بشیر بدر راکھ اڑتی ہے اب ہلالوں پر

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 5, 2017

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    راکھ اڑتی ہے اب ہلالوں پر
    دھوپ تھی سیب جیسے گالوں پر

    آگ محفوظ رکھیے سینے میں
    برف جمنے لگی ہے بالوں پر

    پیس کر کس نے لیپ دی ہلدی
    سبز موسم کے سرخ گالوں پر

    پیڑ تو کٹ چکا کہاں ہوں گے
    جو چہکتے بہت تھے ڈالوں پر

    تم بھی بک جاؤگے ہماری طرح
    ایک دن چار چھ نوالوں پر

    جنگلی لڑکیوں نے جنگل میں
    پھول کاڑھے ہیں سبز شالوں پر

    ناف میں پھول ران پر مچھلی
    تتلیاں سو رہی ہیں گالوں پر

    صرف اک خواب تھی جدید غزل
    ناز کر ہم سے بےکمالوں پر

    (بشیر بدر)
    "امیج" سے انتخاب
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏دسمبر 26, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    فرقان احمد بھائی ”امیج“ ڈے کو ”امیج“ سے کردیں۔ شکریہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. چودھری مصطفی

    چودھری مصطفی محفلین

    مراسلے:
    500
    ان شاعروں کی اٹھکھیلیاں!!
    ناف میں پھول، ران پہ مچھلی!!!

    لا حول
     
  4. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    یہ تو کچھ بھی نہیں صاحب ”ندی“ میں اور بھی ”بھنور“ ہیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر