رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہو گئے - زبانِ غیر سے!

فہد اشرف

محفلین
مہدی حسن کی گائی ہوئی یہ مشہور زمانہ غزل ”سیون آئیز“ بینڈ کی برٹش گلوکارہ تانیہ ویلس کی آواز میں سنیں


رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے

دن بدن بڑھتی گئیں اس حسن کی رعنائیاں
پہلے گل پھر گلبدن پھر گل بداماں ہو گئے

آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
پہلے دل پھر دلربا پھر دل کے مہماں ہو گئے

پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئے
آپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے
(محترمہ نے یہ شعر نہ گا کر ظلم کیا)

تسلیم فاضلی​
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
"آپ، تم اور تُو" کے لیے انگریزی میں ایک ہی اصطلاح استعمال ہوتی ہے. امکان غالب ہے کہ محترمہ پر شعر کا مفہوم واضح نہ ہوا ہو گا، جبھی رہنے دیا :p
 

فہد اشرف

محفلین
ویسے محترمہ کے دوسرے کئی ویڈیوز میں ہم نے دیکھا ہے کہ یہ سامعین سے انگریزی میں ہی مخاطب ہوتی ہیں اس لیے غالب امکان یہ بھی ہے کہ ان کو اردو نہ آتی ہو
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ویسے محترمہ کے دوسرے کئی ویڈیوز میں ہم نے دیکھا ہے کہ یہ سامعین سے انگریزی میں ہی مخاطب ہوتی ہیں اس لیے غالب امکان یہ بھی ہے کہ ان کو اردو نہ آتی ہو
عین ممکن ہے کہ اردو نہ آتی ہو اور اگر آتی بھی ہوئی تو کم از کم اتنی مشکل والی نہیں آتی ہو گی کہ محترمہ "رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے" جیسے مشکل مصرعے کو سمجھ پائیں. :)
گو کہ "closer you came to me" کو انہوں نے زیادہ ایزی فیل کر کے گایا ہو گا لیکن ان کی اس کوشش کی داد تو بہرحال بنتی ہے.
 
Top