رومی کی تلاش

زیک

مسافر
اوفو زیک ہم ہیں نا مدد کے لیے :grin:
آپ تصویریں لگاتے جائیں ہم بتاتے جائینگے کہ کس کس کی کانٹ جھانٹ کرنی ہے :battingeyelashes:

1400 تصاویر یعنی 6 گیگابائٹ۔ ان کو میرے ڈی‌ایس‌ایل کی رفتار کے مطابق اپلوڈ کرنے ہی میں 54 گھنٹے لگیں گے۔

زیک بھائی شاید اپنی فیملی کی تصاویر شئیر کرنے سے گھبراتے ہیں :drooling: انکی بٹیا رانی کے بارے میں‌اکثر پڑھا ہے۔

اگر گھبراتا ہوتا تو میری فیملی کی اتنی تصاویر نیٹ پر نہ ہوتیں۔

ویسے بہت سی تصاویر مقامات اور عمارات کی بھی لی تھیں جن میں ہم نہیں ہیں۔

1400 تصاویر کھینچی کتنے دن میں تھیں

8 دن میں۔
 
تعبیر

محفلین
چلیں زیک تساویر بھلے دیر سے اور آرام سے پوسٹ کریں تب تک وہاں کے کچھ واقعات اور دلچسپ قصے ہی سنا دیں‌ :)

زیک بھائی شاید اپنی فیملی کی تصاویر شئیر کرنے سے گھبراتے ہیں :drooling: انکی بٹیا رانی کے بارے میں‌اکثر پڑھا ہے۔

مجھے بھی مشعل کو دیکھنا ہے پر ایک جگہ زیک نے کہا تھا کہ انہیں بچوں کی تصویریں پوسٹ کرنے والوں پر غصہ آتا ہے(کچھ ایسا ہی کہا تھا) اس کے بعد ڈر کے مارے میں نے کبھی فرمائش ہی نہیں کی :nailbiting:
 
ابو کاشان

محفلین
چلیں زیک تساویر بھلے دیر سے اور آرام سے پوسٹ کریں تب تک وہاں کے کچھ واقعات اور دلچسپ قصے ہی سنا دیں‌ :)

مجھے بھی مشعل کو دیکھنا ہے پر ایک جگہ زیک نے کہا تھا کہ انہیں بچوں کی تصویریں پوسٹ کرنے والوں پر غصہ آتا ہے(کچھ ایسا ہی کہا تھا) اس کے بعد ڈر کے مارے میں نے کبھی فرمائش ہی نہیں کی :nailbiting:

کیوں بھئی کوئی خاص وجہ؟ اس لیئے پوچھا کہ میں کاشان کی تصاویر لگاتا رہتا تھا ۔ زینب کے منع:talktothehand: کرنے پر اب نہیں لگاتا۔ وجہ: نظر لگ جائے گی۔
 
طالوت

محفلین
کیوں بھئی کوئی خاص وجہ؟ اس لیئے پوچھا کہ میں کاشان کی تصاویر لگاتا رہتا تھا ۔ زینب کے منع:talktothehand: کرنے پر اب نہیں لگاتا۔ وجہ: نظر لگ جائے گی۔
آپ بھی کمال کرتے ہیں زینب نے کہا اور آپ نے کاشان کو محفل سے غائب کر دیا ۔ زینب کا کیا ہے فراغت میں زینب کو ایسی باتیں ہی سوجھتی ہیں بغیر سر پیر والی ۔ :nailbiting::nailbiting:

تعبیر دیکھتے ہیں اس کی کیا وجہ پیش کرتے ہیں زیک ، میرے چھوٹے سے دماغ میں تو کوئی ایک بھی معقول وجہ نہیں آ رہی اس بات کی ۔ مگر اوپر عارف کے بیان کے جواب میں زکریا کا اقرار موجود ہے کہ کئی بار انھوں نے تصویریں لگائی ہیں ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
1400 تصاویر یعنی 6 گیگابائٹ۔ ان کو میرے ڈی‌ایس‌ایل کی رفتار کے مطابق اپلوڈ کرنے ہی میں 54 گھنٹے لگیں گے۔

