رات کو سستا فون بند کریں: پنجاب

گرائیں

محفلین
پنجاب اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے گئے دیر رات کے سستے پیکیجوں پر پابندی لگائی جائے۔

یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا جو مسلم لیگ (ق) کی خاتون رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے پیش کی۔

پاکستان میں کام کرنے والی مختلف موبائل فون کمپنیوں نے ایسے پیکیج متعارف کرائے ہیں جن کے تحت رات گئے سے صبح تک انتہائی کم پیسوں میں طویل بات کی جاسکتی ہے اور یہ پیکیج صارفین میں خاصے مقبول ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ وہ موبائل کمپنیوں کو یہ ہدایات جاری کریں کہ وہ لیٹ نائٹ پیکیجوں کو ختم کریں۔

مینہ خاور حیات نے اپنی قرارداد میں یہ کہا ہے کہ موبائل فون کے دیر رات کے کم دام کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہورہی ہے کیونکہ طلبہ اور طالبات ان پیکیجوں کی وجہ سے رات بھر جاگتے ہیں اور فون پر باتیں کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نوجوان نسل نہ تو رات کے وقت پڑھتی اور نہ مناسب نیند لیتی ہے جس کے باعث ان کی تعلیم اور صحت دونوں بگڑ رہی ہیں۔

ثمینہ خاور کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اخلاقی اور سماجی اقدار کو بھول کر اصل مقصد سے ہٹ گئی ہے اس لیے ایسے پیکیج کو ختم کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس وفاقی حکومت نے موبائل فون کے ذریعے پیغام رسانی یعنی ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس لگانے کی تجویز بجٹ میں پیش کی تھی جس پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید درعمل کا اظہار کیا تھااور اسی وجہ سے بجٹ میں ایس ایم ایس پر بیس فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔

حوالہ
 

Fari

محفلین
اللہ کرے یہ قرارداد پاس ہو جائے-
محترمہ کا کہنا بالکل بجا ہے- لیکن اگر والدین کو ہی اپنے بچوں کی خبر نہ ہو اور ان کے برے بھلے کا پتا نہ ہو تو اس کے پاس ہونے سے بھی کوئی اثر نہیں ہوگا-
 

آفت

محفلین
زرائع ابلاغ و مواصلات پر پابندی سے شاید ہی کوئی فرق پڑتا ہو ۔ ہر چیز کے کچھ اچھے اور کچھ منفی پہلو ہوتے ہیں ۔ کسی بھی منف پہلو سے بچوں کو بچانے کا زمہ والدین کو اٹھانا چاہیے اور اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہییے ۔ والدین اگر مذہب کو اپنے روز کے معمولات میں شامل رکھیں تو برائی کی راہ میں ڈھال بننا کچھ مشکل نہیں ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
ہر چیز کے کچھ اچھے اور کچھ منفی پہلو ہوتے ہی
بات آپ کی بھی ٹھیک ہےمگر کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں کہ جو اچھی نظر آتی بھی ہیں‌تو ان کےثمرات برے ہی ہوتےہیں۔ یہی رات کو دیر تک بات کرنے کو ہی لیجیے اور خور فیصلہ کریں کہ اس میں کون سا اچھا پہلو ہے؟ ان لیٹ نائٹ پیکج کا فائدہ کس کو ہے؟؟؟ یہ لیٹ نائٹ اور پھر مارننگ بھی لیٹ کا چکر ہی تو سب خراب کر دیتا ہے:)
ن اگر مذہب کو اپنے روز کے معمولات میں شامل رکھیں تو برائی کی راہ میں ڈھال بننا کچھ مشکل نہیں ۔
جہ بجا مگر روز کے معمولات میں شامل کرنا ہی تواصل مشکل ہے خاص کر جبکہ اکثریت مذہب سے ہٹتی جا رہی ہو اور مادیت کی کو گلے لگایا جا رہا ہو۔۔۔۔۔! 
 

dxbgraphics

محفلین
ایسے پیکج کی آڑ میں نوجوانوں کو بے راہ روی اور آپسی جنسی تعلقات کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔ جو کہ ہمیشہ سے یہود و صیہون کا درجہ اول کا منصوبہ رہا ہے۔
 

آفت

محفلین
آپ نے اپنے سوال کا خود ہی جواب بھی دے دیا
مادہ پرست لوگ تو ایسی باتوں کی پرواہ بھی نہیں کرتے ، جو والدین اپنے بچوں کی تربیت میں مذہب کا خاص اہتمام کرتے ہیں ان کے بچے کبھی بھی نہیں بھٹک سکتے ۔
جہ بجا مگر روز کے معمولات میں شامل کرنا ہی تواصل مشکل ہے خاص کر جبکہ اکثریت مذہب سے ہٹتی جا رہی ہو اور مادیت کی کو گلے لگایا جا رہا ہو۔۔۔۔۔! 
 
Top