ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
اللہ بے شک اپنا ہمسر نہیں دیکھ سکتا
آپی، سکنا یا نہ سکنا اللہ پاک کے لیے استعمال کرنا مجھے تو عجیب لگتا ہے۔ یوں کہ لیں کہ اللہ پاک کا کوئی ہمسر نہیں ہوتا

قیصرانی بھائی یہ غلطی نادانستگی میں ہوئی ہے۔۔ لیکن میں نے اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ اللہ کو آپ کی جگہ تُو کہنا چاہیے۔۔بے شک ہم تو حد درجہ احترام کی وجہ سے آپ لکھتے ہیں۔۔لیکن اسے کچھ لوگ جمع کا صیغہ کہتے ہیں واللہ علم ۔۔ لیکن میں ابھی پوسٹ ایڈیٹ کر دیتی ہوں۔۔
جزاک اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
لیکن میں نے اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ اللہ کو آپ کی جگہ تُو کہنا چاہیے۔۔بے شک ہم تو حد درجہ احترام کی وجہ سے آپ لکھتے ہیں۔۔لیکن اسے کچھ لوگ جمع کا صیغہ کہتے ہیں واللہ علم ۔۔ لیکن میں ابھی پوسٹ ایڈیٹ کر دیتی ہوں۔۔ جزاک اللہ
آپی بات تو یا تم یا آپ کی نہیں، اللہ پاک کے حوالے سے یہ کہنا کا کہ نعوذ باللہ وہ کوئی کام نہیں کر سکتے، کافی عجیب لگتا ہے
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی ۔۔پتہ نہیں آپ کو میری بات سمجھ نہیں آرہی یا مجھے آپ کی :(۔۔۔۔ مجھے تو سچی ڈر لگ رہا ہے۔۔۔میں ہمیشہ اس طرح کی باتوں سے بچتی ہوں۔۔۔ جو آپ سمجھے ہیں نعوذ باللہ میں تو وہ سوچنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔۔۔ بھائی بہتر ہے کہ اس پر ہم مزید بات نہ کریں۔
 
زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
لیکن میں نے اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ اللہ کو آپ کی جگہ تُو کہنا چاہیے۔۔بے شک ہم تو حد درجہ احترام کی وجہ سے آپ لکھتے ہیں۔۔لیکن اسے کچھ لوگ جمع کا صیغہ کہتے ہیں واللہ علم ۔۔ لیکن میں ابھی پوسٹ ایڈیٹ کر دیتی ہوں۔۔ جزاک اللہ
آپی بات تو یا تم یا آپ کی نہیں، اللہ پاک کے حوالے سے یہ کہنا کا کہ نعوذ باللہ وہ کوئی کام نہیں کر سکتے، کافی عجیب لگتا ہے

ویسے تو یہ آف‌ٹاپک ہے اس لئے اس طرف نہ ہی بات کی جائے تو بہتر ہے۔ مگر اگر بات کرنی ہے تو تاریخ اور فلسفہ کے فورم میں ایک تھریڈ کھول لیں۔ اس میں فلسفے کی کئی باریکیاں ہیں۔
 
تیلے شاہ

محفلین
دیکھ لو پھر بعد میں مکر مت جانا
اگر تم مکر گئے تو میں وہ والی کہاوت سناؤں گا
جو مکرنے والے کے بارے میں سرائیکی میں ہے
 
فرذوق احمد

محفلین
اگر پانچ منٹ میں ایک انڈہ اُبلتا ہے تو

10 انڈے کتنے منٹ میں اُبلے گئے جلدی بتائیں سردیوں میں ،میں نے یہی کام کرناہے، اُبلے انڈے بیچا کرنے ہیں :p :p :wink:
 
ماوراء

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
اگر پانچ منٹ میں ایک انڈہ اُبلتا ہے تو

10 انڈے کتنے منٹ میں اُبلے گئے جلدی بتائیں سردیوں میں ،میں نے یہی کام کرناہے، اُبلے انڈے بیچا کرنے ہیں :p :p :wink:
lol۔ ابلے انڈے کیوں بیچنے ہیں۔؟ اگر کسی نے فرائی انڈے لینے ہوں تو وہ کیا کرے گا۔؟

تارڑ نے جواب دے دیا ہے۔ اس لیے میں نہیں دے رہی۔ ویسے یہ سوال میری ذہانت کے بالکل مطابق تھا۔ :D
 
فرذوق احمد

محفلین
ماوراء نے کہا:

آپی جی آپ کو جواب مِل گیا ہے
قیصرانی بھائی کی زبانی میں نے بھی یہی کہنا تھا :lol:

شکریہ قیصرانی بھائی :wink: :D
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں آج میں نے 10 سینٹ فی لیٹر تیل کی قیمت میں‌ کمی نوٹ کی ہے۔ اور سنا ہے کہ یہ قیمت مزید کم ہوگی۔ پاکستان میں قیمت کیوں بلند ہو رہی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں ذہانت آزمانے کی کیا بات ہے۔ یہ تو ہر کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان میں‌ قیمتیں ہمیشہ بڑھتی ہی ہیں، گھٹتی تھوڑا ہی ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
آپ نے صحیح کہا شمشاد بھائی۔۔۔۔اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔اس لئے اس کے کم ہونے کا تو سوال ہی نہیں۔۔۔۔ :?

اگلا سوال۔۔۔۔۔۔آپ کے پاس ماچس کی صرف ایک تیلی ہے آپ ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں بلکل اندھیرا ہے آپ کو ایک لاٹین ایک تیل کا چولہا ایک گیس کا چولہا جلانا ہے
آپ سب سے پہلے کیا جلائیں گے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top