اگر گھبراتا ہوتا تو میری فیملی کی اتنی تصاویر نیٹ پر نہ ہوتیں۔

ویسے بہت سی تصاویر مقامات اور عمارات کی بھی لی تھیں جن میں ہم نہیں ہیں۔

8 دن میں۔
ملاحظہ ہو سرخ جملہ ۔
وسلام
 
زیک

مسافر
چلیں زیک تساویر بھلے دیر سے اور آرام سے پوسٹ کریں تب تک وہاں کے کچھ واقعات اور دلچسپ قصے ہی سنا دیں‌ :)

ابھی کام سے فارغ ہو کر شروع کرتا ہوں۔

مجھے بھی مشعل کو دیکھنا ہے پر ایک جگہ زیک نے کہا تھا کہ انہیں بچوں کی تصویریں پوسٹ کرنے والوں پر غصہ آتا ہے(کچھ ایسا ہی کہا تھا) اس کے بعد ڈر کے مارے میں نے کبھی فرمائش ہی نہیں کی :nailbiting:

بیٹی کی کچھ پرانی تصاویر تو میرے بلاگ پر موجود ہیں۔

جہاں تک بچوں کی تصاویر کا تعلق ہے تو میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اپنے بچوں کی تصاویر پوسٹ کرنے پر غصہ آتا ہے۔ بلکہ یہ کہا تھا کہ ان لوگوں پر غصہ آتا ہے جو نیٹ سے ہر بچے کی تصویر اکٹھی کرتے رہتے ہیں اور پھر ان تصاویر کو محفوظ یا پوسٹ کرتے ہیں۔ یا یہ کہ دوست یا رشتہ‌داروں کے بچوں کی تصویر بغیر ان کے والدین سے پوچھے آن‌لائن پوسٹ کر دیتے ہیں۔

کیوں بھئی کوئی خاص وجہ؟ اس لیئے پوچھا کہ میں کاشان کی تصاویر لگاتا رہتا تھا ۔ زینب کے منع:talktothehand: کرنے پر اب نہیں لگاتا۔ وجہ: نظر لگ جائے گی۔

نظر لگنے کے نظریے پر مجھے بالکل یقین نہیں۔ اپنے بچے کی تصویر لگانے والے والدین پر بھی کوئ اعتراض نہیں اگر وہ سوچ سمجھ کر ایسا کریں۔ میرے بلاگ اور فیس‌بک پر ہماری فیملی کی کافی تصاویر ہیں۔ مگر ایک پرائیویٹ بلاگ بیٹی کی تصاویر اور قصے کہانیوں کا بھی بنا رکھا ہے جو صرف فیملی اور دوستوں کے لئے ہے جنہیں ہم نیٹ‌کے علاوہ بھی اچھا جانتے ہوں۔
 
arifkarim

معطل
جہاں تک بچوں کی تصاویر کا تعلق ہے تو میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اپنے بچوں کی تصاویر پوسٹ کرنے پر غصہ آتا ہے۔ بلکہ یہ کہا تھا کہ ان لوگوں پر غصہ آتا ہے جو نیٹ سے ہر بچے کی تصویر اکٹھی کرتے رہتے ہیں اور پھر ان تصاویر کو محفوظ یا پوسٹ کرتے ہیں۔ یا یہ کہ دوست یا رشتہ‌داروں کے بچوں کی تصویر بغیر ان کے والدین سے پوچھے آن‌لائن پوسٹ کر دیتے ہیں۔

یہاں پر کہیں آپکا اشارع "pedophilia" کی طرف تو نہیں؟ :eek:
مغربی ممالک میں یہ وبا بہت عام ہے :( :( :(
 
تعبیر

محفلین
طالوت، ابوکاشان میرے کہنے کا مطلب وہی تھا جو زیک نے کہا ہے پر مجھے ایسا لگا کہ جب زیک کو دوسروں کا اس طرح تصاویر پوسٹ کرنا پسند نہیں تو شاید وہ خود بھی پسند نا کرتے ہوں اپنی بچی کی تصویر پوسٹ کرنا ۔پر اب بات کلیئر ہو گئی سو سب مل کر انتظار کرتے ہیں۔

ابوکاشان آپ تصویر پر آیۃالکرسی اور سورۃ الفلق اور سورۃالناس پڑھ کر پھر پوسٹ کیا کریں ان شاءاللہ نظر نہیں لگے گی
ویسے کیا ہم سب آپ کو اتنے بد نظر لگتے ہیں :(
 
فہیم

لائبریرین
فیس بک یا زیک کے بلاگ کا چکر مار آئیں۔
کل رات تو میں بھی فیس بک پر زیک کی تصاویر دیکھ رہا تھا۔
جن زیک کے بچپن سے لے کر بڑھاپے۔۔۔۔اوپس:p
توبہ توبہ۔
یعنی کے ابھی تک کی عمر کی تصاویر موجود ہیں۔
 
زیک

مسافر
سفر:

عام طور سے جہاز کے سفر کے لئے ہم گاڑی ٹرین سٹیشن پر پارک کرتے ہیں اور بذریعہ ٹرین ائرپورٹ تک جاتے ہیں۔ وہاں 4:45 شام ہماری روم کی فلائٹ تھی۔ پہلے میں ہمیشہ جہاز کی کھڑکی والی سیٹ پر قابض ہوتا تھا مگر اب یہ کام میری بیٹی کا ہے۔

فلائٹ کوئ ساڑھے نو گھنٹے کی تھی۔ یہاں امریکہ میں فلائٹ‌میں تو کچھ کھانے کو نہیں دیتی اور اس بین الاقوامی فلائٹ میں پہلے ڈنر ملا، پھر کچھ گھنٹے بعد کچھ سنیکس اور پھر اطالوی وقت کے حساب سے ناشتہ۔

میں اکثر جہاز میں نہیں سوتا۔ سو کچھ اپنے کنڈل پر کتابیں پڑھیں اور کچھ اپنے آئ‌فون پر لیکچر اور پوڈکاسٹ سنتا رہا۔

اطالوی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے روم میں لینڈ کئے۔ امیگریشن افسر نے تو شاید ہیلو بھی نہیں کہا اور پاسپورٹ پر مہر لگا دی۔ باہر نکلے اور سامان لے کر ٹرین کی طرف روانہ ہوئے۔ شہر کو جانے والی لیونارڈو ایکسپریس کے ٹکٹ لئے اور اس میں 35 منٹ‌ میں ٹرمینی سٹیشن پہنچ گئے۔

یہاں میں نے اپنا جی‌پی‌ایس نکالا اور ہوٹل کا روٹ سیٹ کیا۔ 15 منٹ پیدل چل کر ہوٹل پہنچے۔ وہاں چیک‌ان کا وقت دوپہر ایک بجے تھا اور اس میں کبھی کچھ گھنٹے پڑے تھے۔ سو سامان ان کے حوالے کیا اور خود روم کی خاک چھاننے نکل کھڑے ہوئے۔
 
زیک

مسافر
روم میں پہلا دن

ہوٹل سے نکل کر ہم میٹرو کے ذریعہ سپانیا جا پہنچے۔ وہاں سپینش سٹیپس کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر پہنچے جہاں ایک چرچ ٹرینٹا دے مونٹی ہے۔ وہاں سے ہم پیدل چلتے ہوئے ٹریوی فوارے کی طرف گئے۔ فوارہ کافی خوبصورت ہے اور سیاحوں میں کافی مشہور بھی۔ میں نے گنے تو نہیں مگر دو چار کروڑ تو ہوں گے اس کے گرد۔ فوارے کے بارے میں مشہور ہے کہ اس سے جاتے ہوئے پیچھے کو فوارے میں سکے پھینکو تو آپ کا روم دوبارہ آنا ہو گا۔ وہاں پاس ہی ایک مشہور جیلاٹو کی دکان تھی۔ ہم ٹھہرے اطالوی آئس‌کریم یعنی جیلاٹو کے شوقین سو ظاہر ہے جیلاٹو کھا کر گرمی دور کی۔

مزید چل رہے تھے تو بیٹی سٹرولر میں سو گئ۔ ہم نے موقع غنیمت جانا اور ایک آرٹ گیلری میں گھس گئے۔ ڈوریا پامفلی گیلری کسی اطالوی نوابی فیملی کی ملکیت ہے اور وہاں کافی زبردست پینٹنگز ہیں۔ عمارت خود بھی دیکھنے والی ہے۔ بیٹی کو بمعہ سٹرولر سیڑھیوں میں اٹھانے کا مزہ بھی لیا۔ میں ٹھہرا قانون کا پابند انہوں نے تصاویر سے منع کر رکھا تھا لہذا کوئ تصویر نہیں لی۔

