ریل کا سفر غیر محفوظ ہے۔ وزیر مملکت برائے ریلوے بمع دوسرے لطیفے

گرائیں

محفلین
1100618333-1.gif
 
پاکستان ریلوے اب سڑک پر آگئی ہے
تقسیم ہند کے بعد ریلوے کا شمار ان اولین اداروں میں ہوتا تھا جن سے ملک کوبھاری ریونیو وصول ہوتا تھا اور ریلوے جیسے چند اداروں کی آمدنی سے قیام پاکستان کی اوائل میں ملک کے مالی معاملات چلا کرتے تھے مگر کچھ ہی عرصے بعد ہمیں یہ محکمہ بتدریج تباہی کی طرف گامزن ہوتا چلا گیا اور نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ ریلوے کو 28ارب روپے کےخطیر خسارے کا سامنا ہے ماضی میں اس محکمہ میں سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی بے تحاشا بھرتیوں‘ محکمہ جاتی کرپشن اور بدعنوانیاں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں بے پناہ اضافے نے ادارے کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انڈیا میں لالو پرسادجیسے ان پڑھ شخص نے انڈین ریلوے کے خسارے سے نکال دیا ہے مگر پاکستانی سیاسی وزیر ریلوے کو مشکل سے نہیں نکال سکتا،
 

زینب

محفلین
پرایئویٹ کر دیں ہو سکتا ہے کوئی رنگ دھنگ بدل دے یا پھر اللہ کا نام لے کر بند کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
پاکستان کی ریلوے میں سفر کرنا ایڈونچر سے کم نہ ہوگا۔ خاص کر جب ڈبوں کے تختے کسی وقت بھی ٹوٹ سکتے ہوں!
 

مغزل

محفلین
اور ہر جھٹکے پر یا اللہ یااللہ ، اللہ میری توبہ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔۔
 

راشد احمد

محفلین
ریلوے کی کارکردگی تو سب سے بری ہے انگریزوں کے بنائے ہوئے ٹریکس، پلیٹ فارمز ابھی تک ہیں۔ اس کے بعد ایوب خان کے دور میں ہی کچھ کام ہوا ہے۔

ہمارے ایک سابق وزیرریلوے مولانا محمد علی درانی کے دور میں ریلوے کا حادثہ ہوگیا۔اپوزیشن نے ان سے استعفٰی طلب کیا اور ایک اپوزیشن رکن نے لال بہادر شاستری کا حوالہ دیا کہ اس کے دور میں‌حادثہ ہوا تو اس نے استعفٰی دے دیا۔ جس پر محمد علی درانی نے فرمایا کہ وہ تو ہندو تھا اس لئے استعفٰی دیدیا اور میں مسلمان ہوں۔ میں کیوں‌ہندوؤں والے کام کروں
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔انڈیا میں لالو پرسادجیسے ان پڑھ شخص نے انڈین ریلوے کے خسارے سے نکال دیا ہے مگر پاکستانی سیاسی وزیر ریلوے کو مشکل سے نہیں نکال سکتا،

پاکستانی اور ہندوستانی وزیروں میں یہی تو فرق ہے۔ جتنی حب الوطنی ان لیڈروں میں کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے، اتنی ہی حب الوطنی ہمارے لیڈروں میں سے کُوٹ کُوٹ کر نکالی ہوئی ہے۔
 
Top