ذہین کون لڑکیاں یا لڑکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لڑکیوں کی ذہانت کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام جنگیںمردوں ہی نے شروع کیں ۔ لڑکیوں نے کوئی جنگ نہیں شروع کی۔

لڑکیوں کی شروع کی ہوئی کسی مشہور جنگ کا نام بتائیں :) ‌؟
 

وجی

لائبریرین
بھائی فاروق جنگوں کو چھوڑیں آپ یہ بتائیں کہ امریکہ میں جو طوفان آتے ہیں انکے نام
زنانہ ہوتے ہیں یا مردانہ ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
جتنی قتل و غارت زر، زن اور زمین کی وجہ سے ہوئی ہے اتنی قتل و غارت پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی نہیں ہوئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی پہلے تو اس قسم کے دھاگے پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہ صحیح ہے کہ تمام لڑائیاں مردوں نے ہی کی ہیں، لیکن ان لڑائیوں کے پیچھے کون تھا؟

اور دوسری بڑی بات یہ کہ ساس بہو کی لڑائی تو ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گی۔ کبھی آپ نے سسر داماد کی لڑائی کے بارے میں بھی سنا ہے؟ ;) ;) ;) ;) ;) ;)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جتنی قتل و غارت زر، زن اور زمین کی وجہ سے ہوئی ہے اتنی قتل و غارت پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی نہیں ہوئیں۔

السلام علیکم شمشاد بھائی
دخل در معقولات کی معذرت ایک جملہ معترضہ کے ساتھ :)

زر، زن اور زمین کی وجہ سے ہونے والی لڑائیوں میں 'ز' کے علاوہ ایک اور قدرِ مشترک 'حضرتِ مرد' ہیں جو 'اگر ذہن' اور 'ذہانت' سے کام لیں تو ان لڑائیوں کی نوبت ہی نہ آئے :ڈ ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام
اس دھاگے پر خوش آمدید۔
ز کے آگے ذ کی کیا حقیقت ہے ؟ مردوں نے ایسے ہی تو تخت و تاج نہیں چھوڑ دیئے۔
 

irshad

محفلین
زہیں صرف لڑکے ہوتے ہیں


زہیں صرف لڑکے ہوتے ہیں لڑکیاں صرف باتونی ہوتی ہیں
محمد ارشاد مان
 
Top