روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

فرقان احمد

محفلین
فرقان بھائی !

اوپر پیش کی گئی ہماری ساری باتیں مذاق کے زمرے میں ہی سمجھی جائیں۔
محفل کی خوبی یہ ہے کہ یہاں کی دوستیاں ظاہر کے بجائے باطن سے ہوا کرتی ہیں اور ہماری آپ سے دوستی پکی ہے۔ :)
یہی محفل کا حُسن ہے ۔۔۔! :) احباب کی بات دل پر کیوں لی جاوے ۔۔۔! :)
 
سید عمران

محفلین
غور سے آئینہ دیکھنے کا وقت آیا چاہتا ہے، معلوم نہیں بے چارہ تاب بھی لا سکے گا یا نہیں ۔۔۔! :) بول آئینے بول، تُو بولتا کیوں نہیں ۔۔۔! ارے یہ تڑاخ کی آواز کہاں سے آئی ۔۔۔۔! :)
اگر آپ اپنی شکل کو خوبصورت نہ سمجھتے ہوئے پردہ کیے ہوئے ہیں تو۔۔۔
یقین جانئے ہم آپ کے لیے کوئی رشتہ تلاش نہیں کررہے!!!
 
غور سے آئینہ دیکھنے کا وقت آیا چاہتا ہے، معلوم نہیں بے چارہ تاب بھی لا سکے گا یا نہیں ۔۔۔! :) بول آئینے بول، تُو بولتا کیوں نہیں ۔۔۔! ارے یہ تڑاخ کی آواز کہاں سے آئی ۔۔۔۔! :)
اگر بھیا خدا نخواستہ آئینے نے پلٹ کر آپ کو جواب دے دیا تو شاید آپ اس کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوش باختہ ہو جائیں ۔
 
فہد اشرف

محفلین
513-ED23-A-FCCC-454-D-8713-1187258-C5752.jpg

تصویر شعیب صفدر بھائی کے شکریئے کے ساتھ
یہ سفید ٹوپی والے عمران بھائی ہیں؟
یہ خواہشِ ذوق دید میری یہ اہتمام حجاب تیرا :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
2010 میں ایک ہی بار پھنسا تھا، مجبوری تھی ورنہ فوراً نکل بھاگتا۔
حسن اتفاق سے بینکنگ سیکٹر کی دو واقف کار خواتین ایک گروپ میں ورکنگ لنچ کے لیے منتظر دکھائی دے گئیں۔ انھوں نے دیکھ لیے جانے کے بعد کسی باضابطہ درخواست سے پہلے ہی ہم دو لوگوں کو اپنے ساتھ ہی کھپا لیا۔ :)
ہم لوگ ایک بار اس طرف سے گزر رہے تھے۔ میرا بھائی جو کافی عرصے کے بعد پاکستان آیا تھا، ہمیں سیور دکھانے لے گیا کہ زمانہ طالب علمی اور اکیلے رہنے کے دور میں وہ یہاں سے بھی کھانا کھانے آتے تھے۔ اس قدر شور شرابا اور رش تھا کہ الاماں۔ سو اماں جان نے کچھ دیر بعد ہی سب کو وہاں سے اٹھنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایک اور پرسکون جگہ کھانے اور فریسکو کی آئس کریم کی پنیلٹی سے جاں بخشی ہوئی بے چارے کی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی فرحت آپی وہ ملاقات آج سے 9 سال پہلے یعنی مارچ 2010 میں ہوئی تھی۔ اور اس میں باجو کی میزبانی میں خود ہم، ساتھ میں عمار، شعیب بھائی، فہد بھائی (جو محفل پر ابو شامل کے نام سے ہیں) اور مغل بھائی شامل تھے:)
اور ہم اس والی ملاقات کا بھی حصہ تھے،
کیا کسی نے ہمارا ذکر نہیں کیا:)
جی مجھے یاد ہے۔ آپ لوگوں کی خوب اچھی محفل جمی تھی۔
اور معذرت فہیم۔ مجھے معلوم نہیں ایسا لگا کہ خلیل بھائی نے کہا کہ فہیم اس بار نہیں آ سکے۔ وہی تو میں سوچ رہی تھی کہ آپ کیسے نہیں آ سکتے۔
سنائیں گھر میں سب کیسے ہیں؟ کام کیسا چل رہا ہے؟
 
ہادیہ

محفلین

فہیم

تمام پروگرام میں ہم خلیل بھائی کے برابر ہی بیٹھے رہے ہیں۔ تبھی شاید توجہ نہ گئی ہے :)
باقی اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ٹھاک
آپ سنائیں کیسی ہیں اور کراچی کب آنا ہورہا ہے آپ کا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تمام پروگرام میں ہم خلیل بھائی کے برابر ہی بیٹھے رہے ہیں۔ تبھی شاید توجہ نہ گئی ہے :)
باقی اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ٹھاک
آپ سنائیں کیسی ہیں اور کراچی کب آنا ہورہا ہے آپ کا۔
انھوں نے نہیں کہا۔ نہ جانے مجھے کیوں ایسا لگا کہ آپ نہیں آئے۔
میں الحمداللہ ٹھیک ہوں۔ کراچی کا چکر شاید اس ماہ کے آخر میں لگے ایک آدھ دن کے لیے۔
 
Top