رباعیات عمر خیام کا منظوم ترجمہ از میرا جی

فرخ منظور نے 'اردو شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 28, 2015

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    آؤ آؤ بھر لو پیالا، دیکھو بسنت کی آگ جلے
    چلو اتارو، اس میں پھینکو سیت کال کے پہرا دے
    دیکھو سوچو سمے کا پہنچی سامنے ہی پر تول رہا ہے
    ابھی اڑا کہ ابھی اڑا لو! کہاں گیا؟ ۔ کوئی کیا جانے​
     
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    آؤ پیتم بھر دو ان کو چھلکے امرت پیالوں سے
    چھوٹیں، بیتے پچھتاووں سے اگلے دن کے خیالوں سے
    کل کی بات بھلا کیوں سوچیں، کل کا بھروسا کون کرے
    کل شاید میں بھی مل جاؤں پہلے بیتے سالوں سے​
     

اس صفحے کی تشہیر