحت کیا گیا :)
 

عثمان

محفلین
سعودیہ کی میزبانی ایک لبرل لڑکی نے اکیلے موٹر سائیکل چلا کر کی:
17300-uddtnz.jpg
معلوم نہیں آپ نے مزاق میں لکھا یا سنجیدہ ہیں۔
سعودی وفد میں خواتین موجود ہیں۔ جو اس تصویر میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ نیز سائیکل والی لڑکی تو میزبان ہے۔
 

حسیب

محفلین
2024 کے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا کافی امکان ہے۔ پاکستان کو پھر میڈل کی امید ہو سکتی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی کھیلوں کی ٹیموں نے تو ناک ہی کٹوا دی ہے۔ مجھے اپنے بچوں کو یہ بتاتے ہوئے شرم آ رہی تھی کہ 1984ء کے لاس اینجلیس اولمپکس میں جب پاکستان ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا تو میں 12 سال کی عمر میں آدھی آدھی رات کو اُٹھ کر میچ دیکھا کرتا تھا :)
 
آخری تدوین:
Top