روداد محفلین کراچی چیپٹر کی تیسری ملاقات منعقدہ سولہ مارچ سنہ دو ہزار انیس کی

فلسفی

محفلین
سب سے پہلے بہت معذرت کہ اتنی دیر سے اس لڑی میں رقمطراز ہوا ہوں... اس کی پہلی وجہ ہر بار کی طرح اس بار بھی خلیل بھائ نے بہت جامع احوال لکھا باقی...کمی دیگر شرکاء نے پوری کردی اب چونکہ ہم بھی شریک محفل تھے تو ایک قرض سا محسوس ہو رہا تھا...اپنی غیر حاضری سے....کچھ مصروفیات اور کچھ موبائیل پر ٹائپ کرنے کی کوفت سبب بنی...اس تاخیر کا...بہرحال ہماری زبانی عرض ہے اس بار کی ملاقات بھی... بہت شاندار رہی مغزل صاحب اور شعیب صاحب سے مل کر بہت اچھا لگا خاص کر....مغزل صاحب کی اعلٰی تخلیقات اور بلند ذوق سماعت ( ہماری تک بندیوں پر داد سے پتہ چلا جو چلتے چلتے ان کے گوش گذار کی تھیں:D) کا معترف ہونا پڑا...باقائدہ شروعات کا تو آپ کو معلوم ہو ہی چکا یہاں ہم صرف اپنے تاثرات بیان کرینگے...نشست ہمیں روحانی جلو میں میسر آئ ایک جانب مرد قلندر تو دوسری جانب اعلیٰٰٰٰ اللہ مقامہ اور درمیان میں ہم بندہ ناچیز خوب فیض اٹھایا...تمام شعبوں میں جو یقیناً عملی زندگی میں بہت کام آئیگا...باقی سامنے دو رویہ قطار میں دیگر نابغہ روزگار ہستیاں تھیں احمد بھائ کچھ سوچتے ہوئے فاخر بھائ مسکراتے ہوئے خالد بھائ پھولے نہ سماتے ہوئے (اتنا خو بصورت گلدستہ مزین کر.ے پر) پھر مغزل صاحب محفل کو گرماتے ہوئے شعیب صاحب..سیلفیاں بناتے ہوئے..پھر فہیم بھائ سجی پر نظریں جماتے ہوئے خلیل بھائ شفقتیں لٹاتے ہوئے پھر امین بھائ گنگناتے ہوئے (یہ ہمارا شبہ بھی ہو سکتا ہے) پھر ہم یہ سب بتاتے ہوئے...سب.خوشگوار لمحوں کو بِتاتے ہوئے...
بہت اچھا لگا سوا ایک بجے بادلِ نخواستہ واپسی کی راہ لی...احمد بھائ کی خوبصورت غزل اور خلیل بھائ کی اتنے شور می‍ں اپنا رنگ جماتا ہوا کلام سنانا... بہت جم کے پڑھا کیونکہ بار بار اٹھنے کا کہا جا رہا تھا اس پر خلیل بھائ بھی جم گئے اور پڑھا تو جم کر پڑھنا ہوا نا:D
امین بھائ شیرینیءِ سماعت کا اہتمام تو نہ کر سکے .مگر دل سے دل پسند کی مٹھائ سے شیرینئِ کام و دہن کا خوب انتظام کیا...
خالد بھائ کا ایک بار پھر شکریہ اتنی اچھی محفل سجانے کا...
سوری ایک بہت اہم شخصیت کا ذکر رہ گیا اور وہ ہیں محبت و اخلاص سے بھرپور...امین بھائ ال
معروف ٹرو مین جن کی شرکت سے محفل کی برکتوں میں اضافہ ہوا بہت اچھے طریقے سے تبادلہ خیال کرنے والی شخصیت...اور تحمل سے سننے والے...

دیر آید, مزیدار آید!!!

