سین خے

محفلین
واہ واہ۔

میری تو آنکھیں اور کان دونوں ہی تھک گئے بارش کی راہ دیکھتے دیکھتے۔ آنکھیں اس طرح کے بار بار گھڑی گھڑی 'ایکو ویدر' دیکھتا ہوں اور بارش کی ان کی تمام پیشگوئیاں ابھی تک غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ اور کان منا ڈے کا 'لپک جھپک تُو آ رے بدروا' سن سن کر۔ :)

ہمارے یہاں تو سیزن کی دو بار بارش ہو چکی ہے :) کل بہت اچھا موسم ہو گیا تھا لیکن آج پھر خوب گرمی ہو گئی :(
 
سیما علی

لائبریرین
جی ہم سوزوکی آلٹو لینا چاہ رہے ہیں یہ بارہ لاکھ کی ہے یا پھر استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ آلٹو لینے کا ارادہ ہے اگر اسی رینج میں اچھی کنڈیشن میں مل گئی۔

:) آپ کی ریفرنسز کی generous offer کا بہت شکریہ لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔ بس بینک کا نام بتا دیجئے کہ آپ کے خیال میں سب سے کم ریٹس کس کے یہاں ہیں۔ ویسے آنلائن کیلکولیٹرز سے جو ریٹ کیلکولیٹ کیا تھا عسکری والوں نے اس سے بہت زیادہ ریٹ بنا کر دیا ہے۔ اسلئے اگر آپ بینک کا نام بتا دیں گی تو آسانی ہو جائے گی۔
پہلے عسکری میں میرے داماد تھے ۔ لیکن اب وہ سنہری بینک میں ہیں ۔ میں کل ساری معلومات کرکے آپکو بتاتی ہوں اور حبیب سے بھی پوچھ کے بتاتی ہوں ۔میں خود حبیب بینک میں تھی انشاءاللہ ۔پیر کی صبح آپ کے لیے تمام تفصیلات حاصل کرتی ہوں۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
ہم نے پانچ سال اور سات سال دونوں کے لئے ریٹس معلوم کئے تھے۔ دونوں میں بارہ لاکھ کی گاڑی بیس لاکھ سے زیادہ کی پڑ رہی ہے۔
حیران کن مگر پاکستان میں انفلیشن اور انٹرسٹ ریٹ کافی زیادہ ہیں۔ یہاں شاید بارہ لاکھ پر ایک دو لاکھ انٹرسٹ دینا ہو گا
 
سیما علی

لائبریرین
ہم نے پانچ سال اور سات سال دونوں کے لئے ریٹس معلوم کئے تھے۔ دونوں میں بارہ لاکھ کی گاڑی بیس لاکھ سے زیادہ کی پڑ رہی ہے۔
انشاء اللہ آپکے ساری تفصیلات لے کے بتاتی اور انڑسٹ ریٹ میں ضرور ڈسکاونٹ ملنا چاہیے
 
سین خے

محفلین
پاکستان ماشاءاللہ

یہ سورس والی بات پر ایک لطیفہ یاد آگیا۔ ہمارے ایک پھوپھا ہیں۔ وہ بھی بینکر رہ چکے ہیں پر بہت ہی سخت اور اصول پرست تھے۔ کسی سے کوئی گفٹ وغیرہ نہیں لیتے تھے کہ کہیں رشوت نہ ہو جائے۔ کوئی عید وغیرہ کے موقع پر کیک وغیرہ لے آیا کرتا تھا تو واپس کر دیتے تھے۔ اور خاندان والوں کو ڈسکاونٹ وغیرہ دلانا تو ان کے نزدیک بالکل ہی ناممکن تھا۔

ایک بار ہماری پھوپھی کو ایک کیک بہت پسند آیا انھوں نے رکھ لیا۔ بڑی پھوپھی کے یہاں دعوت تھی وہ وہاں لے کر آگئیں اور سب نے بڑے مزے سے کھا لیا۔ بس پھر تو پھوپھی کی بڑی ہمت بن گئی اکثر کیک مٹھائی وغیرہ ادھر ادھر کر لیا کرتی تھیں۔ ایک بار پھوپھا کو شک ہو گیا۔ انھوں نے بھری محفل میں ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور پھر جب پھوپھی نے اقرار کر لیا تو ہر کسی کی پلیٹ خود چھینی اور کیک پھینکا۔ اور جو کچھ زبانی کلامی ہوا تھا وہ تو بتانے کے بھی لائق نہیں ہے :D
 
اگر کوئی پاکستانی ملاقات کے پانچ منٹ میں کسی مشہور شخصیت کا نیم ڈراپ نہ کرے تو وہ جعلی پاکستانی ہے۔

روزمرہ کے عام کاموں جیسے ہوٹل بکنگ کا ذکر کرو تو بھی پاکستان میں جان پہچان کی بات ہوتی ہے حالانکہ یہ سیدھا سادا کمرشل ٹرانزیکشن ہے۔
 
سین خے

محفلین
یعنی پانچ سال کی مدت پر تیس پینتیس فیصد انٹرسٹ؟؟

جی اور عسکری اسلامی بینک ہے :) اس پر یہ حال ہے :) دوبئی بینک والوں کے یہاں تو ریٹ معلوم کرنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔ میں نے صرف ان کی ویب سائیٹ پر ٹرمز کا ریفرنس دیا کہ بروشر سے مختلف ہیں تو کہنے لگے وہ تو ہم ایڈورٹزمنٹ کے لئے کرتے ہیں۔ ہم فورا ہی اٹھ گئے۔
 
سین خے

محفلین
اگر کوئی پاکستانی ملاقات کے پانچ منٹ میں کسی مشہور شخصیت کا نیم ڈراپ نہ کرے تو وہ جعلی پاکستانی ہے۔

روزمرہ کے عام کاموں جیسے ہوٹل بکنگ کا ذکر کرو تو بھی پاکستان میں جان پہچان کی بات ہوتی ہے حالانکہ یہ سیدھا سادا کمرشل ٹرانزیکشن ہے۔
:D
جی اور یہ سب کچھ بالکل بھی معیوب نہیں سمجھا جاتا ہے۔ یہ سب نارمل باتیں ہیں :rolleyes:
 
زیک

مسافر
جی اور عسکری اسلامی بینک ہے :) اس پر یہ حال ہے :) دوبئی بینک والوں کے یہاں تو ریٹ معلوم کرنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔ میں نے صرف ان کی ویب سائیٹ پر ٹرمز کا ریفرنس دیا کہ بروشر سے مختلف ہیں تو کہنے لگے وہ تو ہم ایڈورٹزمنٹ کے لئے کرتے ہیں۔ ہم فورا ہی اٹھ گئے۔
مجھے امریکہ میں کار کے لئے موجودہ انٹرسٹ ریٹ نہیں معلوم لیکن پچھلی دونوں گاڑیاں دو فیصد سے کم پر لی تھیں
 
سین خے

محفلین
مجھے امریکہ میں کار کے لئے موجودہ انٹرسٹ ریٹ نہیں معلوم لیکن پچھلی دونوں گاڑیاں دو فیصد سے کم پر لی تھیں

یہاں تو تباہی ہی مچی ہوئی ہے اسلامی بینک والوں سے بڑی امیدیں تھیں پر ان کے یہاں ہی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اب بس حبیب وغیرہ میں معلوم کر لیں گے ورنہ کچھ اور سوچنا پڑے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور مزے کی بات پانچ لاکھ کی ڈاون پیمنٹ پر یہ ریٹ بنا کر دیا ہے۔
مارگییجز کی پالیسی سے ہٹ کر کوئی کام کرنا بینک کو نقصان پہنچانا ہے اور یہ اپنے ادارے کے ساتھ بددیینانتی ہے اور اپنے رزق سے بھی لیکن اگر آپ پالیسی کے مطابق کام کریں تو اس میں کو ئی نقصان کی بات نہیں۔
اسلامی بینکنگ صرف نام ہے۔ حقیقت میں اس میں اور عام بینکنگ میں کوئی فرق نہیں۔
میری ہمشہ یہ بحث رہی ہے دو جب میں اسلامک بینکنگ میں رہی۔۔
 
سین خے

محفلین
بہتر۔۔ لیکن یہ کوئی ایسی بات نہیں جو پالیسی میں ہوگا اس سے ہٹ کر تو نہیں ۔

پالیسی میں کیا ڈسکاونٹ کا اختیار ہوتا ہے ملازمین کو؟ اور کیا ملازمین اپنے رشتہ داروں اور جان پہچان والوں کو یہ ڈسکاونٹ دیتے ہیں؟ یا پھر کسٹمرز کو بھی دے سکتے ہیں؟ ہمارے پھوپھا اور کزنز وغیرہ جو بینکنگ میں رہے ہیں یا ہیں نے کبھی ڈسکاونٹ وغیرہ نہیں دلوایا :(
 
Top