رومی کی تلاش

زیک نے 'اپنا اپنا دیس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 16, 2009

  1. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,496
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    جلال الدین رومی کا ذکر بہت سن رکھا تھا سو ہم نے سوچا ان کے دیس بھی ہو آئیں۔ وہاں پہنچے تو روم میں انہین کوئ نہ جانتا تھا۔ خیر آگسٹس، ویسپاسین اور سینٹ پیٹر وغیرہ ہی پر گزارہ کرنا پڑا۔

    پاستا، پیزا اور دوسرے کھانوں سے بھی خوب دل بھرا۔ البتہ بیگم صاحبہ کو ایک دن معلوم نہیں کیا جذبہ آیا کہ باسمتی چاول اور چکن کری ایک اطالوی ریستوران سے آرڈر کر دی۔ فرانس کے برخلاف اطالوی میٹھے کے معاملے میں کچھ پیچھے ہیں۔

    روم سے ہم نے وینس کا قصد کیا کہ شاید وہاں جلال الدین کی کوئ خبر ملے مگر وہاں تو سینٹ مارک کا چرچا تھا اور ہر دس قدم بعد ایک برج۔ وینس کی گلیوں میں گم ہونے کا بھی اپنا مزہ ہے۔

    ٹرین سے روم واپس ہوئے تو علم ہوا کہ رومی والا روم تو آجکل ترکی کہلاتا ہے۔ چلیں وہاں پھر کبھی جائیں گے۔

    تصاویر پوسٹ کرنے کا بالکل ارادہ ہے مگر 1400 سے زیادہ تصاویر لی ہیں سو انہیں دیکھنے اور اپلوڈ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • زبردست زبردست × 1
  2. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    ارے واہ زیک آپ کی واپسی ہو گئی :) ویلکم بیک

    کچھ اور تفصیل بتائیں کچھ دلچسپ قصے اور تصاویر کا شدت سے انتظار رہے گا

    اٹلی کے لوگ تو انگلش بالکل نہیں جاتے پھر آپ نے کیسے کام چلایا :confused:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ویٹیکین سٹی اگر دیکھا ہو تو اسکی تصاویر ضرور پوسٹ کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اوہووو! میں سمجھا کہ آپ دورۂ ترکی کر آئے ہيں، اس بہانے آپ سے بہت ساری معلومات حاصل ہو جاتی ۔۔۔۔ خیر اس مرتبہ اطالیہ پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ فیضیاب فرمائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,496
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    شکریہ تعبیر۔ قصے اور تصاویر کافی ہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ ویک‌اینڈ کے بعد پوسٹ کروں۔

    انگریزی جاننے والا دنیا میں ہر جگہ مل جاتا ہے۔ ویسے تو میرے فون اور گائیڈبک میں کچھ عام الفاظ اور جملے موجود تھے مگر اکثر ایک اطالوی جملے سے کام چل جاتا تھا کہ parla inglese? یعنی انگریزی جانتے ہیں آپ؟

    ویٹیکن بالکل دیکھا اور بہت تصاویر بھی لیں مگر سیسٹین چیپل میں تصویر لینا منع تھا۔ باقی تصاویر پوسٹ کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    سیسٹین چیپل تو اینٹیک یورپین کلچر کا شاہکار ہے۔ اسمیں تصاویر لینے کی پابندی کیوں؟:confused:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,496
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    Sistine Chapel ایک consecrated place ہے لہذا وہاں تصویر کھینچنا، ننگے کندھوں یا گھٹنوں کے ساتھ جانا یا سر پر ہیٹ پہننا یا باتیں کرنا منع ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    ہائیں :eek: وہ کیوں
    کیا وہ کوئی عبادت گاہ ہےِ؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,496
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    جی ہاں۔ یہیں نئے پوپ کا انتخاب ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,837
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    روم​

    شاید رومانس نے یہیں جنم لیا تھا اور دل نے پہلی بار کسی کے لیئے یہیں دھڑکنا سیکھا تھا۔ کسی مصنوعی جھیل یا قدرتی جھیل کے کنارے چنار اور برگد کی چھاؤں میں بیٹھ کر قدرت کے حسین اور روح پرور مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خواہ مخواہ شاعری کرنے اور کسی پر مر مٹنے کو جی چاہتا ہے۔ روم اور اس کے مضافات، اس کے جزیرے، اس کے کوہسار، اس کی منہدم اور شکستہ عمارتوں کے خواب ناک اثرات، پتھروں سے تراشے ہوئے بل کھاتے بدن اور اس کے کھنڈرات بربطِ دل کے تاروں کو چھیڑتے ہیں اور انسان کو رنگین خوابوں کی دنیا میں لے جاتے ہیں۔شاید یہ اسی روح پرور، رومانچک ماحول کا اثر تھا کہ انگریزی کے دو فقید المثال شاعر جان کیٹس اور اس کے جگری یار شیلے نے یہیں مرنا پسند کیا۔

    حوالہ : ماہنامہ سرگزشت جنوری 2007ء صفحہ 151 ۔ کالم 2 ۔سطر شمار 3
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ارے نہیں بھائی، دنیا کا سب سے پہلا رومانس تو ہابیل اور قابیل نے کیا تھا، اور وہ بھی صرف ایک ہی عورت سے:( نتیجہ آپ سبکو معلوم ہے:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    ڈوبتے تیرتے وینس کا انتظار ہے زکریا ۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. علی ذاکر

    علی ذاکر محفلین

    مراسلے:
    3,832
    زیک تصویروں کا کیا بنا ابھی تک لگائ نہیں ؟

    مع السلام
     
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,496
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    تصویروں کی چھانٹی کر رہا ہوں۔ 1400 تصویریں کھینچ کر چھانٹی بھی ایک عذاب بن جاتی ہے۔ جلد لگاتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  15. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    آپ پہلے ہی چھانٹ‌ کر تصویریں‌ کھینچ لیتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اوہ، اپنا ری سائکل بن پر سے ڈیلیٹ کنفرمیشن بند کر دیں اور تمام تصاویر کی کاپی بنا کر بس ڈیلیٹ دباتے جائیں اور چھانٹی ہو جائے گی!:grin:
     
  17. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    2004 میں‌میرا اور میری امی کا ایک اشتہاری مہم میں لکی ڈرا کے ذریعے "وینس" کا ٹور مفت ملا تھا۔ سب تیاریاں مکمل تھیں‌کہ عین آخری دنوں میں ایک حادثہ کے باعث پروگرام کینسل کرنا پڑا۔ ابھی تک افسوس ہے :(
     
  18. علی ذاکر

    علی ذاکر محفلین

    مراسلے:
    3,832
    انتظار رہے گا زیک !

    مع السلام
     
  19. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    اوفو زیک ہم ہیں نا مدد کے لیے :grin:
    آپ تصویریں لگاتے جائیں ہم بتاتے جائینگے کہ کس کس کی کانٹ جھانٹ کرنی ہے :battingeyelashes:
     
  20. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    زیک بھائی شاید اپنی فیملی کی تصاویر شئیر کرنے سے گھبراتے ہیں :drooling: انکی بٹیا رانی کے بارے میں‌اکثر پڑھا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر