رونے میں کوئی برائی نہیں یے

مہ جبین

محفلین
رونے میں کوئی برائی نہیں یے

رونے میں کوئی برائی نہیں یے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی یے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ہے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا...۔"
بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی یے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا یے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔

(اقتباس: فاطمہ عنبریں کے ناول "رستہ بھول نہ جانا" سے
بالکل درست
اچھا اقتباس ہے نیلم
رونا تو اچھا ہوتا ہے۔ بندہ ہلکا پُھلکا ہو جاتا ہے۔ دل کا غبار آنکھوں کے ذریعے نکل جاتا ہے۔

جو آنسو آنکھوں کی بجائے دل میں اُتر جائیں وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
السلام علیکم
رونے میں برائی بھی ہے جب رونا بالقصد (ارادے کے ساتھ ہو)، کیونکہ ناشکری و ریاء قبیح افعال ہیں۔ بخلاف بالاضطرار رونا کہ قلب مضطرب کے سبب رونا اکثر اوقات مستحسن و پسندیدہ عمل ہے کیونکہ حُب و نِدامت مقبول عند اللہ ہیں لیکن اگررونا بوجہ لالچ و حسد ہو تو بالاضطرار رونا بھی قبیح ہو جاتا ہے کیونکہ طلب دینا مذموم ہے۔
وللہ اعلم
عارف مقصود مسافر چند روزہ
 
شمشاد

لائبریرین

مجھے میرے موکل نے اطلاع دی ہے کہ عینی شاہ کسی ٹیسٹ میں فیل ہو گئی ہے اس لیے روئے جا رہی ہے۔

اس کو چاہیے تھا کہ ٹیسٹ دینے کےلیے جانے سے پہلے مجھ سے تعویذ لیکر جاتی۔

اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ اگر ٹیسٹ میں پاس ہونا ہے تو ایک ہزار ایک روپے، ایک عدد کالا بکرا اور دو گز سفید لٹھا لیکر آ جاؤ۔
(نوٹ : اگر زیادہ نمبروں سے پاس ہونا ہے تو چڑھاوا دوگنا کر لینا۔)

ضروری اطلاع : محفل میں میرا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔ اس لیے براہ راست رابطہ کیا جائے۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت نیلم بہنا
" رونا " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کی علامت
اس دنیا میں آنے والا بچہ گر روئے نہیں تو زبردستی " رلایا " جاتا ہے ۔
اور " بالقصد " رونا تو عند اللہ محبوب ہے ۔
بزرگ فرماتے ہیں کہ ۔ جب قران پڑھو تو رونے کی کوشش کیا کرو ۔
جب دعا مانگو تو رونے کی کوشش کرو رونا نہ آئے تو رونی صورت بنا لیا کرو ۔
رونا صرف اسی آنکھ سے ممکن ہے جس کے پیچھے " قلب سلیم و رحیم " ہوتا ہے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ جی کیا رونا رونا کھیلا جا رہا ہے۔۔ نیلم حکایتی محفلین تو پہلے ہی تمہاری حکایتوں سے رو رہے ہیں۔ اس پر اسطرح کی اقتباسات۔۔ ۔o_O
میں تو کوئی حکایت سمجھ کر آیا تھا۔۔۔ دھوکے نے مجھے رلا دیا :cry::cry:
 
عینی شاہ

محفلین
عزیزہ عینی شاہ ۔ مجھے نقیبوں نے کچھ کچھ خبر دی ہے، آپ کی پریشانی بجا مگر ایسا بھی کیا!!
بسا اوقات انسان کو ایک تکلیف دِہ صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ مایوسی کی حد تک چلا جاتا ہے۔ جب کہ اُسے یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اس کے پردے میں قدرت نے اس کے لئے کیا کچھ رکھ دیا ہے۔
انٹرویو دینا اور ٹیسٹ میں فیل ہونا بھی ایک قیمتی تجربہ ہے۔ آئندہ کے ٹیسٹ کے لئے خوب تیاری کیجئے اور پورے اعتماد سے ٹیسٹ دیجئے!!۔ میں نے بہت انٹرویو دئے، بہت ٹیسٹ دئے، بہت سوں میں فیل ہوا، اور بات یہاں تک پہنچی کہ فیل ہونا گویا ’’شغل‘‘ بن گیا۔ اور اس کے بعد، میں ٹیسٹ یا انٹرویو دینے جاتا تو بورڈ کے ممبروں سے گویا گپ شپ کرنے جاتا تھا، اور مزے کی بات، کہ میرٹ لسٹ پر بھی آ جاتا تھا۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
تھینکیو انکل میرا حوصلہ انکریز کرنے کے لیئے ۔۔کل کافی ڈیپریس تھی لیکن ٹوڈے آئی ایم اوکے ۔۔:) سبھی نے مجھے انہی ورڈز میں ہمت بڑھائی جو آپ نے کہا ۔۔میں کوشش کروں گی کہ مزید محنت کروں اور یہ ٹیسٹ کلئیر کروں ۔۔:) اور تو کچھ بھی نہیں لیکن گھر والوں کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے زادا فیل ہوتا ہے کہ وہ میرے لیئے کتنا کچھ کرتے ہیں اور میں ایک ٹیسٹ بھی پاس نہیں کر سکی :( بس اسی لیئے اپسیٹ ہو جاتی ہوں ۔۔لیکن انھوں نے مجھے ایک بھی لفظ بھی برا نہیں کہا بلکہ کہا کوئی بات نہیں پھر اپئیر ہو جاؤں :) تھینکس فار نائس ورڈز انکل ۔:)
 
عینی شاہ

محفلین
مجھے میرے موکل نے اطلاع دی ہے کہ عینی شاہ کسی ٹیسٹ میں فیل ہو گئی ہے اس لیے روئے جا رہی ہے۔

اس کو چاہیے تھا کہ ٹیسٹ دینے کےلیے جانے سے پہلے مجھ سے تعویذ لیکر جاتی۔

اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ اگر ٹیسٹ میں پاس ہونا ہے تو ایک ہزار ایک روپے، ایک عدد کالا بکرا اور دو گز سفید لٹھا لیکر آ جاؤ۔
(نوٹ : اگر زیادہ نمبروں سے پاس ہونا ہے تو چڑھاوا دوگنا کر لینا۔)

ضروری اطلاع : محفل میں میرا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔ اس لیے براہ راست رابطہ کیا جائے۔
ہاہاہاہاہاہا انکل موگل تو پیروں کے پاس ہوتے ہین اپ پیر ہیں کوئی:rollingonthefloor:عینی شاہ کو کسی تعویز کی ضرورت نہی ہے وہ اب خوب محنت کرے گی ۔:)
 
عینی شاہ

محفلین
واہ جی کیا رونا رونا کھیلا جا رہا ہے۔۔ نیلم حکایتی محفلین تو پہلے ہی تمہاری حکایتوں سے رو رہے ہیں۔ اس پر اسطرح کی اقتباسات۔۔ ۔o_O
میں تو کوئی حکایت سمجھ کر آیا تھا۔۔۔ دھوکے نے مجھے رلا دیا :cry::cry:
:) اپ چپ کریں نا خیال بھائی :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا انکل موگل تو پیروں کے پاس ہوتے ہین اپ پیر ہیں کوئی:rollingonthefloor:عینی شاہ کو کسی تعویز کی ضرورت نہی ہے وہ اب خوب محنت کرے گی ۔:)
(y) زبردست۔۔ دعائیں تمہارے ساتھ ہیں :)

:) اپ چپ کریں نا خیال بھائی :(
حکایت پیش کرنی چاہیئے تھی۔۔۔ کہ اس میں جدّت لائی جاتی :) :)
 
Top