رباعی برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
دشوار و دل افگار ہوئے جاتے ہیں
حالات ستم گار ہوئے جاتے ہیں
اے چارہ گراں! تیرے مریضِ فرقت
اب اور بھی بیمار ہوئے جاتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
پہلے دو مصرعوں میں ایطا کا عیب بھی ہے
اگر چارہ گر کو واحد بھی لایا جائے تو تیرے مریض فرقت کی ترکیب کچھ درست نہیں لگ رہی، مریض کے ل یا تو تیرا/تمہارا وغیرہ ضمیر اختیار کی جائے یا مرض سے تعلق کی، مریض فرقت/محبت وغیرہ
 
Top