ناز خیالوی ""رات دِن میزانِ غم پر تولتی رہ جائے گی"" نازؔ خیالوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 8, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    رات دِن میزانِ غم پر تولتی رہ جائے گی
    زندگی مجھ کو رلاتی رولتی رہ جائے گی

    پھڑ پھڑا کر اپنے پر پنچھی کوئی اڑ جائے گا
    دیر تک سونی سی ٹہنی ڈولتی رہ جائے گی

    دے کے دستک میں گزر جاؤں گا جھونکے کی طرح
    وہ تغافل کیش کھڑکی کھولتی رہ جائے گی

    موت اپنا کام کر جائے گی خاموشی کے ساتھ
    زندگی کچھ منہ ہی منہ میں بولتی رہ جائے گی

    داؤ چلتے ہی سپیرا کوئی ڈس لے گا اسے
    زخمی ناگن عمر بھر بِس گھولتی رہ جائے گی


    اُس کے من مندر میں ہوں گا ناز میں وقفِ نیاز
    وہ مجھے مسجد گلی میں ٹولتی رہ جائے گی
    نازؔ خیالوی
     
    آخری تدوین: ‏مئی 8, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب جناب.
    یہاں غالباً وقفِ نیاز ہو. تصدیق کر لیجیے.
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    سر کتاب میں یہی ہے لیکن مجھ خود بھی شک ہے ان کے شاگرد سے پتہ کرتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    سر فرخ منظور کیا یہ لفظ وقفِ نیاز ہی لکھا گیا ہو گا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    جی یہ وقفِ نیاز ہی ہو گا۔ تابش بھائی نے بھی اسی لیے نشاندہی کی کیونکہ یہ مصرع اسی صورت میں وزن میں آتا ہے جب یہ وقفِ نیاز لکھا گیا ہو اور معنوی صورت میں بھی یہی لفظ قرینِ قیاس ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    یہ اصل میں بھی یہی ہے میری اپنی غلطی ہے :) شکریہ سر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر