مبارکباد رمضان مبارک 1441 ہجری

سید عاطف علی

لائبریرین
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو اکتالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق رمضان و عید وغیرہ شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دے اور خاص طور پر اس وبائی مرض کی مصیبت سے جلد نجات دلائے جو کل عالم کے بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا سبب بنی ہوئی ہے ۔
اللہ تعالی وطن عزیز اور تمام عالم کے انسانوں کو اس مصیبت سے نجات کے بعد بھی امن و سلامتی کی راہ پر گامزن رکھے ۔
آمین۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو اکتالیس کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق رمضان و عید وغیرہ شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دے اور خاص طور پر اس وبائی مرض کی مصیبت سے جلد نجات دلائے جو کل عالم کے بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا سبب بنی ہوئی ہے ۔
اللہ تعالی وطن عزیز اور تمام عالم کے انسانوں کو اس مصیبت سے نجات کے بعد بھی امن و سلامتی کی راہ پر گامزن رکھے ۔
آمین۔
خیر مبارک بھائی جان!
 
بہت بہت مبارک ہو جناب۔ حیرت کی بات ہے کہ اس مرتبہ پشاور سے مولانا پوپلزئی صاحب نے بھی چاند نہیں دیکھا، لہٰذا پاکستانی میں کل سے رمضان شروع ہوگا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

شمشاد خان

رویت ہلال کمیٹی نے تو اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ بروز ہفتہ ۲۵ اپریل کو ہو گا۔
 
شاید ان کا مطلب ہے کہ رمضان کل سے ہو گا اور روزہ پرسوں سے۔
اور خاص بات یہ کہ پوپلزئی صاحب نے آج سعودی عرب کے ساتھ خوشخبری نہیں سنائی ۔
 
شکیب

محفلین
بس ابھی چھت سے چاند ہی دیکھ کر آیا ہوں۔
سب کو بہت مبارک۔ اللہ سب کو خوب خوب اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو اکتالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق رمضان و عید وغیرہ شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دے اور خاص طور پر اس وبائی مرض کی مصیبت سے جلد نجات دلائے جو کل عالم کے بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا سبب بنی ہوئی ہے ۔
اللہ تعالی وطن عزیز اور تمام عالم کے انسانوں کو اس مصیبت سے نجات کے بعد بھی امن و سلامتی کی راہ پر گامزن رکھے ۔

آمین ثم آمین۔ بہت بہت مبارک ہو عاطف بھائی آپکو اور سارے اہل اسلام کو۔ اللہ پاک ہمیں رمضان کے اس بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
سید رافع

محفلین
اللہ اس رمضان کو آپکے اور تمام مومنین و مومنات کے لیے خوب عافیت، برکت اور رحمت کا باعث بنائے۔ آمین

سب کو رمضان بہت بہت مبارک۔
 
تمام احباب کو رمضان مبارک۔
لاک ڈاؤن کے سبب جو فراغت کے لمحات میسر ہیں وہ رمضان میں اللہ سے تعلق کی مضبوطی کے لیے استعمال کیجیے۔ سوشل میڈیا پر لایعنی پوسٹس، مباحث اور تبصرہ جات سے گریز کیجیے۔ یہ وقت کہیں بہتر اور مفید کاموں میں صرف کیجیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت مہینہ میں اپنا آج، گزشتہ کل سے بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
Top