روغن کلونجی سے امراض کا علاج

hakimkhalid

محفلین
bseed16be.gif
 

دوست

محفلین
حکیم صاحب یونیکوڈ نہیں تھا کیا؟؟؟
اگر ان پیج فائل ہے آپ کے پاس اس کی تو میں اسے یونیکوڈ میں کرکے دے سکتا ہوں۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
حکیم صاحب یونیکوڈ نہیں تھا کیا؟؟؟
اگر ان پیج فائل ہے آپ کے پاس اس کی تو میں اسے یونیکوڈ میں کرکے دے سکتا ہوں۔
دوست ! اتفاق سےانپیج فائل دستیاب نہیں۔سارا دن ان پیج سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے انپیج یہی تو کام ہے ہمارا۔
پاک و ہند میں جہاں بھی جو اردو اخبار پڑھا جاتا ہے ۔اس میں کچھ حصہ ہمارا بھی ہوتا ہے۔اپنے خبر رساں ادارے کے حوالے سے۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!
میری 100فیصد پوسٹس تحریری اردو پر مشتمل ہیں اور شاید تصویری اردو میں یہ میری پہلی ہی پوسٹ ہو ۔اس لیے یہ کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے۔تحریری اردو میں اسے دیکھنے کے خواہشمند خود بھی کوشش کر سکتے ہیں۔فوری طور پر اس حوالے سے جو موجود تھا حاضر کر دیا۔
 

دوست

محفلین
میرا مقصد یہ نہیں تھا جو آپ سمجھے ہیں۔
وہ تو ایسے ہی عادت سی ہوگئی ہے یونیکوڈ کی جب بھی کوئی دوست تصویری شکل میں کچھ پوسٹ کرے کوئی نہ کوئی اسے ضرور ٹوکتا ہے۔ :wink:
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
میرا مقصد یہ نہیں تھا جو آپ سمجھے ہیں۔
وہ تو ایسے ہی عادت سی ہوگئی ہے یونیکوڈ کی جب بھی کوئی دوست تصویری شکل میں کچھ پوسٹ کرے کوئی نہ کوئی اسے ضرور ٹوکتا ہے۔ :wink:

دوست !
میں وہی سمجھا ہوں جو آپ سمجھانا چاہتے ہو۔اور آپ کی جگہ پر ہوتے ہوئے میں بھی وہی سمجھاتا جو آپ سمجھا رہے ہو ۔کیونکہ ہمیں بھی تحریری اردو سے زیادہ پیار ہے بہ نسبت تصویری اردو کے۔لیکن کہی گئی بات کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں بہ نسبت پریزنٹیشن کے۔
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھی بات ایک دوست ہی سمجھائے گا دشمن تو نہیں پھراس میں شرم کیسی؟؟؟
 

ایم اے راجا

محفلین
حکیم صاحب بہت شکریہ، بہت مفید معلومات فراہم کیں، میں ذیابیطس والا نسخہ استعمال کرنا چاہتا ہوں، مجھے کچھ دن سے تشخیص ہو ئی ہے، پہلے دن 270 دوسرے دن 283 ( رینڈم) تھی، مگر ایک جدید ٹیسٹ Hb a1c کرائی تو اسمیں 3۔6 آئی ہے، حکیم صاحب گزارش یہ ہیکہ کتنے دن یہ نسخہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ سوال میں نے دھاگے میں اسلیئے پوچھا ہیکہ شایہد کسی اور دوست کو بھی اسکا فائدہ ہو، امید ہیکہ جلد جواب سے نوازیں گے۔ شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذیابیطس diabetes

کلونجی کے ثابت بیج ایک پیالی
تخم ریحان ایک پیالی
انار کے چھلکے آدھی پیالی
عود آدھی پیالی

ان سبکو ملا کر پیس لیں۔ اس مرکب پوڈر کا آدھا چائے کا چمچ بھر ایک چائے کے چمچ (پانچ ملی لیٹر) خالص روغن کلونجی کے ساتھ روزانہ ناشتہ سے پہلے ایک مہینہ تک کھائیں۔

نوٹ : اگر تخم ریحان نہ ملیں تو اس کی جگہ سرسوں کے بیج استعمال ہو سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسہال diarroea

خالص روغن کلونجی ایک چائے کا چمچ (پانچ ملی لیٹر) ایک پیالی بھر دہی کے ساتھ دن میں دو مرتبہ لیں، جب تک کہ اسہال کی علامات دور نہ ہو جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
Cough / ashtmaایستھما، برونکائٹس (نرخرے کی نالیوں کا ورم اور سانس کی تکلیف کے دوران یہ نسخہ استعمال کریں :

پانچ ملی لیٹر (ایک چائے کا چمچ بھر) خالص کلونجی کافی میں ملائیں۔ اسے آپ دن میں دو مرتبہ لیں۔ ہر رات کے وقت اپنی چھاتی پر اس کلونجی کے روغن کی مالش کریں اور گرم پانی پر اس روغن کو ڈال کر اس کی بھاپ کو سونگھیں، اپنے اندر سانس کھینچیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا چہرہ شگفتہ رہے healthy skin

چہرے کی شگفتگی اور تروتازگی قائم رکھنے کے لیے یہ نسخہ ہے :

دس ملی لیٹر مقدار میں خالص روغن کلونجی دس ملی لیٹر روغن زیتون میں ملا لیں۔ اس مرکب کو اپنے چہرے پر ملیں اور ایک گھنٹہ بھر ایسے رہنے دیں۔ اس کے بعد صابن اور پانی سے چہرہ دھو ڈالیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دل کی بیماری اور خون کی رگوں کا تنگ ہو جانا heart disease

اس تکلیف میں آپ کسی بھی گرم مشروب کے ساتھ خالص روغن کلونجی باقاعدگی سے پئیں۔ اس عمل سے تمام چربی پگھل جائے گی اور رگوں میں خون آسانی سے گردش کرنے لگے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہائپر ٹینشن (جذباتی کھچاؤ) hypertension

اس حالت میں کسی مشروب کے ساتھ آپ ایک ملی لیٹر خالص روغن کلونجی ملا لیں اور اسے لہسن کے دو جوے کے ساتھ ہر روز ناشتے میں کھائیں۔

اپنے تمام جسم پر خالص روغن کلونجی سے مالش کریں اور دھوپ میں آدھ گھنٹہ ہر تین روز بعد لیٹیں۔ اس عمل کو ایک مہینہ میں باقاعدگی سے دہرائیں، آپ نارمل محسوس کریں گے۔
 
Top