غزل کا کیا بنا یہ پرائیویٹ چیٹ میں پوچھنا بھول گیا آپ سے۔ :)

ساری گفتگو تو ہو چکی، ہم کیا خاک لکھیں یہاں پر۔

اچھا بھئی حاضری لگا لو۔

 

سید عمران

محفلین
آپ تو ایسی باتیں کرکے اکمل بھائی کا حوصلہ پست کیے دے رہے ہیں۔
آپ سمجھے نہیں۔۔۔
ہم یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہماری یہ باتیں ان کا کلام سننے سے پہلے کی ہیں۔۔۔
شاید کلام سننے کے بعد ہمارا موقف بدل جائے۔۔۔
لیکن کسی کا کلام سننا کتنے بڑے حوصلے کی بات ہے نا!!!
:nailbiting::nailbiting::nailbiting::nailbiting:
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ تو ایسی باتیں کرکے اکمل بھائی کا حوصلہ پست کیے دے رہے ہیں ۔
نہیں عدنان بھائ اسے میں بادِ مخالف کے طور پر لے ریا ہوں .....پھر میں اڈی اڈی جاواں....پھر میرا بھی تذکرہ ہوگا...تذکروں میں کہ...شاعری کا ایک عروج تھا...غالب.میر..مومن...اقبال..ذوق..جوش...
جالب...پھر.ہوا...یوں کہ وہ وقت بھی... آیا کہ اکمل صاحب نے شاعری شروع کی ........:LOL:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
نہیں عدنان بھائ اسے میں بادِ مخالف کے طور پر لے ریا ہوں .....پھر میں اڈی اڈی جاواں....پھر میرا بھی تذکرہ ہوگا...تذکروں میں کہ...شاعری کا ایک عروج تھا...غالب.میر..مومن...اقبال..ذوق..جوش...جالب...پھر....یوں ہوا کہ وہ وقت آیا کہ اکمل صاحب نے شاعری شروع کی تو. ...:LOL:
اور لوگ کہیں گے کہ ہم ’’دورِ اکمل‘‘ میں جی رہے ہیں!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ سمجھے نہیں۔۔۔
ہم یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہماری یہ باتیں ان کا کلام سننے سے پہلے کی ہیں۔۔۔
شاید کلام سننے کے بعد ہمارا موقف بدل جائے۔۔۔
لیکن کسی کا کلام سننا کتنے بڑے حوصلے کی بات ہے نا!!!
:nailbiting::nailbiting::nailbiting::nailbiting:
جی جی عمران بھائ اگر حوصلہ آزمائ کا بہت زعم ہو تو خالد بھای اور ٹرومین بھائ کے درمیان بیٹھ کر دکھا دے...:LOL:
 
نہیں عدنان بھائ اسے میں بادِ مخالف کے طور پر لے ریا ہوں .....پھر میں اڈی اڈی جاواں....پھر میرا بھی تذکرہ ہوگا...تذکروں میں کہ...شاعری کا ایک عروج تھا...غالب.میر..مومن...اقبال..ذوق..جوش...جالب...پھر....یوں ہوا کہ وہ وقت آیا کہ اکمل صاحب نے شاعری شروع کی تو. ...:LOL:
:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کٹی کرنے کو دل چاہ رہا ہے بہنا آپ سے۔ یعنی آپ کراچی آئیں بھی ، چلی بھی گئیں اور ہمیں پتہ تک نہ چلا؟؟؟؟
خلیل بھائی بہت جلدی میں گئی تھی اور جلدی ہی واپسی بھی تھی۔ ہر بار دل چاہتا ہے کہ کچھ وقت مزید مل جائے لیکن۔ ان شاءاللہ اگلی بار سہی۔
 
ماشاءاللہ :)
بہت اچھا لگا ایک مدت بعد مھفلین کی ملاقات دیکھ کر
لگے ہاتھوں کچھ تصویر پر تبصرہ ہو جائے
ویسے تصویر صرف ایک ہے مزہ نہیں آیا
 
513-ED23-A-FCCC-454-D-8713-1187258-C5752.jpg


تصویر شعیب صفدر بھائی کے شکریئے کے ساتھ
اکمل زیدی خالد محمود چوہدری کی طرف دیکھتے ہوئے
اللہ خیر کرے مینو ایسے پڑھا جا رہا ہے جیسے سپارہ
پتہ نہیں آڈر کب سرو ہو گا میں تو صبح ناشتہ بھی نہیں کر کے آیا
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
محمداحمد کیمرہ کی طرف دیکھ کر سوچتے ہوئے
محفلین خصوصا" محمد وارث کو یقین دلانے کا یہ سنہری موقع ہے کہ شادی کے بعد بھی میرے حسن و جمال میں کمی نہیں آئی
حد ہو گئی شہزاد صاحب، مجھے کس بات کا یقین دلانا تھا انہوں نے۔ اپنی نصف بہتر کو یقین دلائیں تو اور بات ہے۔ ویسے اس بات سے لگا ہے کہ آپ بھی کسی اور ہی کو یقین دلا دلا کر بال سفید کر بیٹھے! :)
 

سید عمران

محفلین
Top