روزے اور مائیگرین

شاہد شاہ

محفلین
غیر متفق۔ مسجد کا امام مذہبی سکالر نہیں ہوتا۔ اسکے پاس یہ مسائل لیکر جانا تو مزید گمراہی کا سبب ہے۔
ٹھیک ہے بھائی ،البتہ فقہ حنفی کے مطابق یہ درست نہیں ۔
بہتر ترین یہ ہے کہ روزے کے احکامات اور آداب کی شریعی رہنمائی لیے اپنے قریبی مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کریں ۔
 
زیک

مسافر
خیال رہے کہ یہ لڑی میں نے کافی سوچ سمجھ کر طب اور صحت کے زمرے میں شروع کی تھی۔
 
زیک

مسافر
اگر ایسا ہے کہ روزہ میں یہ حالت ہر صورت میں ہوتی ہے، تو ایک روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا چاہیے۔
اکثر لیکن ہمیشہ نہیں۔ کب ہو یہ کہنا مشکل ہے۔ ایک بار شروع ہو جائے تو اگلے چند دن کے روزے گئے۔ کبھی شدید اور کبھی معمولی۔
 
فاخر رضا

محفلین
آپ کو معلوم ہے کہ مائیگرین خالی پیٹ برداشت نہیں کرپاتا اور بہت ستاتا ہے
آپ کو کچھ غذاؤں کا اندازہ ہوگا جسے استعمال کرنے سے یہ پرابلم زیادہ ہوجاتی ہے ان سے تو دور رہنا ہی ہوگا
مجھے خود کو Topamax استعمال کرنی پڑی تھی تاکہ کنٹرول رہ سکے مگر انشاءاللہ آپ کو اتنا زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا. کچھ لوگوں کو TCA انٹی ڈپریسنٹ سے آرام آجاتا ہے. دوا سستی بھی بہت ہے اور آزمودہ ہے
خود انجیکشن لگانا مشکل ہے مگر ران میں بہت آسان ہے. اگر سوئی سے ڈر نہ ہو
الغرض مائیگرین ہر شخص میں الگ طرح قابو میں آتا ہے بھائی
میری دعا ہے کہ اس ماہ میں آپ بالکل ٹھیک رہیں
صدقہ دیتے رہیں، میرے تو مسائل اس سے حل ہوتے ہیں اکثر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی بات شریعی احکام کی ہے اور کامیابی نقل کرنے والے کا مقدر بنتی ہے ۔
آپ کو رمضان مبارک ہو ۔
شرعی احکام بھی آپ عقل ہی سے سمجھتے ہیں ۔ نقل کا مقام بھی عقل ہی متعین کرتی ہے ۔ نیز عقل کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ رمضان مبارک سب کو۔ اور آپ کو بھی ۔
 
زیک

مسافر
آپ کو معلوم ہے کہ مائیگرین خالی پیٹ برداشت نہیں کرپاتا اور بہت ستاتا ہے
آپ کو کچھ غذاؤں کا اندازہ ہوگا جسے استعمال کرنے سے یہ پرابلم زیادہ ہوجاتی ہے ان سے تو دور رہنا ہی ہوگا
مجھے خود کو Topamax استعمال کرنی پڑی تھی تاکہ کنٹرول رہ سکے مگر انشاءاللہ آپ کو اتنا زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا. کچھ لوگوں کو TCA انٹی ڈپریسنٹ سے آرام آجاتا ہے. دوا سستی بھی بہت ہے اور آزمودہ ہے
خود انجیکشن لگانا مشکل ہے مگر ران میں بہت آسان ہے. اگر سوئی سے ڈر نہ ہو
الغرض مائیگرین ہر شخص میں الگ طرح قابو میں آتا ہے بھائی
میری دعا ہے کہ اس ماہ میں آپ بالکل ٹھیک رہیں
صدقہ دیتے رہیں، میرے تو مسائل اس سے حل ہوتے ہیں اکثر
میں اکثر امیٹریکس یا ایکسیڈرن لیتا ہوں۔ امیٹریکس گولی اور انجیکشن کے علاوہ شاید ناک کے سپرے کے طور پر بھی دستیاب ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائی میرے ارد گرد دور دور تک کوئی فقہ جعفریہ کا نہیں ہے
سارے لیکچر سعودی oriented لوگ دیتے ہیں
پاکستان میں بھی بے شمار دفعہ اس پر اسپتالوں میں لیکچر ہوچکے ہیں
مجھے فقہ وغیرہ کا نہیں پتہ مگر سارے ہی ٹھیک لگتے ہیں مجھے تو
شیعہ تو سو فیصد انجیکشن، patch اور انہیلر کو ٹھیک سمجھتے ہیں
صرف طاقت کے لئے لیا گیا انجیکشن ممنوع ہے
روزہ ٹوٹنے کے احکام بھی مختلف مسالک میں مختلف اور متنازع فیہ ہیں، چونکہ یہ عقیدے کا مسئلہ بن جاتا ہے سو ہم کُلی طور پر کسی کو غلط یا کسی کو صحیح نہیں کہہ سکتے۔

میرے خیال میں سب سے بہتر حل یہ ہے کہ جو آپ کا دل مانے وہ کریں، اگر لگے کہ انجکشن سے روزہ ٹوٹ گیا ہے تو اگر اتنی ہی احتیاط ہے تو اللہ توفیق دے تو قضا رکھیں یا کفارہ وغیرہ دیں اور اگر لگے کہ انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹا تو بسم اللہ کہ یہ روزہ ہے اور آپ کا اور اللہ کا معاملہ ہے، کسی اور کو کیا! :)
 
تمام عبادات میں سب سے خالص عبادت روزہ ہے جسکا سوائے خدا کے کسی کو پتہ نہیں چلتا
خاص طور پر مغرب میں
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
امید ہے یہ مراسلہ اصل روح کے ساتھ پڑھا جائے گا
روزہ رکھنا قرآن کی رو سے ضروری ہے مگر اگر جان کو خطرہ لاحق ہو جائے تو روزہ کھولا جاسکتا ہے
اس تباہی گرمی میں ہر شخص کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کیا علامات ہیں کہ اگر ان کے ہوتے ہوئے اس نے خود یا کسی اور نے اس کو پانی نہ پلایا اور طبی امداد نہ دی تو موت واقع ہوجائے گی
گرمی سے نڈھال ہوجانا
جسم کا درجہ حرارت 101.5 فارن ہائیٹ سے زیادہ ہوجانا
جسم کا گرم ہونا اور پسینہ نہ آنا
کنفیوژن کا شکار ہونا اور لو لگ جانا
نبض 110 سے زیادہ ہونا
بلڈ پریشر 90/60 سے کم ہونا
اگر گرمی میں بہت دیر یا کم دیر ٹھہرے ہوں اور اوپر دی گئی کوئی علامت بھی ہو تو بغیر دیر کئے فوراً روزہ کھلوا کر پانی پلانا شروع کردیں
ٹھنڈی جگہ پر منتقل کرنا اور جسم کے درجہ حرارت کو فوراً کم کرنا چاہیے
فوراً اسپتال منتقل کریں
اس موقع پر ڈرپ لگانی پڑتی ہے لہٰذا روزہ بہرحال ٹوٹ ہی جاتا ہے
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ظہر کے بعد روزہ نہ کھولو وغیرہ، اس بات پر عمل کرنے سے جان چلی جاتی ہے
اگر ایک گھنٹہ بھی مغرب میں باقی ہے اور طبیعت خراب ہوجائے تو فوراً روزہ کھول لیں اور جان بچائیں
یہ باتیں میرے اپنے تجربات اور مغربی لٹریچر کی روشنی میں لکھی ہیں اور اس کا میں پوری طرح ذمے دار ہوں
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر جان کو اتنا ہی خطرہ ہے تو روزہ رکھیں ہی نہ!

سین خے

محفلین
سیدھی سی بات ہے کہ جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔ اب اگر کسی سے اپنی طبعیت کے حوالے سے اگر پوچھا جائے تو میرے دیکھنے میں تو یہی آیا ہے کہ زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے۔ ان کو لگتا ہے کہ یہ تو چھوٹی سی بیماری ہے اس میں بھلا کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ خطرناک بیماریاں جیسے ٹیومر، کینسر وغیرہ کے لئے تو صاف کہہ دیتے ہیں کہ نہیں رکھو پر میگرین، لو بی پی وغیرہ کے لئے یہی کہا جاتا ہے کہ رکھیں ورنہ توڑ دیں۔ جب پتا ہے کہ طبعیت خراب ہونی ہی ہونی ہے تو اللہ تو دیکھ رہا ہے۔ بیماری بھی اسی کی طرف سے ہے۔ تو اپنی جان پر بنانے کا کیا فائدہ؟

2015 میں جب شدید ہیٹ ویو چلی تھی تو ہمارے محلے میں ایک لڑکا تھا۔ اس کو بخار تھا اور اس نے روزہ رکھ لیا۔ اس کو ہیٹ اسٹروک ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھ گھنٹے میں اس کی وفات ہو گئی۔ اس کی عمر بھی زیادہ نہیں تھی۔ بیس سال کا تھا۔ فاخر رضا بھائی کی بات بالکل ٹھیک ہے اور وہ جو اپنا تجربہ بتا رہے ہیں بالکل ٹھیک بتا رہے ہیں۔ اگر جان کو خطرہ ہو تو مذہب میں چھوٹ ہے۔

اسی طرح ہائے بی پی کا بھی مسئلہ ہے۔ ہمارے خاندان میں تو بہت ہائے بی پی کے مریض ہیں۔ جب ہیٹ ویو چل رہی ہو اور بہت زیادہ گرمی ہو تو سیدھی سی بات ہے ہم ہائے بی پی والوں کو روزہ رکھنے نہیں دیتے۔ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے۔ جب موسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو قضا روزے رکھ لیتے ہیں۔
 
Top