اس سے یاد آیا کہ لوگ ہر جگہ تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں جہاں منع بھی ہو۔ جہاں فلیش منع ہو وہاں فلیش مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ کم از کم میرا یہی خیال تھا مگر پھر عنبر نے ایک دفعہ پوائنٹ آؤٹ کیا کہ اندھیرے میں دور بلڈنگ یا لائٹوں کی تصویر لیتے ہوئے بھی لوگ فلیش استعمال کر رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ انہیں اپنے کیمرے کی فلیش کا استعمال ہی معلوم نہیں اور آٹو سیٹنگ سے کام چلا رہے ہیں۔

گیلری سے ہم سترہویں صدی کے چرچ سانت اگنازیو گئے۔ یہ چرچ کافی خوبصورت ہے۔ ویسے مجھے پرانے چرچ کافی پسند ہیں۔ ان کا آرکیٹیکچر، پینٹنگز اور مجسمات وغیرہ کی کیا ہی بات ہے۔

پھر آدھ پون گھنٹہ واک کرتے ہوئے واپس ہوٹل روانہ ہوئے۔ راستے میں پیاتزا وینیزیا اور وہاں ماڈرن اٹلی کے پہلے بادشاہ وتوریو ایمانوئل کا monument دیکھا۔

ہوٹل کے قریب آ کر بیٹی جاگ گئ کہ گرمی کچھ زیادہ تھی۔ ہم سب کو پیاس لگ رہی تھی۔ اچھی بات یہ ہے کہ روم میں جگہ جگہ پانی پینے کو نلکے یعنی fountains ہیں اور میرے جی‌پی‌ایس کے نقشوں میں ان کا ذکر تھا۔ سو پانی پینا مسئلہ نہ تھا۔

ہوٹل پہنچ کر کچھ تازہ ہوئے۔ پھر ڈنر کو نکلے مگر یہ بھول گئے کہ اٹلی میں کوئ ساڑھے چھ بجے ڈنر نہیں کرتا۔ جس ریستوان کا پلان تھا وہ بند تھا۔ کچھ وقت ایک کیفے پر کافی پی اور بیٹی نے کچھ کھایا۔ پھر ہوٹل کے قریب ماریہ ماگیورے کے چرچ کا جائزہ لیا۔

آٹھ بجے ٹراٹوریا مونٹی کھانے پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہاں تو مکمل بکنگ ہے۔ سو اگلی رات کی بکنگ کرائ۔ حاتم طائ کی قبر کو لات مارتے ایک اور ریستوران اگاتا اور رومیو گئے جہاں آخری رات جانے کا ارادہ تھا۔ کھانا خوب مزے کا تھا۔ بل بھی اچھا آیا کہ دو لوگوں‌ کا اڑھائ سو یورو۔

اور یوں روم میں پہلے دن کا اختتام ہوا اور مجھے 32 گھنٹوں بعد سونا نصیب ہوا۔

تصاویر چونکہ میں نے روم کے نقشے پر پوسٹ کی ہیں اس لئے یہاں نہیں پوسٹ ہو رہیں۔ پلیز میرے بلاگ پر جا کر دیکھ لیں۔
 
زیک

مسافر
تو فوارے میں سکہ پھینکا؟

بیٹی نے پھینکے اور جب سے واپس آئے ہیں دوبارہ اٹلی جانے کا ذکر کر رہی ہے۔ میں نے کہا کہ ابھی تو ہو کر آئے ہیں تو اس نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ جب میں دس سال کی ہوں گی تب اٹلی جانا ہے۔
 
طالوت

محفلین
یہ معلوم کیا کہ آخر یہ سارے سکے جاتے کہاں ہیں ؟لگتا ہے روم والوں کا یہ طریقہ واردات بالکل ہمارے یہاں کی وارداتوں جیسا ہے ۔ یعنی "نالے چپڑیاں نالے دو دو" ۔
وسلام
 
Top