ابھی آپکو یہ معلوم۔نہیں بارہ لاکھ میں سوزوکی والے کیا ٹین ڈبا اٹھا کر دے رہے ہیں۔
اگرچہ جس گاڑی کا یہ متبادل آئی ہے اس سے تو کافی بہتر ہے لیکن قیمتاً پھر بھی بہت زیادہ ہے۔۔۔

حیران کن مگر پاکستان میں انفلیشن اور انٹرسٹ ریٹ کافی زیادہ ہیں۔ یہاں شاید بارہ لاکھ پر ایک دو لاکھ انٹرسٹ دینا ہو گا
 

سین خے

محفلین
جوابی تبصرہ ہے جاسمن آپی لیکن یہاں لوگ فوراً چیپ درجہ بندیاں دینے لگ جاتے ہیں

درجہ بندی آپ کی شخصیت کو خدا نہ کرے نہیں دی جاتی ہے۔ یہ آپ کے مراسلے پر فیڈبیک ہے کسی قسم کی سزا نہیں ہے کوشش کریں اسے پرسنل نہ لیا کریں۔ پبلک فورم ہے اور درجہ بندی کی ہر کسی کو سہولت دی گئی ہے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کے قواعد ہیں کہ فلاں فلاں درجہ بندی دینا چیپ ہے یا فلاں فلاں کول! صرف ریٹنگ وار پر اعتراض کرنا بنتا ہے اور اسی پر کاروائی بھی کی جاتی ہے۔

تھوڑی میچورٹی دکھائیں۔ محفل باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بہت مختلف ہے۔ بزنس کی باتیں ہوں یا کار فائنینسنگ یہ روز مرہ معمولات کا ہی حصہ ہیں اسلئے آپ کا اعتراض بے جا محسوس ہوا۔ آپ کا حق ہے کہ آپ اپنی رائے کا اظہار کریں اور وہ آپ کر چکی ہیں اور آپ کا مراسلہ موجود بھی ہے۔ ہمارا بھی حق ہے کہ ہم تبصرہ کریں چاہے وہ ریٹنگ کی ہی صورت میں کیوں نہ ہو۔ پبلک فورم ہے سیکھنے سیکھانے کی جگہ ہے۔ سیکھنے کی کوشش کریں۔ رائی کا بلاوجہ پہاڑ نہ بنائیں۔

اور اگر آپ پھر بھی کوئی اعتراض ہے تو نیچے رپورٹ کا آپشن آرہا ہوتا ہے رپورٹ کر دیجئے انتظامیہ کو کہ اس ممبر کی ریٹنگ پر مجھے اعتراض ہے یا پھر ذاتی مکالمے میں انتظامیہ کے کسی فرد سے شکایت کر دیں۔ ہوسکتا ہے آپ کی تسلی ہو جائے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جنرل عاصم باجوہ کی 30 لاکھ کی لینڈ کروزر سے تو بہتر ہے یہ ٹین ڈبا۔ :)
صحیح فرمایا۔سوزوکی گاڑیاں میری پسندیدہ۔سب سے خوشی اس بات پر ہوتی اسپیر پارٹز سستے۔۔۔مجھے تو انکی سوئیفٹ سب سے زیادہ پسند بدل کے بھی وہی لینا ہے انشاءاللہ
 
ایک بار ہماری پھوپھی کو ایک کیک بہت پسند آیا انھوں نے رکھ لیا۔ بڑی پھوپھی کے یہاں دعوت تھی وہ وہاں لے کر آگئیں اور سب نے بڑے مزے سے کھا لیا۔ بس پھر تو پھوپھی کی بڑی ہمت بن گئی اکثر کیک مٹھائی وغیرہ ادھر ادھر کر لیا کرتی تھیں۔ ایک بار پھوپھا کو شک ہو گیا۔ انھوں نے بھری محفل میں ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور پھر جب پھوپھی نے اقرار کر لیا تو ہر کسی کی پلیٹ خود چھینی اور کیک پھینکا۔
ہمارے گھر پلیٹ چھیننے تک نوبت نہیں آئی۔ البتہ ایک دفعہ ابو کے کولیگ کیک لے کر آئے تو ابو نماز کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ہم نے رکھ لیا۔ ابو آئے تو خوشی خوشی بتایا کہ انصاری انکل کیک دے کر گئے ہیں۔ ابو نے غصہ سے کہا کہ کسی نے ہاتھ نہیں لگانا، اور کوئی مانگنے والا آیا تو کیک اسے دلوا دیا۔ اور سختی سے منع کر دیا کہ میرا کوئی بھی کولیگ کچھ لے کر آئے تو منع کر دینا ہے۔
دراصل انصاری صاحب ابو کے ماتحت تھے، اور ترقی کے خواہشمند تھے۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
نہیں یعنی نفی کے لیے 'نہ' استعمال ہوگا یا "نے"۔ "نا" عام طور پرنفی کی بجائے تاکیدی مفہوم پیدا کرتا ہے اور اسے نفی کے لیے استعمال کرنا غلط ہے۔
وارث صاحب !!!!!!
جزاک اللہ
روز کچھ سیکھتی ہوں آپ سے ،ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے گھر پلیٹ چھیننے تک نوبت نہیں آئی۔ البتہ ایک دفعہ ابو کے کولیگ کیک لے کر آئے تو ابو نماز کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ہم نے رکھ لیا۔ ابو آئے تو خوشی خوشی بتایا کہ انصاری انکل کیک دے کر گئے ہیں۔ ابو نے غصہ سے کہا کہ کسی نے ہاتھ نہیں لگانا، اور کوئی مانگنے والا آیا تو کیک اسے دلوا دیا۔ اور سختی سے منع کر دیا کہ میرا کوئی بھی کولیگ کچھ لے کر آئے تو منع کر دینا ہے۔
دراصل انصاری صاحب ابو کے ماتحت تھے، اور ترقی کے خواہشمند تھے۔ :)
تابش میاں!!!!
پروردگار اپنی امان میں رکھے آمین،فی زمانہ ایسے لوگ بہت کم ہوتے جاتے ہیں۔؀ورنہ اب یہ عالم ہے
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی
جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا!!!
 

اسرار اظمی

محفلین
بعض اوقات مشکل اتنی بڑی نہیں ہوتی بلکہ ہم آسانیوں کے اتنے عادی ہو چکے ہوتے ہیں کہ معمولی مشکل بھی بہت بڑی لگنے لگتی ہے
 
Top